Undisputed



مارشل آرٹس اور کک باکسنگ کے شیدائی لوگوں کے لیے یہ مووی سیریز کسی تحفے سے کم نہیں۔۔۔اس کے چار حصے ہیں۔۔۔پہلے تین کا نام "ان ڈیسپیوٹڈ، ون ،ٹو ،تھری" ہے اور چوتھی کا نام "Boyka"ہے ۔۔بوئیکا ایک کردار کا نام ہے جو دوسری فلم میں بطور ولن آتا ہے لیکن تیسری اور چوتھی فلم کا ہیرو ہے۔۔بوئیکا کا کردار مشہور مارشل آرٹسٹ اسکاٹ ایڈکنز نے ادا کیا ہےا ور اپنی جاندار فائٹنگ اسکلرز(لڑائی کی مہارت) سے شائقین کا دل جیت لیا۔۔۔
دنیا بھر کی جیلیں خطرناک ترین قیدیوں کی آماجگاہ ہوتی ہیں۔۔۔ایسے میں اگر ان جیل کے قیدیوں کے بیچ کک باکسنگ اور مارشل آرٹ لڑائیوں کا ٹورنامنٹ کروا دیا جائے تو؟ ان چاروں فلموں کا بھی یہی تھیم ہے کہ جیل میں ہونے والی لڑائیوں (پرزین فائٹنگ) پر مشتمل ہیں۔۔اس کا سب سے پہلا حصہ دو ہزار دو میں ریلیز ہوا اور چوتھی فلم بوئیکا دو ہزار سولہ میں ریلیز ہوئی ہے۔۔میری پسندیدہ فلم تیسرا حصہ ہے۔۔۔اگر آپ مارشل آرٹس اور کک باکسنگ والی موویز کے شیدائی ہیں تو آپ یہ سیریز لازمی دیکھیں۔۔۔اس کی چاروں موویز آپ کو پسند آئیں گی۔۔۔
موویز کے نام یہ ہیں
Undisputed 1 (2002)
Undisputed II (2006)
Undisputed III (2010)
Boyka (2016)