Thanks Thanks:  3
Likes Likes:  46
Page 1 of 4 123 ... LastLast
Results 1 to 15 of 47

Thread: Forty Rules of Love

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    1,308
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Lightbulb Forty Rules of Love

    محبت کے بغیر زندگی بے معنی ہے :
    محبت کے چالیس اصول جو زندگی بدل دیں
    (از شمس تبریزی)

    ترک مصنفہ بنام ( Elif shafak ) کا ناول


    Forty Rules of Love

    ہے۔۔۔جس میں مولانا روم اور شمس تبریزی کی ملاقات اور دونوں شخصیات پر اسکے اثرات کو عمدہ پیرائے میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ چالیس اصول دراصل شمس تبریزی کے اقوال ہیں سارے کے سارے اصول ان دونوں ہستیوں کے باہمی مکالمے پر مشتمل نہیں ہیں۔۔۔
    ناول نگار نے اقوال کو ناول کے بعض دوسرے کرداروں کے ساتھ بھی شمس تبریز کی ہونے والی گفتگو میں پرویا ہے۔۔۔


    نوٹ: یہ سارے نقاط مصنف کی رائے کے اعتبار سے ہیں.
    موافقت اور غیر موافقت سب کا حق ہے.
    سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ
    عَدَدَخَلْقِہِ وَرِضَا نَفْسِہِ
    وَزِنَۃَ عَرْ شِہِ وَمِدَاْدَ کَلِمَاتِہْ

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    1,308
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    1- ہم خدا کے بارے میں جو گمان رکھتے ہیں، وہ دراصل ہماری اپنی شخصیت کے بارے میں ہمارے گمان کا ایک عکس ہوتا ہے۔اگر خدا کے ذکر سے ذہن میں محض الزام اور خوف ہی ابھرے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ خوف اور الزام تراشی ہمارے اپنے سینے کی گھٹن میں پنپ رہی ہے۔ اور اگر خدا ہمیں محبت اور شفقت سے چھلکتا ہوا دکھائی دے، تو یقیناّ ہم بھی محبت اور شفقت سے چھلک رہے ہیں۔
    سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ
    عَدَدَخَلْقِہِ وَرِضَا نَفْسِہِ
    وَزِنَۃَ عَرْ شِہِ وَمِدَاْدَ کَلِمَاتِہْ

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    1,308
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    2- سچائی کا راستہ دراصل وجدان کا راستہ ہے عقل کا نہیں۔ اپنے وجدان کو اپنا اولین مرشد بناؤ، عقل کو نہیں۔ اپنے نفس کا سامنا اور مقابلہ کرنے کیلئے وجدان کی مدد لو کیونکہ تمہاری روح پر ہی خدا کی معرفت کا نزول ہوتا ہے۔۔ پس تم کسی انسان کے اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق اور اس تعلق کی نوعیت کو اپنے قیاس سے جاننے کی فکر نہ کیا کرو۔ ہر شخص کا اپنا اپنا راستہ ہے اور اظہارِ بندگی کی ایک اپنی نوعیت ہے۔ خدا بھی ہمارے الفاظ و اعمال کو نہیں بلکہ ہمارے دلوں کو دیکھتا ہے۔ یہ مذہبی رسوم و رواج بذاتِ خود مقصود نہیں ہیں۔ اصل چیز تو دل کی پاکیزگی ہے۔
    سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ
    عَدَدَخَلْقِہِ وَرِضَا نَفْسِہِ
    وَزِنَۃَ عَرْ شِہِ وَمِدَاْدَ کَلِمَاتِہْ

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    1,308
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    3- قرآن پڑھنے والا ہر شخص، قرآن کو اپنے فہم و ادراک کی گہرائی کے مطابق ہی سمجھ پاتا ہے۔ قرآن کی فہم کے چار درجات ہیں۔ پہلا درجہ ظاہری معانی ہیں اور زیادہ تر اکثریت اسی پر قناعت کئے ہوئے ہے۔ دوسرا درجہ باطنی معانی کا ہے۔ تیسرا درجہ ان باطنی معنوں کا بطن ہے۔ اور چوتھا درجہ اس قدر عمیق معنوں کا حامل ہے کہ زبان انکے بیان پر قادر نہیں ہوسکتی چنانچہ یہ ناقابلِ بیان ہیں۔ علماء و فقہاء جو شریعت کے احکامات پر غوروخوض کرتے رہتے ہیں، یہ پہلے درجے پر ہیں۔ دوسرا درجہ صوفیہ کا ہے، تیسرا درجہ اولیاء کا ہے۔ چوتھا درجہ صرف انبیاء مرسلین اور انکے ربانی وارثین کا ہے۔
    سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ
    عَدَدَخَلْقِہِ وَرِضَا نَفْسِہِ
    وَزِنَۃَ عَرْ شِہِ وَمِدَاْدَ کَلِمَاتِہْ

  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    1,308
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    4- تم کائنات کی ہر شئے اور ہرشخص میں خدا کی نشانیاں دیکھ سکتے ہو کیونکہ خدا صرف کسی مسجد، مندر یا کسی گرجے اور صومعے تک محدود نہیں ہے۔ لیکن اگر پھر بھی تمہاری تسلی نہ ہو تو خدا کو کسی عاشقِ صادق کے دل میں ڈھونڈھو۔
    سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ
    عَدَدَخَلْقِہِ وَرِضَا نَفْسِہِ
    وَزِنَۃَ عَرْ شِہِ وَمِدَاْدَ کَلِمَاتِہْ

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    1,308
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    5- عقل اور دل، دو مختلف چیزیں ہیں۔ عقل لوگوں کو کسی نہ کسی بندھن میں جکڑتی ہے اور کسی چیز کو داؤ پر نہیں لگاتی، لیکن دل ہر بندھن سے آزاد ہوکر اپنا آپ داؤ پر لگا دیتا ہے۔ عقل ہمیشہ محتاط اور پھونک پھونک کر قدم رکھتی ہے کہ دیکھو کسی کیفیت کا زیادہ اثر مت لینا۔ لیکن دل کہتا ہے کہ مت گھبراؤ، ہمت کرو اور ڈوب جاؤ کیفیت میں۔ عقل آسانی سے اپنا آپ فراموش نہیں کرتی جبکہ عشق تو بکھرجانے اور فنا ہوجانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ اور خزانے بھی تو ویرانوں میں ملبے تلے ملتے ہیں۔ ایک شکستہ دل میں ہی تو خزانہ مدفون ہوتا ہے۔
    سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ
    عَدَدَخَلْقِہِ وَرِضَا نَفْسِہِ
    وَزِنَۃَ عَرْ شِہِ وَمِدَاْدَ کَلِمَاتِہْ

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    1,308
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    6- دنیا کے زیادہ تر مسائل الفاظ اور زبان کی کوتاہیوں اور غلط معانی اخذ کرنے سے جنم لیتے ہیں۔ چنانچہ کبھی بھی الفاظ کی ظاہری سطح تک خود کو محدود مت کرو۔ جب محبت اور عشق کے میدان میں قدم رکھتے ہیں تو الفاظ بیان اور زبان و اظہار اپنی اہمیت کھو بیٹھتے ہیں۔ وہ جو کسی لفظ سے بیان نہ ہوسکے، اسکو صرف خاموشی سے ہی سمجھا جاسکتا ہے۔
    سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ
    عَدَدَخَلْقِہِ وَرِضَا نَفْسِہِ
    وَزِنَۃَ عَرْ شِہِ وَمِدَاْدَ کَلِمَاتِہْ

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    1,308
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    7- تنہائی اور خلوت ، دو مختلف چیزیں ہیں۔ جب ہم تنہا اور اکیلے ہوتے ہیں تو اس غلط فہمی میں مبتلا ہوجانا بہت آسان ہوجاتا ہے کہ ہم سیدھے رستے پر ہیں۔ لیکن خلوت یہی ہے کہ آدمی تنہا ہوتے ہوئے بھی تنہا نہ ہو۔ بہتر ہے کہ ہماری تنہائی کسی ایسے شخص کے دم قدم سے آباد ہو جو ہمارے لئے ایک بہترین آئینے کی حیثیت رکھتا ہو۔ یاد رکھو کہ صرف کسی دوسرے انسان کے دل میں ہی تم اپنا درست عکس دیکھ سکتے ہو اور تمہاری شخصیت میں خدا کے جس مخصوص جلوے کا ظہور ہورہا ہے، وہ صرف کسی دوسرے انسان کے آئینہِ قلب میں تمہیں دکھائی دے گا۔
    سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ
    عَدَدَخَلْقِہِ وَرِضَا نَفْسِہِ
    وَزِنَۃَ عَرْ شِہِ وَمِدَاْدَ کَلِمَاتِہْ

  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    1,308
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    8- زندگی میں کچھ بھی ہوجائے، زندگی کتنی ہی دشوار کیوں نہ لگنے لگے، مایوس کبھی مت ہونا۔ یقین رکھو کہ جب ہر دروازہ بند ہوجائے تب بھی خداوندِ کریم اپنے بندے کیلئے کوئی نہ کوئی نئی راہ ضرور کھول دیتا ہے۔ ہر حال میں شُکر کرو۔ جب سب کچھ اچھا جارہا ہو، اس وقت شکر کرنا بہت آسان ہے لیکن ایک صوفی نہ صرف ان باتوں پر شکر گذار ہوتا ہے جن میں اسکے ساتھ عطا اور بخشش کا معاملہ گذرے، بلکہ ان تمام باتوں پر بھی شکر ادا کرتا ہے جن سے اسے محروم رکھا گیا۔ عطا ہو یا منع، ہر حال میں شُکر۔
    سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ
    عَدَدَخَلْقِہِ وَرِضَا نَفْسِہِ
    وَزِنَۃَ عَرْ شِہِ وَمِدَاْدَ کَلِمَاتِہْ

  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    1,308
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    9- صبر اس بات کانام نہیں ہے کہ انسان عضوِ معطل ہوکر بے بسی کے ہاتھوں برداشت کے عمل سے گذرتا رہے۔ بلکہ صبر کا مطلب یہ ہے کہ انسان اتنا دور اندیش اور وسیع نگاہ کا حامل ہو کہ معاملات کے انجام پر نظر رکھتے ہوئے رب پر بھروسہ رکھے۔ صبر کیا ہے؟ صبر یہ ہے کہ جب تم کانٹے کو دیکھو تو تمہیں پھول بھی دکھائی دے۔ جب رات کے گُھپ اندھیرے پر نظر پڑے تو اس میں صبحِ صادق کا اجالا بھی دکھائی دے۔ بے صبری یہ ہے کہ انسان اتنا کوتاہ بین اور کم نظر ہو کہ معاملے کے انجام پر نظر ڈالنے سے قاصر رہ جائے۔ عاشقانِ الٰہی صبر کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑتے، کیونکہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ پہلی کے باریک چاند کو ماہِ کامل میں تبدیل ہونے کیلئے کچھ وقت ضرور گذارنا پڑتا ہے۔
    سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ
    عَدَدَخَلْقِہِ وَرِضَا نَفْسِہِ
    وَزِنَۃَ عَرْ شِہِ وَمِدَاْدَ کَلِمَاتِہْ

  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    1,308
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    10- مشرق، مغرب، شمال ، جنوب۔۔۔ان سب سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔ تمہارے سفر کی سمت کوئی بھی ہو، بس یہ دھیان ضرور رہے کہ ہر سفر، ذات کا داخلی سفر ضرور بنے۔ اگر تم اپنی ذات کے اندرون میں ایک مقام سے دوسرے مقام تک کا باطنی سفر کرو تو تمہارے ساتھ یہ پوری کائنات اور جو کچھ اس سے ماوراء ہے، وہ بھی شریکِ سفر ہوجاتے ہیں۔
    سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ
    عَدَدَخَلْقِہِ وَرِضَا نَفْسِہِ
    وَزِنَۃَ عَرْ شِہِ وَمِدَاْدَ کَلِمَاتِہْ

  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    1,308
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    11- جس طرح ایک ماں کو بچے کی پیدائش کیلئے درد و کرب کے مرحلے سے گذرنا پڑتا ہے، اسی طرح ایک نئی شخصیت کو جنم دینے کیلئے تکالیف سے ضرور اٹھانی پڑتی ہیں۔ جس طرح ایک دن کو اپنی روشنی پوری شدت کے ساتھ بکھیرنے کیلئے، شدیدگرمی اور حدت برداشت کرنی پڑتی ہے، اسی طرح محبت بھی دکھ اور درد کے بغیر تکمیل کو نہیں پہنچ سکتی۔
    سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ
    عَدَدَخَلْقِہِ وَرِضَا نَفْسِہِ
    وَزِنَۃَ عَرْ شِہِ وَمِدَاْدَ کَلِمَاتِہْ

  13. #13
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    1,308
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    12- محبت کی تلاش ہمیں تبدیل کرکے رکھ دیتی ہے۔ راہِ عشق میں ایسا کوئی مسافر نہیں گذرا جسے اس راہ نے کچھ نہ کچھ پختگی نہ عطا کی ہو۔ جس لمحے تم محبت کی تلاش کا سفر شروع کرتے ہو، تمہارا ظاہر اور باطن تبدیلی کے عمل سے گذرنا شروع ہوجاتا ہے۔
    سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ
    عَدَدَخَلْقِہِ وَرِضَا نَفْسِہِ
    وَزِنَۃَ عَرْ شِہِ وَمِدَاْدَ کَلِمَاتِہْ

  14. #14
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    1,308
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    13- آسمان پر شائد اتنے ستارے نہ ہوں جتنے دنیا میں جھوٹے اور ناقص شیوخ پائے جاتے ہیں۔ تم کبھی بھی کسی سچے مرشد کو کسی ایسے مرشد سے مت ملانا جو نفس کا پجاری ہو اور اپنی ذات کا اسیر ہو۔ ایک سچا مرشد کبھی بھی تمہیں اپنی ذات کا اسیر بنانے کی کوشش نہیں کرے گا اور نہ ہی اپنے نفس کیلئے تم سے تابعداری اور تعریف و تو صیف کا تقاضا کرے گا۔ بلکہ اسکے برعکس وہ تمہیں تمہاری اصل اور حقیقی شخصیت سے متارف کروائے گا۔ سچے اور کامل مرشد تو کسی شیشے کی مانند شفا ف ہوتے ہیں تاکہ خدا کا نور ان میں سے کامل طور پر چِھن کر تم تک پہنچ سکے۔
    سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ
    عَدَدَخَلْقِہِ وَرِضَا نَفْسِہِ
    وَزِنَۃَ عَرْ شِہِ وَمِدَاْدَ کَلِمَاتِہْ

  15. #15
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    1,308
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    14- زندگی میں جو بھی تبدیلی تمہارے راستے میں آئے، اسکے استقبال کیلئے تیار رہو، اسکی مزاحمت مت کرو بلکہ زندگی کو اس بات کا موقع دو کہ تم میں سے گذر کر اپنا راستہ بناسکے۔ اس بات کی فکر مت کرو کہ زندگی میں نشیب و فراز آرہے ہیں۔ تمہیں کیا پتہ کہ آنے والی تبدیلی تمہارے حق میں بہتر ہے یا موجودہ حالت؟
    سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ
    عَدَدَخَلْقِہِ وَرِضَا نَفْسِہِ
    وَزِنَۃَ عَرْ شِہِ وَمِدَاْدَ کَلِمَاتِہْ

Page 1 of 4 123 ... LastLast

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •