Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 2 of 2

Thread: مری اہلیہ کو خبر نہیں مری اہلیہ کوئی اور ہے

  1. #1
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Location
    Qatar
    Posts
    31,800
    Blog Entries
    16
    Mentioned
    46 Post(s)
    Tagged
    6 Thread(s)

    مری اہلیہ کو خبر نہیں مری اہلیہ کوئی اور ہے

    میں تو اہل ہوں کسی اور کا مری اہلیہ کوئی اور ہے
    میں ردیف مصرعۂ عشق ہوں مرا قافیہ کوئی اور ہے

    جو لغت کو توڑ مروڑ دے جو غزل کو نثر سے جوڑ دے
    میں وہ بد مذاق سخن نہیں وہ جدیدیا کوئی اور ہے

    مجھے اپنے شعر کے سارقوں سے کوئی گلہ تو نہیں مگر
    جو کتاب چھاپ کے کھا گیا وہ فراڈیا کوئی اور ہے

    میں ترا کزن تو مری کزن کریں رقص پھر سر انجمن
    نہ ترا چچا کوئی اور ہے نہ مرا چچا کوئی اور ہے

    وہ سہاگ رات جہیز میں سگ پالتو بھی لے آئی تھی
    جو سحر ہوئی تو پتہ چلا یہاں تیسرا کوئی اور ہے

    ہے مری غزل کا بھرم ابھی مرے نرخرے میں ہے دم ابھی
    میں جو اب شاعر عصر ہوں مرا ٹیٹوا کوئی اور ہے

    کسی تجربے کی تلاش میں مرا عقد ثانوی ہو گیا
    مری اہلیہ کو خبر نہیں مری اہلیہ کوئی اور ہے

    خالد عرفان
    * خسرو *

  2. #2
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,584
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    پا جی یہ شاعری بھی کوئی اور ہے

    اور ایسی شاعری بندہ نہ پڑھ سکتا ہے نہ کہیں پوسٹ کر سکتا ہے

    کیونکہ اس کا رزلٹ بھی کچھ اور ہے
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •