Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 17 of 22 FirstFirst ... 71516171819 ... LastLast
Results 241 to 255 of 319

Thread: کرونا وائرس ۔ پاکستان میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی

  1. #241
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    42,027
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    ایک دن میں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔


    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں کورونا کے 3 لاکھ7 ہزار 930 نئےکیسز سامنے آئے ہیں جو کہ وبا کے آغاز سے اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔


    رپورٹ کے مطابق یہ دوسری بار ہوا ہے کہ ایک ہی دن میں عالمی سطح پر کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ کی حد عبور کرگئی ہے، اس سے قبل 6 ستمبر کو 3 لاکھ 6 ہزار 857 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔


    مزید پڑھیں
    مودی کورونا قابو کرنے میں ناکام، دنیا بھر میں بھارت دوسرے نمبر پر آگیا
    بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال، ایک دن میں 90 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ
    دنیا بھر میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ ڈھائی لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ
    24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز 94 ہزار 372رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ امریکا میں 45 ہزار 523 اور برازیل میں 43 ہزار 718 کیسز سامنے آئے ہیں۔


    دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد 2 کروڑ 92 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے جب کہ 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔


    ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث 5 ہزار 537 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 9 لاکھ 28ہزار 830 ہوچکی ہے۔


    خیال رہے کہ دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ہونے والے ممالک میں امریکا کا پہلا بھارت کا دوسرا اور برازیل کا تیسرا نمبر ہے۔


    امریکا میں 67 لاکھ سے زائد کیسز اور ایک لاکھ 98 ہزار 520 اموات ہوچکی ہیں، بھارت میں 48 لاکھ 46 ہزار سے زائد کیسز اور 79 ہزار سے ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جب کہ برازیل میں 43 لاکھ سے زائد کیسز اور ایک لاکھ 31 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  2. #242
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    42,027
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    کورونا لاک ڈاون کے باعث بند تعلیمی ادارے 7 ماہ بعد مرحلہ وار کھلنے لگے جس کے بعد ملک بھر میں جامعات اورکالجوں کے ساتھ ساتھ نویں اور دسویں جماعت کی کلاسوں کا آغاز ہوگیا۔


    سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے کالجز ، جامعات اور اسکولوں میں نویں، دسویں جماعت کی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔


    وزیراعظم نے تمام اسکولز پبلک ہیلتھ سیکیورٹی رولزکے مطابق کھولنے کی ہدایت کی ہے۔


    23 ستمبر سے چھوٹی کلاسز بھی کھل جائیں گی
    تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کے فیصلے کے تحت اب 23 ستمبر کو چھٹی ، ساتویں اورآٹھویں کلاسز جب کہ 30 ستمبر سے پرائمری کلاسز بھی شروع ہوجائیں گی۔


    یہ بھی پڑھیں
    پنجاب میں بھی تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان
    سندھ: 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا شیڈول جاری
    سندھ میں تعلیمی ادارے کب اور کیسے کھلیں گے؟ ایس او پیز طے
    حالات خراب ہوئے تو 15 ستمبر سے بھی اسکول نہیں کھولیں گے: سعید غنی
    ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15ستمبرکو ہی کھلیں گے، چاروں صوبوں کا فیصلہ
    تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیاجارہا ہے، داخلے کے مقام پر طلبہ کے درمیان سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے نشان بنائےگئے ہیں جب کہ واک تھرو جراثیم کش گیٹ نصب کیے گئے ہیں، اس موقع پر اسپرے اور سینی ٹائز بھی کیاگیا۔


    اسکولوں کو روزانہ کی بنیاد پر ڈس افیکیٹ کیا جائے گا، لاک ڈاؤن کے دوران بعض اداروں نے آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رکھا اور امتحانات بھی لیے جس میں کامیاب امیدوار نئے سمسٹرز میں تعلیم جاری رکھیں گے۔


    پنجاب کے تعلیمی ادارے کورونا کیسز بڑھنے کے بعد 13 مارچ کو بند کردیے گئے گئے تھے، اس دوران تین بار تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز زیر غور آئی لیکن حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔


    کورونا کے دنوں کو گرمی کی چھٹیاں شمار کرکے جون تک تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جب کہ کورونا کیسز بڑھنے پر فیصلہ 15 اگست تک مؤخرکیا گیا جو 15 ستمبر تک چلا گیا۔


    اساتذہ اور طلبہ ماسک پہن کر آئیں گے
    اب ایس او پیز کے تحت مرحلہ وار کلاسزشروع رہی ہیں، اساتذہ اور طلبہ ماسک پہن کر آئیں گے، کلاس رومز میں سماجی فاصلہ رکھا جائے گا اور اس حوالےسےاساتذہ کو تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔


    پنجاب میں کالجز اور یونیورسٹیز میں ڈگری پروگرامز کے طلبہ کو مرحلہ وار بلایا جائے گا اور زیادہ تر طلبہ آن لائن ہی کلاسز لیں گے، خصوصی بچوں کے تعلیمی ادارے صبح 8 سے 11 بجےتک کھلیں گے۔


    وفاقی حکومت کے فیصلے کے پیش نظربلوچستان میں بھی آج سے مرحلہ وار تعلیمی ادارےکھول دیے گئے ہیں، حکام نے کورونا اوپیز پرسختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے اور تعلیمی اداروں میں طلبا وطالبات کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیاہے۔


    سندھ میں تعلیمی ادارے 200 دن بند رہے
    سندھ میں تعلیمی ادارے 200 دن بندرہنےکےبعد کھل گئے ہیں، صوبے میں کورونا وبا کے باعث تعلیمی ادارے27 فروری کو بند کیے گئے تھے۔


    نجی اسکول پرنسپل نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ایس او پیز سے متعلق تمام انتظامات مکمل ہیں، اسکول کےگیٹ کے اندر واک تھرو جراثیم کش گیٹ نصب کیا گیا ہے جب کہ بچوں میں سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے نشان بنائے گئے ہیں، کوئی بچہ ماسک بھول جائے توگیٹ پر ہی ماسک اور سینیٹائزررکھا گیا ہے۔


    سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 15 سے 30 ستمبرکے دوران کھول دیےجائیں گے۔


    وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ہائی اسکول سے جامعات تک کھولی گئی ہیں اور 22 ستمبر سےچھٹی سے آٹھویں جماعت تک کھولی جائیں گی جب کہ 30 ستمبرکو پری پرائمری اورپرائمری کلاسزبھی بحال ہوجائیں گی۔


    خیبرپختونخوا میں جماعت نہم اور اس سے اوپر جماعت کے طلباء کے لیے تعلیمی ادارے ایس او پیز کے تحت کھول دیے گئے ہیں۔


    طلبا اور اسٹاف کو ماسک کے بغیر تعلیمی اداروں میں اندر جانے کی اجازت نہیں ہے جب کہ طلبا کا ٹمپریچر اور دیگر کورونا ایس او پیز کو چیک کیا جارہا ہے، تعلیمی اداروں میں جگہ جگہ سینی ٹائزر بھی رکھے گئے ہیں۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  3. #243
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    42,027
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)


    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔


    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 27277 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 404 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔


    پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 2424 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6389 تک جا پہنچی ہیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 455 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 132250 ہوگئی ہے جب کہ 2445 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔


    پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 97817 ہے اور 2220 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 13621 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔


    خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37079 اور 1257 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 2426 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 66 افراد انتقال کرگئے۔


    اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3269 اور 78 افراد انتقال کرچکے ہیں۔


    پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 15962 ہے اور اب تک 178 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  4. #244
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    42,027
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند شادی ہالز ساڑھے پانچ ماہ بعد کھل گئے۔


    حکومت پنجان کے اعلامیے کے مطابق شادی ہال مالکان کورونا کے حفاظتی ایس او پیز پرعمل درآمد کے پابند ہوں گے، شادی ہالز میں گنجائش سے نصف افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔


    شادہ ہالز کھلنے کی اجازت ملنے کے بعد ہال مالکان نے تقریبات کے انعقاد کے لیے بکنگ کے ساتھ ساتھ ہالز کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتطامات شروع کر دیے ہیں۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  5. #245
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    42,027
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    سائنسدانوں کا خیال ہے کہ سردی اور زکام کا موسم اب "سردی ، زکام اور کورونا وائرس " کا موسم بن سکتا ہے۔


