Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 18 of 21 FirstFirst ... 81617181920 ... LastLast
Results 256 to 270 of 311

Thread: کرونا وائرس ۔ پاکستان میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی

  1. #256
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے۔


    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36155 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 582 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے۔


    پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 886 ہو گئی ہے اور ہلاکتیں 6424 تک جا پہنچی ہیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 290 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 134243 ہوگئی ہے جب کہ 2463 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔


    پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 98487 ہے اور 2227 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 14499 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔


    خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37387 اور 1258 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 2550 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 69 افراد انتقال کرگئے۔


    اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3513 اور 82 افراد انتقال کرچکے ہیں۔


    پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 16207 ہے اور اب تک 180 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  2. #257
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مڈل اسکول کھل گئے جہاں چھٹی سے آٹھویں جماعت میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔


    این سی او سی نے چھٹی تا آٹھویں جماعت کی پڑھائی شروع کرنے کی اجازت دی تھی جس کے پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آج سے چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں۔


    اسکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کے لیے ایس او پیز کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے جب کہ اسکول پہنچنے پر طلبہ اور اساتذہ کا ٹمپریچر چیک کیا گیا۔


    یہ بھی پڑھیں
    چھٹی تا آٹھویں جماعت کیلئے اسکولز کھولنے کا اعلان
    ’تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق جلد بازی کا کوئی بھی فیصلہ تعلیم کو تباہ کرے گا‘
    سندھ میں 21 تاریخ سے چھٹی تا آٹھویں تک اسکولز نہ کھولنے کا فیصلہ
    اس کے علاوہ اسکولوں میں سینیٹائزر کا انتظام کیا گیا ہے اور ماسک کے بغیر اسکول میں داخلے پر پابندی ہے۔


    سماجی فاصلے کے پیش نظر کلاسز شفٹوں میں تقسیم کی گئی ہیں اور اسکولوں میں اسمبلی نہیں ہورہی ہے جب کہ کینٹین بھی بند رکھی گئی ہیں۔


    ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا ہےکہ کوئی اسکول طلبہ اور عملے کے کورونا مثبت آنے پر بند نہیں رہے گا، متاثرہ طلبہ اور اساتذہ کو 14 روز تک قرنطینہ کیا جائے گا جب کہ طلبہ اور اساتذہ کے کورونا کی رپورٹ منفی آنے پر وہ دوبارہ اسکول آسکیں گے۔


    دوسری جانب سندھ میں چھٹی سے آٹھویں تک کی کلا سز 28 ستمبر سے شروع ہوں گی۔


    واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبے بھر میں 21 ستمبر سے دوسرے مرحلے میں اسکول کھولنے کا فیصلہ 28 ستمبر تک مؤخر کیا ہے۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  3. #258
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    بھارت اور بنگلا دیش میں کورونا وبا بےقابو ہونےکے باعث گارمنٹس کے آرڈرز تیزی سے پاکستان منتقل ہو رہے ہیں تاہم ملک میں کپاس کی کمی سے گارمنٹ سیکٹر کو دھاگے کی شدید قلت کا سامنا ہے۔


    ایسے وقت میں جب پاکستان کے ہمسایہ ممالک میں کورونا وبا کی وجہ سے برآمدی آڈرز کم ہو رہے ہیں تو وہیں پاکستان کے گارمنٹس سیکٹر پر برآمدی آڈرز کی برسات ہو رہی ہے۔


    بھارت اور بنگلایش کورونا وبا سے متاثر ہونے کے بعد ابھی تک اس فلو میں نہیں آئے کہ وہ پروڈکشن بنا سکیں اور یورپین اور امریکن منڈیوں میں مال کو آن ٹائم ڈیلیور کر سکیں۔


    یہی وجہ ہے کہ اس وقت انڈسٹری کی پروڈکشن کا تمام تر دباؤ پاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پر ہے۔


    اس ضمن میں صنعتکاروں کا کہنا ہےکہ گارمنٹس سیکٹر کو ملنے والے آڈرزکے لیے درکار خام مال خصوصا دھاگے کی کمی نے انہیں پریشان کر دیا ہے۔


    صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ہمیں تشویش ہے کہ کاٹن آہستہ آہستہ ناپید ہوتی گئی تو ہمارا میٹریل بھی ناپید ہوتا جائے گا۔


    ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کہ ہمارا کلائنٹ شپمنٹس کے لیے 35 سے 40 روز دیتا ہے لیکن آج ہم سوتر لینے جائیں تو مل ہمیں تین مہینے کا ٹائم دے رہی ہے۔


