اسلامُ علیکم
سب کو پیچھے چھوڑ دیا
جی ہاں بالکل آپ سب صحیح سمجھے، پہچان تو آپ گئے ہوں گے کہ ہمارا اشارہ پردیسی بھائی کی جانب ہے۔جنہوں نے اہم ترین سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
ابتدائی ممبران میں سے ایک ہیں اور ان کے کام کرنے کی رفتار میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ فورم کے ایک متحرک ممبرکی حیثیت سے آج ساٹھ ہزار پوسٹس کے ساتھ ہی وہ ٹاپ پوسٹر بن چکے ہیں۔
فورم کے قائم رہنے میں ان کی محنت سب سے نمایاں ہے۔ اللہ ان کو مزید ترقی دے۔
اس اعزاز پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی انہیں دین اور دنیا دونوں میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔ آمین