Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 2 of 2

Thread: گھورتا ہے اُس کا بھائی فیل تن علیٰحدہ

  1. #1
    Junior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    8
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Smile گھورتا ہے اُس کا بھائی فیل تن علیٰحدہ

    گھورتا ہے اُس کا بھائی فیل تن علیٰحدہ
    اور رقیب بھی بنا ہے ٹارزن علیٰحدہ

    پولیٹکس میں نہیں تو چانس ہی گنوا دیا
    جن کے بینک میں بھرا ہے کالا دھن علیٰحدہ

    کالی پیلی سی صحافتوں کے طور دیکھئے
    سُرخیاں علیٰحدہ ہیں اور متن علیٰحدہ

    بیویوں کے ہاتھ میں بھی بیلنوں کے ہیں تبر
    اور دور بھی ہے خاصا پُر فتن علیٰحدہ

    اُس کی سازشوں سے ہی پٹا ہوں میں مبینہ
    دے رہے تھے جو وفاؤں کے وچن علیٰحدہ

    بیویوں کا شک میاؤں پر بھی پہلے کم نہیں
    حشر ڈھا رہا ہے پنکی کا چلن علیٰحدہ

    تین تین مرلوں کے گھروں میں ہم کرائے دار
    لے کے بیٹھے ہیں وہ گلشنِ عدن علیٰحدہ

    دال بھات سے میاں کے یار کی مدارتیں
    کر لیا ہے اپنے واسطے چکن علیٰحدہ

    لیڈروں کی پود بھی سیاستوں میں آ گھسی
    تن گئی ہے قوم پر یہ اور گن علیٰحدہ

    لُوٹتے نہیں زنانہ وار ہی مشاعرے
    بزم میں وہ کر رہے ہیں چھن چھنن علیٰحدہ


    نویدظفرکیانی

  2. #2
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Location
    Qatar
    Posts
    31,800
    Blog Entries
    16
    Mentioned
    46 Post(s)
    Tagged
    6 Thread(s)
    ہاہاہا
    بہت خوب

    عمدہ کلام ہے آپ کا
    * خسرو *

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •