Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  4
Results 1 to 5 of 5

Thread: "مجھے احساس ہے، میں سمجھ رہی ہوں، آئی انڈرسٹینڈ"

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Location
    rawalpindi
    Posts
    115
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    "مجھے احساس ہے، میں سمجھ رہی ہوں، آئی انڈرسٹینڈ"

    نو عمری میں کہیں کوئی آرٹیکل پڑھا تھا کہ جب بھی آپ سے کوئی اپنی بات کہے، یا کوئی مسئلہ بیان کرے، یا آپ کسی کا موڈ خراب دیکھیں تو 'آئی انڈرسٹینڈ/میں سمجھ رہا ہوں' کہیں اور اسکی بات کو واقعی سمجھنے کی کوشش کریں۔ میں نے اس وقت سے اس چھوٹے سے جملے کا استعمال شروع کیا، اور بارہا کیا، ہر عمر اور ہر مزاج کے لوگوں کے ساتھ کیا اور ہمیشہ ہی کارآمد پایا۔ میں نے محسوسکیا ہے کہ جب آپ 'آئی انڈرسٹینڈ' یا 'میں آپکی تکلیف محسوس کر سکتی ہوں'، 'آپکی بات میں سمجھ رہی ہوں' جیسے جملے کہتے ہیں تو بات کہنے والے کے لیول پر آنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ آپ واقعی اسکے موڈ کی وجہ سمجھنے لگتے ہیں۔ آپ ججمنٹل نہیں ہوتے اسلئے بتانے والے کو بھی دفاعی انداز نہیں اپنانا پڑتا۔ لوگوں کو یہ احساس ملے کہ کوئی انکی بات ٹھیک سے سن اور سمجھ رہا ہے تو انکے لئے بات کہنا آسان ہو جاتا ہے اور آپاللہ کی توفیق سے کوئی اچھا مشورہ دینے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ایک ڈھائی سال کا بچہ پارک سے واپس آنے پر رو رہا ہے، گھر نہیں جانا چاہتا۔ گھٹنوں کے بل ہو کر اسکے لیول پر آئیں، پیار سے کہیں کہ مجھے پتہہے ابھی آپکا اور کھیلنے کا دل ہے، لیکن اب شام ہونے والی ہے اسلیے گھر جانا ہے، ہم دوبارہ آئیں گے۔ اب دس منٹ اور ہیں، پھر ہم چلیں گے۔ وہ ٹی وی بند نہیں کرنا چاہتا، چیخنے چلانے کی بجائے اس سے کہیں مجھے احساس ہے کہ آپ اور ٹی وی دیکھنا چاہتے ہیں لیکن آجکا سکرین ٹائم اوور ہو گیا، کل شام کو دیکھ لیجیے گا، آئیں ابھی بک پڑھ لیتے ہیں۔ اور ہوم ورک بھی تو ضروری ہے ناں؟ اس سے بچے کو لگے گا کہ چاہے اسکی بات ماننا آپ کے لئے ممکن نہیں لیکن بہرحال آپ اسکی بات سمجھ رہی ہیں۔ساس جب بہو کی گھر گھرہستی سے مطمئن نہ ہو اور آپ سے شکایت کرے تو کہہ دیجیے کہ آنٹی، میں سمجھ سکتی ہوں آپ نے پوری عمر گھر کو کس طرح چلایا ہے، یہ بات آپکو تکلیف دیتی ہے لیکناسکو تو ابھی چند ماہ یا چند سال ہوئے ناں؟ ان شاء اللہ جلد سیکھ جائیں گی۔ بہو یہی شکایت کرے تو بھی اسکی بات سمجھنے کی کوشش کریں۔ مجھے احساس ہے کہ آپ اپنے طریقے سے کام کرنا چاہتی ہیں، یہ کوئی بےجا خواہش نہیں لیکن ابھی کچھ عرصہ اس گھر کا طور طریقہ سیکھیں۔ ایک دفعہ جگہ بن جائے تو آہستہ آہستہ اپنے طریقے پر بھی کام کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہو گی۔کوئی ٹین ایجر اپنی تازہ ترین محبت کا قصہ سنائے، کوئی بیوی اپنے شوہر کی کسی بات سے دلبرداشتہ ہو، کوئی نند اپنی بھابی سے الجھ بیٹھی ہو، کوئی آٹھویں کا بچہ اپنی پڑھائی سے تنگ ہو، کوئی تین سالہ بچہ پانی سے کھیلنا چاہتا ہو، کوئی جواں سال لڑکی فیشن کی زیادہ دلدادہ ہو، کوئی اپنے گھر والوں سے چھپ کر کسی لڑکے سے تعلق میں ہو۔۔۔ کہیں بھی، کسی کے ساتھ، کوئی بھی بات ہو، اسکو غور سے سنیں، اسکے لیول پر آئیں، جج کرنے کی بجائے اسکی بات سمجھنے کی کوشش کریں، پھر اس سے کہیں"میں آپکی بات سمجھ رہا ہوں/آئی انڈرسٹینڈ" بعضاوقات لوگوں کو ہم سے کوئی مشورہ بھی نہیں چاہیے ہوتا، بس وہ ہم سے تھوڑا سا احساس، تھوڑی سی توجہ، تھوڑا سا وقت چاہتے ہیں۔ اب ہوتا کچھ یوں ہے کہ ہم سمجھنے کی بجائے جواب دینے کی نیت سے بات سنتے ہیں، اگلے کی بات بار بار بیچ میں کاٹتے ہیں، فوراً جج کرتے ہیں۔ نتیجہ یہ کہ اسکی بات ہم نہیں سمجھ پاتے، ہماری بات اس کے سر کے اوپر سے گزر جاتی ہے

  2. #2
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Location
    Qatar
    Posts
    31,826
    Blog Entries
    16
    Mentioned
    46 Post(s)
    Tagged
    6 Thread(s)
    بہت ہی اچھی بات اچھے انداز سے کہی گئی ہے۔
    شیئر کرنے کا شکریہ۔
    * خسرو *

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Location
    rawalpindi
    Posts
    115
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    aur apka b shukria

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Edmonton canada
    Posts
    2,309
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    I understand aap kia kahna chahti theen
    یہ وقت بھی گزر جائے گا

  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Dec 2007
    Location
    Dammam
    Posts
    2,584
    Mentioned
    9 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    wao
    masha Allah very useful advice
    Insha Allah will use it

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •