127 Hours


زندگی میں سب کچھ زبردست چل رہا ہوں۔۔ایک بہترین جاب ہے۔۔اچھا گھر ہے۔۔دوست ہیں۔رشتے دار ہیں اور ایڈوانچر پسند طبیعت ہے۔۔۔ایسے میں ویک اینڈ پر ایک ایڈوانچر پر نکلتے ہیں ہیں وہی ایڈوانچر آپ کے گلے پڑ جاتا ہے اور ایسا ویسا گلے نہیں پڑتا۔۔ایک سو ستائیس گھنٹے آپ کو ایک ہی پوزیشن میں کھڑا رکھتا ہے۔۔کھانے کو خوراک نہیں، پینے کو پانی ختم، سخت گرمی، اوپر آسمان، نیچے زمین۔۔سوچیں اس وقت آپ کو کیا کیا یاد نہیں آئے گا۔۔اپنا گھر، اپنا بستر، اپنا باتھ روم،ہر وہ چیز جسے آپ ٹیک فار گرانٹڈ لیتے تھے۔۔جس آپ معمول سمجھتے تھے اب وہی چیزیں آپ کے لیے ناپید اور ناممکن ہو گئی ہیں۔۔
یہ ایسی ہی ایک فلم ہے جو آپ کو زندگی سے اور روزمرہ کی معمول کی چیزوں سے پیار کرنا سکھائے گی۔۔جو آپ کو سکھائے گی کہ آپ پانی کا ایک گھونٹ بھی پیتے ہو تو یہ اللہ پاک کا کتنا بڑا احسان ہے آپ پر کہ آپ کو چاہے سخت گرمی میں گرم پانی ہی نصیب ہوا لیکن ہوا تو سہی۔۔آپ کو پیشاب کی حاجت ہے آپ کو مناسب جگہ مل جاتی ہے یہ اللہ پاک کا سب سے سے بڑا احسان ہے آپ پر۔۔
ضرور دیکھیں اور زندگی اور زندگی میں حاصل ہونے والے چیزوں کی قدر کرنا سیکھیں۔۔
فلم کے ہدایت کار ڈینی بوائل ہیں۔۔مین اداکار جیمز فرانکو ہیں۔۔یہ فلم نومبر دو ہزار دس میں ریلیز ہوئی اور محض اٹھارہ ملین ڈالرز کے بجٹ پر ساٹھ ملین ڈالرز کا بزنس کر گئی۔۔



مزید ریووز کے لیے ہمارا فیس بک گروپ فلمستان جوائن کریں

Bei Facebook anmelden | Facebook