السلام علیکم

ون اردو کے تمام ممبران کو فورم انتظامیہ کی جانب سے سال نو کی بہت بہت مبارکباد۔


ویل کم 2019 : حنیف سمانا

سال پہ سال گِر رہا ہے..۔
زندگی برف کی طرح پھگل رہی ہے..۔
عمر کی نقدی ختم ہورہی ہے.. اپنے اپنے عمر کے گوشواروں پر نظر ڈالئیے..۔
سب کچھ جاننے والے نے تو پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ بے شک انسان خسارے میں ہے..۔
اس کے بعد اس نے کچھ استثنیٰ رکھا ہے کہ سوائے ان لوگوں کے..۔
ہمارا شمار کن لوگوں میں ہے؟
ہم میں سے ہر کوئی اپنے آپ کو دوسروں سے بہتر جانتا ہے..۔
ہم سے ہمارا کوئی راز چھپا ہوا نہیں..۔
ہم جانتے ہیں کہ ہم کتنے خسارے میں ہیں یا کتنے فائدے میں.

سال 2018 گزر گیا ...۔
ہم سے کیا کیا غلطیاں ہوئیں.. کیا کیا کوتاہیاں ہوئیں..
ہم جانتے ہیں.۔

اپنے دماغ کا " کنٹرول پینل" کھولیں..۔
اس کے " ایڈ آر ریموو" پروگرام میں جائیں..۔
وہاں سے "ہٹ دھرمی" کو ریموو کریں..۔
خود احتسابی کو ڈاؤن لوڈ کریں..۔
اور ہاں ....۔
یہ ایپلیکیشن "گوگل" سے نہیں ملے گی..۔
قرآن سے لینی پڑے گی۔

اس کے بعد شاندار 2019 کا آغاز کریں..۔
اللہ تعالیٰ 2019 کو آپ کی زندگی کا بہترین سال بنائے.. آمین۔۔