Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  1
Results 1 to 3 of 3

Thread: امر ہو جاؤں

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2007
    Posts
    485
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    امر ہو جاؤں

    امر ہو جاؤں

    سنو جاناں
    نفرتیں مٹا دی ہیں
    ساحل کنارے کی ریت سے
    پانی میں میں بہا دی ہیں...
    بس اتنی سی
    نفرت کی ساعتیں
    جو دل بنایا تھا
    اس میں تیر چلایا تھا
    سمندر کی مسکراتی لہریں
    آئیں
    پہلے مٹایا
    نقشِ قلبِ خونچکاں کو
    پھر نشاں بھی واپسی میں
    سب کے سب مٹا دیے..
    جو چھوڑا تو اک نشانی ایسی
    محبت ہی محبت بھری جس میں
    سیپ اک سنہری سا
    جس میں صدیوں کی تھکان لیے
    ایک گہرِ نایاب پنہاں..
    اس گہر کی محبت تھی
    آسمانوں سے، فضاؤں سے
    بادلوں کی برستی بوندوں سے
    اک نایاب بوند کو
    اس سنہری سیپ نے
    محبت کا گہوارا بنا ڈالا..
    قطرے سے صدف تک صدیوں کا سفر
    صدیوں میں محبت سے
    طے کرکے
    محبت کو جاوداں کر ڈالا...
    سنو جاناں..
    آؤ تم بھی ایک بوند بن کر برس جاؤ
    میں سیپ ایک سنہرا تجھے سنبھال کر
    صدیوں تک امر ہو جاؤں
    ******
    (اعجاز احمد لودھی)
    اور اللہ پر بھروسہ کرو، اللہ سب امور کے لیے کافی ہے۔۔
    میری کتاب "الوداع"۔

    میرا بلاگ





  2. #2
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    35,321
    Blog Entries
    25
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    بہت خوب .....
    کہاں میں اور کہاں یہ آبِ کوثر سے دُھلی خلقت ؟
    میرا تو دَم گُھٹ رھا ھے ، اِن پارساؤں میں

  3. #3
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,584
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    واہ جناب بہت خوب
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •