سنڈریلا مین
Cinderella Man

آپ اس فلم کے کور پر مت جائیں۔۔یہ مکمل رومانوی فلم نہیں ہے۔۔ ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئین جیمز بریڈوک کی زندگی پر بنائی جانے والی ایک ماسٹر کلاس فلم۔۔۔جس میں دکھایا گیا کہ کیسے اس کی اپنی زندگی نےاتار چڑھاو دیکھےخااص کر تب انیس سو تیس کی دہائی میں امریکہ میں مالی بے آسودگی کا دور آیا۔۔
اگر آپ کو اس فلم کے باکسنگ کلب والے سین نے نہیں رلایا جب جیمز روڈروک مدد مانگنے اپنے ساتھیوں کےپاس جاتا ہے تو یقین کریں آپ میں جذبات ہی نہیں ۔
رسل کرو نے اپنی زندگی کی یادگار پرفارمنس میں سے ایک پرفارمنس سنڈریلا مین میں کر دی۔۔۔اس فلم کی آئی ایم ڈی بی پر ریٹنگ آٹھ ہے جو کہ اس کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔۔فلم کے ہدایت کار رون ہاورڈ ہیں اور یہ فلم دو ہزار پانچ میں ریلیز ہوئی۔۔