    لبنان اور قطر میں سائنسدانوں کے تحقیقاتی مقالے کے مطابق معتدل موسم والے علاقوں میں سردیوں کے دوران کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس کا پھیلاؤ بہت تیز تھا۔


    اگر یہ پیٹرن جاری رہا تو یہ وائرس کا ہر سال سردیوں میں تیزی سے پھیلے گا اور یہ زکام اور سانس کی دیگر بیماریوں کی طرح ایک موسمی بیماری بن سکتا ہے۔


    سائنسدانوں کا خیال ہے کہ موسمی وائرس مثلاً زکام اس لیے سردیوں میں زیادہ ہوتاہے کیونکہ لوگ زیادہ تر وقت بند جگہوں پر ایک دوسرے کے قریب گزارتے ہیں اور انسان کی قوت مدافعت بھی سردیوں کے دوران کمزور ہوتی ہے جب کہ زکام کا وائرس کم درجہ حرارت میں زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔


    کورونا وائرس کتنی اقسام کا ہے اور انسانوں کیلئے سب سے خطرناک وائرس کونسا ہے؟
    کورونا وائرس کے حوالے سے دستیاب تازہ ترین معلومات بتاتی ہیں کہ یہ وائرس بھی زکام کے وائرس کی طرح ہی پھیلتا ہے۔


    لبنان کی امریکن یونیورسٹی آف بیروت کے ڈاکٹر حسن زراکت کا کہنا ہے کہ "دستیاب معلومات کی بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کووڈ 19 ایک موسمی بیماری بن جائے گی۔"


    تاہم محققین کا خیال ہے کہ یہ اسی صورت ممکن ہوگا جب ہم اس وائرس کے خلاف مجموعی قوت مدافعت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں جو کہ وائرس سے متاثر ہو کر یا ویکسین کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔


    ڈاکٹر زراکت کہتے ہیں کہ کورونا وائرس ہر سال پھیلے گا اس لیے عوام کو اس وائرس کے ساتھ زندہ رہنا سیکھنا ہو گااور اس سے بچنے کے لیے ماسک پہننے، سماجی دوری، صفائی اور اجتماعات سے بچنا ہوگا۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  6. #246
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    42,027
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے۔


    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 29097 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 665 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے۔


    پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 3089 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6393 تک جا پہنچی ہیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 499 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 132591 ہوگئی ہے جب کہ 2448 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔


    پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 97946 ہے اور 2220 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 13690 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔


    خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37140 اور 1257 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 2441 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 66 افراد انتقال کرگئے۔


    اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3297 اور 79 افراد انتقال کرچکے ہیں۔


    پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 15984 ہے اور اب تک 178 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  7. #247
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    42,027
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    چین نے ناک کے اسپرے کے ذریعے دی جانے والی کورونا ویکسین کے انسانی ٹرائل کی منظوری دے دی۔


    چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اب تک لاکھوں زندگیاں نگل چکا ہے اور کروڑوں افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔


    مہلک وائرس کی ہلاکت خیزی کا توڑ نکالنے کے لیے دنیا بھر کے سائنسدان سر جوڑ کر ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔


    وہیں چین کے سائنسدان انجیکشن کے ذریعے نہیں بلکہ اسپرے کے ذریعے دی جانے والی کورونا ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں
    زیادہ امکان ہےکورونا وائرس 'موسمی بیماری 'بن جائے: تحقیق
    کورونا وائرس روکنے کیلئے گولی مارنے کا حکم
    آکسفورڈ یونیورسٹی نے کورونا ویکسین کا حتمی ٹرائل روک دیا
    چین نے ناک کے اسپرے کے ذریعے دی جانے والی کورونا ویکسین کے انسانی ٹرائل کے پہلے مرحلے کی منظوری دے دی ہے اور یہ اپنی نوعیت کی پہلی ویکسین ہے۔


    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپرے ویکسین چین کی زیامین یونیورسٹی اور ہانگ کانگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بنائی ہے جس کے ٹرائلز کے لیے چین سے 10 افراد کو منتخب کیا گیا ہے۔


    مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناک میں اسپرے کے ذریعے ویکسین کی آزمائش نومبر میں شروع ہونے کا امکان ہے جب کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی ویکسین ہے جس کی منظوری نیشنل میڈیکل پروڈکٹ ایڈمنسٹریشن نے دی ہے۔


    ماہرین کے مطابق ناک میں اسپرے کے ذریعے سے ویکسین کورونا اور نزلے کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے جب کہ اس کے 3 کلینیکل ٹرائلز میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔


    خیال رہے کہ کورونا کے باعث دنیا بھر میں 9 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 98 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  8. #248
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    42,027
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔


    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 31808 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 545 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔


    پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 3634 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6399 تک جا پہنچی ہیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 409 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 132818 ہوگئی ہے جب کہ 2451 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔


    پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 98041 ہے اور 2223 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 13798 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔


    خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37185 اور 1257 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 2451 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 66 افراد انتقال کرگئے۔


    اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3336 اور 79 افراد انتقال کرچکے ہیں۔


    پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 16005 ہے اور اب تک 178 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  9. #249
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    42,027
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد انتقال کرگئے۔


    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 33865 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 752 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 9 افراد انتقال کرگئے۔


    پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 4386 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6408 تک جا پہنچی ہیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 514 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 133125 ہوگئی ہے جب کہ 2455 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔


    پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 98142 ہے اور 2225 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 13991 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔


    خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37242 اور 1257 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 2472 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 66 افراد انتقال کرگئے۔


    اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3381 اور 80 افراد انتقال کرچکے ہیں۔


    پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 16033 ہے اور اب تک 180 مریض انتقال کرچکے ہیں۔


    واضح رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران پاکستان میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔


    15 ستمبر کو ملک میں کورونا کے 404 کیسز 6 ہلاکتیں، 16 ستمبر کو 665 کیسز 4 ہلاکتیں اور 17 ستمبر کو 545 کیسز اور 6 ہلاکتیں ہوئیں۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  10. #250
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    42,027
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    لاہور: پنجاب کے مختلف اسکولوں کے 32 بچوں اور 2 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جب کہ ننکانہ صاحب میں کورونا کیسز سامنے آنے پر دو اسکول سیل کردیے گئے۔


    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گوجرانوالہ میں 24 طلبہ اور ننکانہ صاحب میں 7 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ متاثرہ بچوں کے گھر والوں کے بھی ٹیسٹ کیےجا رہے ہیں۔





    سندھ میں 21 تاریخ سے چھٹی تا آٹھویں تک اسکولز نہ کھولنے کا فیصلہ
    بھکر، لودھراں میں ایک ایک بچہ جب کہ 2 اسکولزکے 2 ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے، ننکانہ صاحب میں ایک سرکاری اور ایک نجی اسکول سیل کردیا گیا۔


    محکمہ صحت کے مطابق کورونا ٹیسٹنگ کے لیے 14746 سرکاری، 1566 پرائیویٹ اسکولوں کے طلبہ کےنمونے لیے جاچکےہیں، 2 سے زائد بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر اسکول 5 دن سیل کردیا جائے گا۔


    صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے تمام ضروری انتظامات کیے جارہے ہیں، 50 فیصد بچے ایک دن اور 50 فیصد اگلے روز اسکول آیا کریں گے۔


    وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں جس بھی اسکول سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شکایات ہوں گی انہیں فوری طور پر سیل کردیا جائے گا۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  11. #251
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    42,027
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    کراچی: کورونا وائرس جہاں دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے وہیں پاکستان میں اس کے کیسز میں نمایاں کمی پر دنیا حیران ہے تاہم اب ایک نئی تحقیق رپورٹ میں اس کمی کی وجوہات کو بیان کیا گیا ہے۔


    آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے جرنل آف پبلک ہیلتھ نے ماہر متعدی امراض ڈاکٹر ثمرین کلثوم زیدی کی تحقیقی رپورٹ شائع کر دی ہے۔


    اپنی رپورٹ میں ڈاکٹر ثمرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے امکانات میں نمایاں کمی کی توقع ہے۔

