Salam everyone,
I am very pleased to announce that Allah has blessed us with an adorable little baby girl name Aqsa Noor Malik born on oct 2nd, 2019. Please keep us in ur prayers.
Salam everyone,
I am very pleased to announce that Allah has blessed us with an adorable little baby girl name Aqsa Noor Malik born on oct 2nd, 2019. Please keep us in ur prayers.
رَّبِّ زِدْنِى عِلْمًا
نہیں ھوتا کسی طبیب سے اس مرض کا علاج وصی
عـــشـــق لا عــلاج ھـــــے ، بس پــــرہــیــز کیجیے
و علیکم السلام
آپ کو بیٹی کی بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ بچی کو صحت و تندرستی اور نیک سیرت سے نوازے اور ماں باپ ک لیئے صدقہ جاریہ بنائے آمین
ماشا اللہ
بہت بہت مبارک ہو
IF YOU CAN SKIP! SKIP DAILY A SAD MOMENT
میں نے لکھ دیا ہے. پڑھنا , سمجھنا آپ کا کام ہے
Masha Allah boht mubarak ho
*جب بیٹی پیدا ہو*
✍🏻••• عموماً دیکھا گیا ہے کہ عزیز و اقربا کی طرف سے جس مسرت کا اظہار لڑکے کی ولادت پر ہوتا ہے، محلے بھر میں مٹھائیاں بانٹی جاتی ہیں، مبارک سلامت کا شور مچ جاتا ہے لڑکی کی ولادت پر اس کا عشر عشیر بھی نہیں ہوتا.
ایک غلط خیال ہمارے ہاں یہ سمجھا جاتا ہے کہ دنیاوی طور پر لڑکیوں سے والدین اور خاندان کو بظاہر کوئی منفعت حاصل نہیں ہوتی بلکہ اس کے برعکس ان کی شادی کے کثیر اخراجات کا بار باپ کے کندھوں پر آن پڑتا ہے شاید اسی لئے بعض نادان بیٹیوں کی ولادت ہونے پر ناراض ہوتے ہیں اور عورت کو طرح طرح کے طعنے دئيے جاتے ہیں، طلاق کی دھمکیاں دی جاتی ہیں. حالانکہ اکثر بیٹیاں بیٹوں سے بڑھ غمگسار ہوتی ہیں نیز ایسوں کو چاہيے کہ وہ ان روایات کو بار بار پڑھیں جن میں بیٹی کی پرورش پر مختلف بشارتوں سے نوازا گیا ہے. چنانچہ:
(۱)•••
حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
*”جب کسی کے ہاں لڑکی پیدا ہوتی ہے تو اللہ تعالٰی اس کے گھر فرشتوں کو بھیجتا ہے جو آکر کہتے ہیں: اے گھر والو! تم پر سلامتی ہو. پھر فرشتے اس بچی کو اپنے پروں کے سائے میں لے لیتے ہیں اور اس کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ایک ناتواں و کمزور جان ہے جو ایک ناتواں سے پیدا ہوئی ہے، جو شخص اس ناتواں جان کی پرورش کی ذمہ داری لے گا تو قیامت تک مددِ خدا عزوجل اس کے شاملِ حال رہے گی.“*
(مجمع الزوائد، کتاب البر والصلۃ، باب ماجاء فی الاولاد، الحدیث۱۳۴۸۴، ج۸، ص۲۸۵)
(۲)••• ایک اور جگہ ارشاد فرمایا:
*”بیٹیوں کو بُرا مت کہو، میں بھی بیٹیوں والا ہوں. بے شک بیٹیاں تو بہت محبت کرنے والیاں، غمگسار، اور بہت زیادہ مہربان ہوتی ہیں.“*
(مسند الفردوس للدیلمی، الحدیث۷۵۵۶، ج۲، ص۴۱۵)
(۳)••• یونہی ارشاد فرمایا کہ:
*”جس کے ہاں بیٹی پیدا ہو اور وہ اسے ایذاء نہ دے اور نہ ہی برا جانے اور نہ بیٹے کو بیٹی پر فضیلت دے تو اللہ تعالٰی اس شخص کو جنت میں داخل فرمائے گا.“*
(المستدرک للحاکم، کتاب البر والصلۃ، الحدیث۷۴۲۸، ج۵، ص۲۴۸)
(۴)••• ایک جگہ فرمایا کہ:
*”جس کی تین بیٹیاں ہوں، وہ ان کا خیال رکھے، ان کو اچھی رہائش دے، ان کی کفالت کرے تو اس کے لئے جنت واجب ہوجاتی ہے.“*
عرض کیا گیا:
*”اور دو ہوں تو؟“*
فرمایا:
*”اور دو ہوں تب بھی.“*
عرض کیا گیا:
*”اگر ایک ہو تو؟“*
فرمایا:
*”اگر ایک ہو تو بھی.“*
(المعجم الاوسط، الحدیث ۶۱۹۹، ج۴، ص۳۴۷)
(۵)••• یوں بھی فرمایا کہ:
*”جس شخص پر بیٹیوں کی پرورش کا بار پڑ جائے اور وہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرے تو یہ بیٹیاں اس کے لئے جہنم سے روک بن جائیں گی.“*
(صحیح مسلم، کتاب البر والصلۃ، باب فضل الاحسان الی البنات، الحدیث۲۶۲۹،
I m an uneducated graduate.A dull! with genious inspirations.A 32 years OLD man that looks young.I get really upset and think often, poeple who look at my signature have nothing to do!!!!
بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ تعالی بچی کو نیک، صالحہ، والدین کا فرمانبردار، ذخیرہ آخرت اور ان کے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔
آمین
* خسرو *
بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ تعالی بچی کو نیک، صالحہ، والدین کا فرمانبردار، ذخیرہ آخرت اور ان کے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔
آمین
* خسرو *
بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ بچی کو نیک اورفرمانبردار بنائے اور صحت لمبی عمر خوشیاں عطا فرمائے۔آمین
اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے
الف مبروک
اللہ بچی کو صحت و تندرستی اور نیک سیرت سے نوازے اور ماں باپ ک لیئے صدقہ جاریہ بنائے آمین
یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif
Bookmarks