Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 6 of 6

Thread: مووی ریوو۔۔۔ایم ایس دھونی

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    مووی ریوو۔۔۔ایم ایس دھونی

    ایم ایس دھونی
    MS Dhoni...The Untold Story

    بھارت کی تاریخ میں اگر اسپورٹس موویز کی درجہ بندی کی جائے تو انسان شش و پنج میں پڑ جاتا ہے کہ بھاگ ملکھا بھاگ کوپہلا نمبر دیا جائے تا مہندرا سنگھ دھونی کی زندگی پر بنی فلم ایم ایس دھونی کو پہلا نمبر دیاجائے۔۔۔
    میرے نزدیک دنیائے کرکٹ میں دو ہی ایسے دلیر کپتان گزرے ہیں جو بڑے سے بڑا رسک بھی آسانی سے مسکراتے ہوئے لے لیتے تھے۔۔۔ایک عمران خان اور دوسرے مہندرا سنگھ دھونی۔۔
    یہ فلم مہندرا سنگھ دھونی کی پیدائش سے لے کر دو ہزار گیارہ کے عالمی کپ کے فاتح کپتان تک ان کی زندگی کے ہر پہلو پر روشنی ڈالتی ہے،،،فلم کو نریج پانڈے نے ڈائریکٹ کیا ہے اور مہندرا سنگھ دھونی کا کردار شوشانت سنگھ راجپوت نے ادا کیا ہے اور بہترین اداکاری سے اس فلم کو چار چاند لگا دیے۔۔۔اگر آپ کرکٹ کے شوقین ہیں تو آپ نے مہندرا سنگھ دھونی کے بہت سے مشہور میچز دیکھ رکھے ہوں گے ان میچز کے وقت یا ان سے پہلے اور بعد دھونی کی زندگی میں کیا کیا چل رہا تھا سب اس مووی میں دکھایا گیا ہے۔۔
    اگر دھونی کو ایک اسپورٹس مین اور آئیڈیل مان لیا جائے تو یہ مووی دیکھ کر اس کی زندگی سے ایک سب سے بڑا سبق لیا جا سکتا ہے"کبھی بھی ہمت مت ہارو۔۔" اپنی سب سے بہترین ایفرٹ دیتے رہیں۔۔کامیابی تاخیر سے ضرور لیکن دھواں دھار انداز میں آپ کے قدم چومے گی۔۔
    اس فلم نے دنیا بھر سے دو سو سولہ کروڑ روپے کمائے تھے۔۔۔

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    9,191
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    کیسے ہیں وقار بھائی؟
    کافی وقت بعد حاضری لگی، مصروف تھے؟
    آپ کے موویز ریوو کی کمی محسوس ہورہی تھی کہ فراغت میں، آپ کے ریوو سے، اچھی موویز دیکھنے کو ملتی ہیں۔

  3. #3
    Member

    Join Date
    Oct 2016
    Posts
    64
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    ایم ایس دھونی کی صلاحیتوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Trueman View Post
    کیسے ہیں وقار بھائی؟
    کافی وقت بعد حاضری لگی، مصروف تھے؟
    آپ کے موویز ریوو کی کمی محسوس ہورہی تھی کہ فراغت میں، آپ کے ریوو سے، اچھی موویز دیکھنے کو ملتی ہیں۔
    جی میں ٹھیک الحمد للہ
    پاکستان آ گیا ہوں مستقل۔۔۔لہذا مصروفیات کافی بڑھ گئی ہیں
    کوشش کروں گا چکر لگتا رہے

  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Siddiqui.Uddin View Post
    ایم ایس دھونی کی صلاحیتوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے
    جی درست فرمایا بھائی

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    9,191
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    Quote Originally Posted by وقار عظیم View Post
    جی میں ٹھیک الحمد للہ
    پاکستان آ گیا ہوں مستقل۔۔۔لہذا مصروفیات کافی بڑھ گئی ہیں
    کوشش کروں گا چکر لگتا رہے
    پاکستان میں کچھ کاروبار وغیرہ کا ارادہ ہے جی کچھ اور مصروفیات ہیں؟
    خوش رہیے۔

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •