Nerve

آج کل بلیو وہیل نامی گیم کا چرچا ہے جو کہ ایک ڈیئر گیم ہے۔۔جس میں حصہ لینے والے کو ایک ٹاسک دیا جاتا ہے جو اس نے پورا کرنا ہوتا ہے۔۔یہ گیم پچاس دنوں پر مشتمل ہے۔۔جس میں آخری ٹاسک ایسا ہوتا ہے کہ حصہ لینے والا موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔۔
خیر بلیو وہیل کیا ہے آپ اس بارے وکی پیڈیا پر آرٹیکل پڑھ لیں۔۔میرا یہ پوسٹ لگانے کا مقصد بلیو وہیل جیسی ایک فلم تجویز کرنا ہے۔۔
اس فلم کی کہانی کا اندازہ تو آپ لوگوں کو ہو گیا ہو گا کہ بھی ڈیئر دینے اور مکمل کروانے والی فلم ہے۔۔
اس مووی کا تھیم یہ ہے کہ آپ لوگوں کو علم ہو جائے گا ڈر، تکبر، خوف، حسد، لالچ، بلیک ملینگ یہ سب انسان سے کیا کیا کروا سکتے ہیں۔۔۔آپ بطور فن ایک کھیل میں شریک ہوتے ہیں۔۔پھر آپ کو اس سے پیسہ ملنے لگتا ہے۔۔آپ کو مزہ آنے لگتا ہے لیکن ایک دم احساس ہوتا ہے کہ یہ میں کون سی دلدل میں گھستا جا رہا ہوں۔۔آپ اس دلدل سے نکلنا چاہتے ہیں لیکن بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔۔۔
فلم کی کہانی بہت دل چسپ اور تھرلر ہے۔۔پل پل بدلتی کہانی ہے اور بہت سے سین آپ کو ایسے لگے گا جیسے آپ کا دل آپ کی کنپٹیوں میں دھڑک رہا ہو۔۔۔
یہ مووی دو ہزار سولہ میں ریلیز ہوئی اور محض انیس ملین ڈالرز بجٹ کے عوض پچاس ملین ڈالرز کی کمائی کی۔۔۔آئی ایم ڈی بی پر اس کی ریٹنگ چھے اعشاریہ چھے ہے۔۔۔
ایک اچھی مووی ہے۔۔جسے دیکھ کر وقت برباد نہیں ہو گا۔۔