    کراچی کی بالغ آبادی پر کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جولائی 2020 کے پہلے ہفتے تک 40 فیصد سے زائد آبادی کے مختلف طبقات کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے تھے اوران میں سے 90 فی صد سے زائد افراد میں بیماری کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔


    رپورٹ کے مطابق ان افراد میں کورونا وائرس کےخلاف قوتِ مدافعت پیدا ہوچکی تھی جس کا ثبوت ان کے خون میں بننےوالی کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز ہیں۔


    کراچی کے این آئی بی ڈی اسپتال کےماہرین کی جانب سے ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ شہریوں میں وائرس کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہونے کے نتیجے میں جون کے مہینے کے بعد شدید بیمار کورونا کے نئے کیس رپورٹ ہونے میں نمایاں کمی آتی چلی گئی۔


    اسی طرح اموات کی شرح بھی متاثر کن حد تک کم ہوگئی جس کا اعتراف صحت کے عالمی ادارے نے بھی کیا۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  12. #252
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    42,027
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد انتقال کرگئے۔


    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 35720 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 645 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 7 افراد انتقال کرگئے۔


    پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 5031 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6415 تک جا پہنچی ہیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 361 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 133362 ہوگئی ہے جب کہ 2459 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔


    پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 98272 ہے اور 2226 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 14138 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔


    خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37270 اور 1258 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 2491 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 66 افراد انتقال کرگئے۔


    اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3412 اور 81 افراد انتقال کرچکے ہیں۔


    پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 16086 ہے اور اب تک 180 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  13. #253
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    42,027
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    عالمی وبا کورونا وائرس سے ہونے والی تباہ کاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور سائنسدانوں کی جانب سے دن رات ایک کر کے وائرس کے خلاف ویکسین بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔


    کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے ماہرین نے خبردار کر دیا ہے کہ وائرس کے خلاف کامیاب ویکسین بن بھی گئی تو 2021 میں دنیا کے صرف 10 میں سے ایک شخص کو فراہم کی جا سکےگی۔


    ماہرین کے کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے خبردار کرنے کے بعد تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ یہ بات اس جانب اشارہ کرتی ہےکہ سفری پابندیاں اور سماجی فاصلے جیسی ہدایات پر سالوں عمل کرنا پڑ سکتا ہے۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  14. #254
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    42,027
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق جلد بازی کا کوئی بھی فیصلہ تعلیم کو تباہ کرے گا۔


    ٹوئٹر پر جاری بیان میں شفقت محمود نے کہا کہ طلبہ کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے اس لیے کوئی بھی فیصلہ وزارت صحت کی سفارشات کی روشنی میں لیا جائے گا۔


    انہوں نے کہا کہ 6 ماہ تعلیمی ادارے بند ہونے سے طلبہ کا بہت نقصان ہوا اور تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ مکمل احتیاط کے ساتھ کیا گیا لہٰذا اب اس حوالے سے جلد بازی کے کسی بھی فیصلے سے تعلیم تباہ ہوگی۔




    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہمارے 90 فیصد سرکاری اور کم فیسوں والے نجی تعلیمی اداروں کے پاس آن لائن ٹیچنگ کی سہولیات نہیں ہیں اور جب ان اداروں کو بند کریں گے تو بیشتر طلبہ تعلیم سے محروم ہوجائیں گے۔


    وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ تعلیم کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے جس کے ازالے میں سالوں لگ سکتے ہیں جب کہ صحت ایک ترجیح ہے اس لیے اس عنصر کو بھی ذہن میں رکھا جائے۔


    واضح رہےکہ سندھ میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت نے دوسرے مرحلے میں چھٹی تا آٹھویں جماعت کے لیے اسکولز کھولنے کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  15. #255
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    42,027
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے۔


    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 33393 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 633 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے۔


    پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 6304 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6420 تک جا پہنچی ہیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 566 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 133947 ہوگئی ہے جب کہ 2460 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔


    پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 98428 ہے اور 2226 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 14394 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔


    خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37357 اور 1258 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 2533 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 69 افراد انتقال کرگئے۔


    اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3483 اور 82 افراد انتقال کرچکے ہیں۔


    پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 16162 ہے اور اب تک 180 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



Page 17 of 22 FirstFirst ... 71516171819 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •