جنوبی افریقا میں ایک ریرزو میں شیروں کی دیکھ بحال پر مامور 21 سالہ لڑکی کو شیر نے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔ ہفتے کے روز جنوبی افریقا کی پولیس نے بتایا کہ 21 سالہ سوانز وان وایک پر جمعرات کی سہ پہر مشرقی صوبے لیمپوپو میں قائم ریزرو میں اپنا کام کرتے ہوئے حملہ کیا گیا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ وہ گارڈ کی حیثیت سے کام کر رہی تھی یا نہیں۔علاقائی پولیس کے ترجمان کرنل موچی نگوبی نے بتایا کہ پولیس اور ایمرجنسی سروسز نے نوجوان خاتون کو شیر کے پنجرے کے باہر شدید زخمی حالت میں پایا ہے۔ انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ہم یہ جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ کیا ہوا ہے۔ ہم اس وقت تفصیلات میں نہیں جاسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقا میں تقریبا آٹھ ہزار شیر ہیں جنہیں شکار، سیاحت اور سائنسی تحقیقاتی مقاصد کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