    برآمدکندگان کہتے ہیں کہ اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کیے تو نہ صرف مسابقتی ممالک کے آڈرز پاکستان منتقل ہونا رک جائیں گے بلکہ مقامی صنعتکار مستقل خریداروں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  4. #259
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    پنجاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


    سول سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق ستمبر کے بعد کورونا کیسز کے بارے میں 6 ہفتوں کی رپورٹ کاجائزہ لینےکے بعد بلدیاتی الیکشن کرانےکا فیصلہ کیا جائےگا۔


    ذرائع کا کہنا ہےکہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے ایک ایک حلقے میں ضمنی انتخابات بھی ملتوی کردیے جائیں گے جن میں پی پی 51 اور این اے 75 کے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کرنےکے لیے پنجاب حکومت کوخط لکھا تھا اور کورونا کی صورتحال پر رائے بھی طلب کی تھی۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  5. #260
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔


    وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری دفاتر کے لیے جاری کردہ نئے ایس او پیز کے مطابق تمام دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین ماسک لازمی پہنیں گے جب کہ علامات کی صورت میں فوری ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کو آئیسولیشن سے متعلق آگاہ کریں، جب کہ دفاتر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ای فائلنگ سسٹم کو ترجیح دی جائے۔


    سرکلر کے مطابق اگر ہارڈ فائل کو آگے بھیجنا ہے تو اسٹاف فائل اور دستاویزات کو سینیٹائز کرے جب کہ دفتری امور سے متعلق تمام اہم ملاقاتوں کا انعقاد آن لائن کیا جائے۔


    وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق حفاظتی تدابیر کے پیش نظر دفاتر کو صبح شام سینیٹائز کیا جائے جب کہ دفاتر میں ہاتھ نہ ملانے اور سماجی فاصلوں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔


    علاوہ ازیں دفاتر میں 2 بار سینیٹائزیشن اور لفٹ میں بھی ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  6. #261
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    کراچی: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے لہذا موجودہ صورت حال میں اسکول کھولنا درست فیصلہ نہیں ہے۔


    جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وائرس کی شرح 1.5 فیصد سے 3 فیصد تک بڑھ گئی ہے، موجودہ حالات میں کورونا کی دوسری لہر کی پیش گوئی ہے۔


    وزیر صحت سندھ نے کہا کہ کورونا کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ صورت حال میں اسکول کھولنا درست عمل نہیں ہے۔


    ان کا کہنا تھا کہ اسکول کھولنے پر تحفظات ہیں، پرائمری اسکولوں کو کھولنے میں جلدی نہ کی جائے، پرائمری اسکولوں کو کم سے کم ایک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت دینا ضروری ہے۔


    ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ صورت حال واضح ہونے پر ہی بچوں کو اسکول بھیجنا درست ہو گا۔


    دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں سے وابستہ 185 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔


    صوبائی محکمہ صحت کے مطابق تعلیمی اداروں میں 35 ہزار339 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، یونیورسٹیز،کالجز اور ہائی اسکولوں کے 25 ہزار افراد کی رپورٹس منفی آچکی ہے۔


    رپورٹ کے مطابق سندھ کے 29 اضلاع میں پازیٹو کیسز میں سے زیادہ تر کراچی کے ہیں۔


    خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) ملک بھر میں مڈل اسکولز کھولنے کی اجازت دے چکی ہے تاہم حکومت سندھ نے چھٹی تا آٹھویں جماعت کے اسکول کھولنے کا فیصلہ کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد مؤخر کر رکھا ہے۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  7. #262
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    خیبر پختونخوا میں 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد صوبے کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے 53 مریض سامنے آگئے۔


    جیو نیوز کو موصول ایمرجنسی آپریشن سینٹر ڈیٹا منیجمنٹ ٹیم کووڈ 19 کی تعلیمی رپورٹ کے مطابق 2 سے 14 ستمبر تک 1239 نمونوں میں سے 1082 کے نتائج منفی اور 25 کے مثبت آئے جب کہ گزشتہ 21 دنوں میں تعلیمی اداروں سے مجموعی 76 مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔


    رپورٹ کے مطابق 15 ستمبر سے اب تک صوبے کے تعلیمی اداروں سے 9889 نمونے حاصل کیے گئے، ان نمونوں میں سے 4081 کے نتائج منفی اور 53 کے مثبت آئے ہیں جب کہ5757 نمونوں کے نتائج ابھی نہیں آئے ہیں۔


    رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 22 ستمبر کو 6 اضلاع میں مقررہ ہدف سے کم نمونے لیے گئے ہیں، صوبے کے 5 اضلاع میں ہدف سے زیادہ نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔


    رپورٹ کے مطابق جہاں سے ایک مثبت کیس سامنے آتا ہے وہاں کلاس روم بند کر کے جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا جب کہ ایک سے زیادہ کیس آنے پراس ادارے کو 5 روز کے لیے بند کرکے جراثیم کش سپرے کیا جاتا ہے۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  8. #263
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 5 افراد انتقال کرگئے۔


    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد6 ہزار 437 ہوچکی ہے۔


    این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں اب تک سب سے زیادہ 42ہزار 299 کورونا ٹیسٹ کیےگئے،اس دوران مزید 799 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ 8 ہزار 217 ہوگئی ہے۔


    سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 845 ہے جب کہ 2ہزار 471 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


    پنجاب میں کورونا کے 98 ہزار686 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جن میں سے2ہزار 229 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


    خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 470 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ ایک ہزار 258 افراد انتقال کرچکے ہیں۔


    بلوچستان میں کورونا کے 14 ہزار 765 کیسز درج ہوئے ہیں اور 145 اموات سامنے آئی ہیں۔


    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ہزار 288 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 181 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


    آزادکشمیر میں کورونا کے 2 ہزار 591 کیسز اور 70 ہلاکتیں جب کہ گلگت بلتستان میں 3 ہزار 572 کیسز اور 83 اموات سامنے آئی ہیں۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  9. #264
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ دنیا کے ممالک سرد جنگ اور تنازعات ختم کر کے ہی کورونا وبا کے خاتمے پر دھیان دے سکتے ہیں۔


    نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے چین اور امریکا کا نام لیے بغیر کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کو سرد جنگ اور تنازعات سے ہر ممکن طور پر بچنا ہوگا۔


    انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ہم خطرناک سمت میں جارہے ہیں، موجودہ صورت حال میں دو بڑی طاقتور معیشتوں کی جانب سے دنیا کو تقسیم کر دیا جائے، دنیا اس کی متحمل نہیں ہوسکتی۔


    ان کا کہنا تھا کہ رواں برس کے اختتام تک عالمی تنازعات ختم کرنے کے لیے سلامتی کونسل کی سربراہی میں بین الاقوامی کوششیں بڑھائی جانی چاہئیں۔


    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے دنیا کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، ابھی اس وبا کے حوالے سے مزید چیلنجز آنا باقی ہیں۔


    انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک کورونا کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، اقوام متحدہ کے تمام 193 ممبر ریاستیں انسانیت کے لیے آگے آئیں اور اس حوالے سے متحدہ ہو کر مقابلہ کریں، ہمیں سائنس کی رہنمائی میں حقیقت پسندانہ کردار اپنانا ہوگا۔


    انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ اس عالمی وبا نے دنیا بھر میں عدم مساوات کو بے نقاب کردیا ہے اور عالمی سطح پر صحت کے بحران سمیت بڑے معاشی نقصان اور بے روزگاری کو جنم دیا ہے جب کہ انسانی حقوق کو بھی شدید خطرات لاحق ہوئے ہیں۔


    ان کا کہنا تھا کہ چیلینجز سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ دنیا کو بہتر جگہ بنایا جاسکے۔


    خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس بھی ایس او پیز کے ساتھ ہورہا ہے اور سربراہان مملک اس اجلاس میں شریک نہیں ہیں البتہ سربراہان مملکت پہلے سے ریکارڈ شدہ اپنا خطاب بھیج سکتے ہیں جنہیں جنرل اسمبلی اجلاس میں نشر کیا جائے گا۔


    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر شی جن پنگ ، ترک صدر طیب اردگان جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کرچکے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کا خطاب 25 ستمبر کو نشر کیا جائے گا۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  10. #265
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد انتقال کرگئے۔


    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37504 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 798 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 7 افراد انتقال کرگئے۔


    پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 9015 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6444 تک جا پہنچی ہیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 348 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 135246 ہوگئی ہے جب کہ 2477 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔


    پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 98864 ہے اور 2229 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 14838 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔


    خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37525 اور 1258 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 2610 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 70 افراد انتقال کرگئے۔


    اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3608 اور 84 افراد انتقال کرچکے ہیں۔


    پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 16324 ہے اور اب تک 181 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  11. #266
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    سعودی عرب نے 4 اکتوبر سے عمرہ اور زیارت کی اجازت دے دی۔


    سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی جب کہ عمرہ مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔


    سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ پہلے مرحلے میں شہریوں اور مملکت میں مقیم 6 ہزار افراد کو 4 اکتوبر سے عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے جب کہ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر اور تیسرا مرحلہ یکم نومبر سےشروع ہوگا۔


    یہ بھی پڑھیں
    کورونا وائرس: سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کی عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی لگادی
    کورونا وائرس: سعودی عرب میں عمرہ زائرین کے داخلے پر پابندی میں توسیع
    حج اور عمرہ پر جانے والے زائرین کیلئے نئی ہدایات
    چوتھے مرحلے میں عمرہ، زیارت اور نمازوں کی 100 فیصد اجازت ہو گی اور یہ اجازت اس وقت دی جائےگی جب متعلقہ حکام وبا کےخطرات ختم ہونےکا فیصلہ کرلیں گے۔


    سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اس وقت روزانہ کی بنیاد پر تعداد 20 ہزار معتمرین بڑھائی جائےگی جب کہ 60 ہزار افرادکو مسجدالحرام میں نماز اداکرنےکی اجازت ہوگی۔


    خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ میں عمرے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  12. #267
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کر گئے۔


    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36468 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 694 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔


    پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 257 ہو گئی ہے اور ہلاکتیں 6457 تک جا پہنچی ہیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 280 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 135766 ہوگئی ہے جب کہ 2486 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔


    پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 99128 ہے اور 2230 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 15013 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔


    خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37617 اور 1258 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 2649 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 71 افراد انتقال کرگئے۔


    اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3662 اور 85 افراد انتقال کرچکے ہیں۔


    پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 16440 ہے اور اب تک 181 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  13. #268
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    کراچی سمیت سندھ بھر میں نرسری سے لے کر آٹھویں جماعت تک کی کلاسوں کا آغاز ہوگیا۔


    سندھ بھر میں نویں تا بارہویں تک تعلیمی ادارے 15ستمبر کوکھل چکے ہیں جس کے بعد نویں اور دسویں جماعت سے کالجوں تک کلاسوں کا سلسلہ پہلے سے جاری ہے۔


    صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آنے پر 21 ستمبر کو چھٹی سے آٹھویں جماعتوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کو ایک ہفتے کے لیے مؤخر کیا تھا جسے آج سے دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔


    محکمہ تعلیم کی ہدایات کے مطابق تمام اسکولوں کو احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا، بیمار طلبا یا اساتذہ اسکول نہیں آئیں گے جب کہ احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کرنے والےاسکولوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔


    دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پرائمری اسکول 30 ستمبر کو کھولے جائیں گے جب کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  14. #269
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں کل سے پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان کردیا۔


    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے شفقت محمود نے کہا کہ متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ پرائمری اسکولوں میں کل سے کلاسزکا آغاز ہوگا۔


    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بچوں کے مستقبل کومدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے۔


    خیال رہے کہ این سی او سی نے نویں دسویں اور بڑی جماعتوں کو 15 ستمبر سے جب کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں کو 22 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔


    تاہم حکومت سندھ نے کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر دوسرے مرحلے کے تحت 22 ستمبر سے چھٹی تا آٹھویں جماعت تک اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا تھا اور صوبے بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک کی جماعتوں میں تعلیمی سرگرمیاں 28 ستمبر سے بحال کی گئیں۔


    حکومت سندھ کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے متعلق جلد بازی کا کوئی بھی فیصلہ تعلیم کو تباہ کرے گا، این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  15. #270
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    41,675
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں نمل یونیورسٹی میں کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی کو سیل کردیاگیا۔


    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق یونیورسٹی کےساتھ کورونا سے متاثرہ طلبہ کے ڈیپارٹمنٹ اور ہاسٹل کو بھی فوری طور پر بند کردیا گیا ہے جب کہ یونیورسٹی اسٹاف اور طلبہ کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں


    ڈی سی کا کہنا ہےکہ نجی اسکول کے تین بچوں میں بھی کورونا وائرس کا شبہ ہوا ہے جس پر متاثرہ کیمپس فوری طور پر بند کردیاگیا اور اسکول کے عملے کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



Page 18 of 21 FirstFirst ... 81617181920 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •