Blitz

دو ہزار ایک میں ریلیز ہوئی ایک بہترین ایکشن مووی۔۔جس کا مسلسل تھرل آپ کو بور نہیں ہونے دے گا۔۔۔کہانی کچھ غیر معمولی نہیں ہے لیکن فلم ایک اچھا ٹائم پاس ہے۔۔خاص کر مارشل آرٹ کے ماہر جیسن اسٹیتھم کے فینز کو یہ مووی اچھی لگے گی۔۔اس مووی میں جیسن اسٹیتھم نے ایک سنکی پولیس والے کا کردار نبھایا ہے جو صرف ایک ہی زبان بولنا جانتا ہے اور وہ زبان ہے لاتوں کی زبان ۔۔
ایسے میں اس کا واسطہ بھی ایک ایسے شخص ہے پڑتا ہے جو اسی کی طرح سنکی مزاج ہوتا ہے اور صرف پولیس والوں کو قتل کرنا جانتا ہے۔۔
اوور آل ایک اچھی وقت گزاری ہے۔۔۔۔
اس فلم کی ہدایت کاری ایلیٹ لیسٹر نے دی ہے ۔فلم کا دورازنیہ ستانونے منٹس ہے۔۔
یہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کیرئیر کی پہلی فلم تھی۔اس میں انھوں نے ولن اک کردار ادا کیا۔۔
۔ہاہاہاہااہا مذاق برطرف فلم کا ولن ایڈن گیلن عمران خان کا ہم شکل ہے۔۔تصویر میں تو شاید اتنا زیادہ نہ لگے کیوں کہ یہ ان کی حالیہ تصویر ہے لیکن فلم میں آپ لازمی دیکھیے گا۔۔