Thanks Thanks:  2
Likes Likes:  0
Results 1 to 4 of 4

Thread: مووی ریوو۔۔۔ٹرائی اینگل

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    مووی ریوو۔۔۔ٹرائی اینگل

    ٹرائی اینگل
    Triangle

    اگر کسی کا دعوی ہے کہ اسے مشکل سے مشکل فلم بھی سمجھ میں آ جاتی ہے۔۔اور مشکل سے مشکل کہانی بھی وہ آسانی سے سجھ لیتا ہے تو اسے دماغ کی دہی بنا دینے والی مووی "ٹرائی اینگل" ضرور دیکھنی چاہیے۔۔میرا خیال ہے کہ جس خوبصورتی سے اس قدر مشکل کہانی کو عکس بند کیا گیا ہے ایسی عکس بندی بہت ہی کم موویز میں دیکھنے کوملتی ہے۔۔۔اس مووی کے اختتام پر یا تو آپ اپنا لیپ ٹاپ توڑ دیں گے یا دیوار میں سر مار کر اپنا سر۔۔۔
    آئی ایم ڈی بی پر پچھتر ہزار سات سو ننانوے ووٹس کے ساتھ اس مووی کی ریٹنگ چھے اعشاریہ نو ہے۔۔جو کہ اس کی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے۔۔
    مووی ضرور دیکھیں اگر دیکھ رکھی ہے تو ڈسکس کریں

  2. #2
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    میں نے یہ مووی دیکھی ہے۔ یاد رہ جانے والی مووی ہے، اس کی پکچرائزیشن بہت عمدہ ہے نیز کہانی اس طرح پیش کی گئی ہے کہ آخر تک دلچسپی برقرار رہتی ہے۔

    جو اللّٰہ کا حکم



  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    2,077
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    اچھا پھر آپ نے توڑا کیا ، اپنا لیپ ٹاپ ؟

  4. #4
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    نہیں اس کی نوبت نہیں آئی۔ ٹیبلٹ پہ دیکھی تھی لیکن اس کی بھی بچت ہو گئی۔ مووی کی کہانی سرکلز میں چلتی ہے یعنی ایک ہی سین بار بار دہرایا جاتا ہے، اس لیے آخر تک پہنچتے پہنچتے دائرے میں گھومنے کی عادت سی ہو گئی تھی، اس لیے انجام بہت زیادہ غیر متوقع نہیں لگا۔
    ایک ہی سین کے پوری فلم میں دہرائے جانے کے باوجود بوریت نہیں ہوئی، ہر دفعہ ایک نیا پہلو سمجھنے کو ملا۔ فلم مشکل بھی ہے اور منفرد بھی، یہی اس کی کامیابی ہے۔

    جو اللّٰہ کا حکم



Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •