Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 27 12311 ... LastLast
Results 1 to 15 of 403

Thread: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ، پہلا ٹیسٹ میچ

  1. #1
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ، پہلا ٹیسٹ میچ

    آج انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  2. #2
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    1st Test, Pakistan tour of England at Manchester, Aug 5-9 2020



    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  3. #3
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)


    انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز: سابق پاکستانی کرکٹرز کی پیشگوئیاں


    پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 5 اگست بروز بدھ سے ہورہا ہے۔


    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ کے معروف اسٹارز نے اظہر علی کی قیادت میں انگلینڈ میں موجود قومی ٹیسٹ ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔




    عامر سہیل
    قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل 1992 میں انگلینڈ کا فاتحانہ دورہ کرنے والے قومی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ انہوں نے سیریز کے دوران مانچسٹر میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری بھی اسکور کی تھی۔


    عامر سہیل کا کہنا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیسٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم سب دعاگو ہیں کہ پاکستان ٹیم انگلینڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  4. #4
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ بھی 1992 میں انگلینڈ کا فاتحانہ دورہ کرنے والے قومی اسکواڈ کا حصہ تھے۔


    رمیز کہتے ہیں کہ وہ پاکستان کے لیے نيک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورہ انگلينڈ، قومی کھلاڑیوں کے لیے ہيرو بننے کا ایک بڑا موقع ہے۔


    رمیز راجہ نے کہا کہ بلاشبہ ویسٹ انڈیز سے تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے باعث انگلینڈ کو پاکستان پر برتری ہوگی مگر ہوم سائیڈ پاکستان جیسی معیاری ٹیم کے خلاف دباؤ کا شکار رہے گی۔


    انہوں نے کھلاڑیوں کو متحد ہوکر کھیلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ انہیں اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لیے مختلف سیشنز کی صورت میں کئی مواقع فراہم کرتی ہے، لہٰذا ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور انگلینڈ جیسی کنڈیشنز میں سلپ کیچنگ پر خاص توجہ دیں۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  5. #5
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    سال 2006 کے کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز محمد یوسف نے اُسی سال انگلینڈ میں چار میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں تین سنچریاں اسکور کی تھیں۔ اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے دوران انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 90 میچوں میں 52.29 کی اوسط سے رنز بنائے۔


    سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پورا ملک قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی حمایت میں یکجاہے۔


    انہوں نے کہا کہ قوم کو بابر اعظم، اسد شفیق اور اظہر علی سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ وہ دعا گو ہیں کہ اسکواڈ میں شامل سینئرز اور جونیئرز تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  6. #6
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان 1996 میں انگلینڈ کا فاتحانہ دورہ کرنے والے قومی اسکواڈ کا حصہ تھے


    سابق کپتان معین خان نے کہا کہ ہم سب قومی کرکٹ ٹیم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پرامید ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں مثبت کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔


    انہوں نے کہا کہ جارحانہ انداز ہی پاکستان کرکٹ کی اصل پہچان ہے۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  7. #7
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف بھی 1992 میں انگلینڈ کا فاتحانہ دورہ کرنے والے قومی اسکواڈ کا حصہ تھے۔


    راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کےاسکواڈ میں بابراعظم کی شکل میں ایک عالمی معیار کا کھلاڑی موجودہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے علاوہ تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد عباس، حريف ٹیم کے لیے مشکلات کا سبب بنیں گے۔


    سابق کپتان نے کہا کہ عابد علی دو سنچریاں اسکور کرچکے ہیں،ان کے ساتھ اظہر علی ، اسد شفیق اور شان مسعود بھی بیٹنگ کے شعبے میں اہم کردار ادا کریں گے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا فارم میں ہونا بھی خوش آئند ہے۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  8. #8
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    آل راؤنڈر عبدالرزاق سال 2001 میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے۔


    عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم منیجمنٹ میں تجربہ کار نام موجود ہیں، جس کا یقیناََ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔


    انہوں نے مزید کہا کہ بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کے پاس اظہر علی،بابراعظم، اسد شفیق اور عابد علی جیسے تجربہ کاربلے باز موجود ہیں،امید ہے یہ کھلاڑیوں مشکل کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  9. #9
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    پانچ اگست سے شروع ہونے والی تین میچوں پر مشتمل یہ سیریز دونوں ٹیموں کے مابین گذشتہ پانچ سالوں میں تیسری ٹیسٹ سیریز ہے۔ یہ سیریز 1996 کے بعد پاکستان کو ایک بار انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا موقع فراہم کررہی ہے۔


    دوسری طرف انگلینڈ،سال 2010 کے بعد سے اب تک پاکستان کے خلاف کوئی بھی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں ناکام رہا ہے۔


    اس کے برعکس پاکستان نےسال 2012 (3-0) اور 2015 (2-0) میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی اپنی ہوم سیریز میں انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔


    دونوں ٹیموں کے مابین انگلینڈ میں کھیلی گئیں آخری دونوں سیریز ڈرا رہی تھیں۔ یہ سیریز 2016 (2-2) اور 2018 (1-1) میں کھيلی گئی تھيں۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  10. #10
    Senior Member Pardaisi's Avatar

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    68,805
    Blog Entries
    32
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تقریباً برابر کا جوڑ

    مانچسٹر:

    ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تقریباً برابر کا جوڑ ہے تاہم اب تک کھیلی گئی سیریز میں سے انگلش ٹیم 9 جبکہ گرین کیپس 8 مرتبہ فاتح رہے، 9 باقی سیریز برابر رہیں۔
    پاکستان نے 1954 میں اپنے پہلے ہی دورۂ انگلینڈ میں سیریز 1-1 سے ڈرا کی، اگلی 5 میں سے 4 سیریز انگلش ٹیم نے جیتیں، 1982 کے بعد 15 برس تک پاکستان نے انگلینڈ کو سیریز نہیں جیتنے دی، نئی صدی کے بعد اب تک دونوں ٹیموں نے 3، 3 سیریز جیتیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 2010 کے بعد سے اب تک انگلینڈ، پاکستان کے خلاف کوئی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکا،گرین کیپس نے 2012 اور 2015 میں یواے ای میں اسے مات دی۔ دونوں ٹیموں کے مابین انگلینڈ میں کھیلی گئیں آخری دونوں سیریز ڈرا رہیں۔

    کوئی مجبوریاں نہیں ہوتیں
    لوگ یونہی وفا نہیں کرتے


  11. #11
    Senior Member Pardaisi's Avatar

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    68,805
    Blog Entries
    32
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)


    انگلینڈ کے خلاف آج سے شروع ہونے والی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی سولہ رُکنی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔


    کپتان اظہر علی نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا، 20 رکنی اسکواڈ سے فہیم اشرف، عمران خان سینئر، وہاب ریاض اور عثمان شنواری ڈراپ کردیئے گئے۔


    وڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے سولہ رُکنی ٹیم کا اعلان کیا۔


    اس اسکواڈ میں اُن کے علاوہ بابر اعظم، اسد شفیق، عابد علی، فواد عالم، امام الحق، کاشف بھٹی، محمد رضوان، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔


    پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں فہیم اشرف، وہاب ریاض، عمران خان اور عثمان شنواری کو حصہ نہیں بنایا گیا۔


    واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا انتخاب میچ سے قبل کیا جائے گا۔
    کوئی مجبوریاں نہیں ہوتیں
    لوگ یونہی وفا نہیں کرتے


  12. #12
    Senior Member Pardaisi's Avatar

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    68,805
    Blog Entries
    32
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    بدھ سے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ پر پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ اپنے انہی گیارہ کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گا جن کے ساتھ 24 سے 28 جولائی تک اس نے ویسٹ انڈیز کے مقابلے پر تیسرا ٹیسٹ 269رنز سے جیتا تھا۔
    یاد رہے کہ جو روٹ کی قیادت میں کھیلنے والی انگلش ٹیم نے مانچسٹر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل دو ٹیسٹ مانچسٹر میں جیتے، جہاں اب وہ پاکستان کے ساتھ پہلا ٹیسٹ کھیلنے میدان میں اتریں گے۔
    انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ میچ کے لیے جن چودہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔
    اس میں تین کھلاڑی فاسٹ بالر سین کرن، مارک ووڈ اور مڈل آرڈر بیٹس مین زیک کرالی پہلے ٹیسٹ کی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
    انگلینڈ کی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں چار فاسٹ بالرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
    انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ میں گیارہ کھلاڑی یہ ہوں گے، ڈوم سبلی، رورئے برنس، جو روٹ ( کپتان ) بین اسٹوک، اولے پوپ، جوز بٹلر ( وکٹ کیپر ) ڈومینک بیس، اسٹورٹ براڈ، کرس ووکس، جوفرا آرچر اور جیمز اینڈرسن۔
    انگلینڈ ٹیم کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ 29 سالہ آل راؤنڈر بین اسٹوک مکمل فٹ ہیں اور وہ پاکستان کے خلاف بالنگ کرسکیں گے۔
    ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بین اسٹوک بطور بیٹس مین کھیلے تھے۔
    بین اسٹوک اس وقت انگلش ٹیم کے سب سے قبل اعتبار کھلاڑی ہیں ، 2013ء میں ٹیسٹ کیرئیر شروع کرنے والے بین اسٹوک نے 66 ٹیسٹ میچوں میں 10سینچریوں کے ساتھ 4419 رنز بنانے کے ساتھ 156وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔


    کوئی مجبوریاں نہیں ہوتیں
    لوگ یونہی وفا نہیں کرتے


  13. #13
    Senior Member Pardaisi's Avatar

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    68,805
    Blog Entries
    32
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    کوئی مجبوریاں نہیں ہوتیں
    لوگ یونہی وفا نہیں کرتے


  14. #14
    Senior Member Pardaisi's Avatar

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    68,805
    Blog Entries
    32
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ میری کارکردگی میں تسلسل نہیں ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ پرفارمنس میں تسلسل آئے۔
    قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے وڈیو کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں اپنی کارکردگی سے زیادہ مطمئن نہیں ہوں، انگلینڈ کے خلاف سیریز کی بھر پور تیاری کی ہے، پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم مکمل تیار ہے۔اظہر علی نے کہا ہے کہ کوچنگ اسٹاف میں بڑے نام ہیں ، مصباح الحق ، وقار یونس اور یونس خان نے ہمارے ساتھ بہت وقت گزارا ہے، مجھے کوچنگ اسٹاف سے بڑی مدد مل رہی ہے۔انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے دوران مزید کہا ہے کہ کوچز کی رائے بہت قیمتی ہے۔

    کوئی مجبوریاں نہیں ہوتیں
    لوگ یونہی وفا نہیں کرتے


  15. #15
    Senior Member Pardaisi's Avatar

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    68,805
    Blog Entries
    32
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    کوئی مجبوریاں نہیں ہوتیں
    لوگ یونہی وفا نہیں کرتے


Page 1 of 27 12311 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •