بسم الله الرحمن الرحيم
اسلام علیکم
آپ سب کو یہ سال اس دعا کے ساتھ مبارک ہو. کہ اے میرے اللہ تمام مسلمانوں کو ان تکالیف سے دور فرما، اور ان پر یہ جو دور آیا ہے اسکو بھی ہم سے دور فرما۔
سال( ھجری ۱۴۴۱) ھم مسلمانوں کے لئے اچھا اور امن و سلامتی، ترقی و خوشحالی کا ھو اوراللہ تعالٰی مسلم امہّ کو متحد ھونے کی توفیق عطا فرمائے،! آج جس مشکل دور سے مسلم دنیا گزر رہی ہے اس میں بھی کمی عطا فرمائے۔ آمین
اب نیا سال شروع ہوگیا۔ اللہ تعالی اسے ہمارے لیے بابرکت بنائے۔ اللہ تعالی پاکستان کو استحکام اور دوام عطا فرمائے۔ ہمارے ملک پاکستان کو دھشت گردی اور فرقہ واریت سے محفوظ فرمائے آمین
محرم کا مہینہ ھمارے لئے بہت محترم ھے۔ محرم ہمیں یاد دلاتا ھے کہ عصر حاضر کے یزیدوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں چاھے وہ کشمیر میں ہوں یا فلسطین میں۔
لفظ محرم حرم سے ماخوذہے جس کے معنی عزت واحترام کے ہیں محرم کو محرم اس لئے بھی کہا جاتا ہے کہ اہل عرب اس مہینے میں اپنی تلواریں میانوں میں ڈال دیتے تھے اور لوٹ مار قتل و غارت سے رک جاتے تھے یہاں تک کہ لوگ اپنے دشمنوں سے بھی بےخوف ہو جاتے تھے۔
اللہ سے سب دعا بھی کریں کہ یہ نیا اسلامی سال پورے عالم اسلام اور بالخصوص وطن عزیز پاکستان کے مسلمانوں کے لئے ترقی کامیابی کا سال ثابت ہو او راللہ اس نئے سال میں سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔
اللہ مسلمانوں کو نیک راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہم سب کو بھی آنے والی آفات وحادثات سے محفوظ فرمائے۔ آمین ثم آمین