Hitman's Bodyguard

میں نے اس فلم کا ٹریلر دو ماہ قبل دیکھا تھا اور اس دن سے ایک ایک دن گن کر گزارا ہے کہ یہ مووی کب آئے گی۔۔۔اور یقین کریں میرا انتظار ضائع نہیں گیا۔۔
ریان رینالڈ کو آپ لوگ مشہور زمانہ فلم ڈیڈ پول کی وجہ سے جانتے ہیں۔۔۔اور سیموئل جیکسن کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔۔۔ایویجنرز اور دوسری مارول موویز میں شیلٖڈ کے سربراہ نک فیوری کے نام سے جانے جاتے ہیں۔،
اس فلم کا انتظار کرنے کی ایک بڑی وجہ اس کا یونیک نام تھا۔۔۔آئی مین ، ہٹ مین تو خود ایک بلا ٹائپ لوگ ہوتے ہیں انھیں کب سے باڈی گارڈ کی ضرورت پڑ گئی؟ اور ٹریلر سے واضح ہو گیا تھا کہ سیموئیل جیکسن ہٹ مین اور ریان اس کا باڈی گارڈ۔۔
فلم کی کہانی کے بارے بات کر کے میں آپ لوگوں کا مزہ خراب نہیں کرنا چاہوں گا کہ ہٹ مین کو باڈی گارڈ کی ضرورت کیوں پیش آئی لیکن یہ ضرور بتانا چاہوں گا کہ ان دونوں کا آپس میں رشتہ نفرت کا ہوتا ہے۔۔ایک دوسرے کو ایک پل برداشت کرنے کو تیار نہیں ہوتے لیکن حالات ایسے بن جاتے ہیں کہ ایک ہٹ مین بن گیا تو دوسرا اس کا باڈی گارڈ۔۔
اس فلم کو پسند کرنے کی بڑی وجوہات میں سے فلم کی کہانی کے بعد اس کے مزاحیہ مناظر، مزاحیہ کلمات،سیموئل جیکسن کی حاضر جوابی، ریان کو زچ کرنا اور اسے آخری حد تک ستانا، دھواں دھار ایکشن، اور تھرل
کیا ہی بات ہے
یہ فلم صیح معنوں میں ایک مکمل عید پیکج ہے۔۔۔آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس عید پر یہ دیکھیں آپ بور نہیں ہوں گے آپ کو اچھی کہانی کے ساتھ ساتھ مزاح اور ایکشن بھی ملے گا۔۔۔
فلم اٹھارہ اگست کو ریلیز ہوئی ہے لیکن اچھے پرنٹ میں نیٹ پر موجود ہے۔۔۔فلم کا بجٹ محض تیس ملین ڈالرز تھا لیکن اپنے بجٹ سے دوگنی کمائی کر چکی ہے۔۔۔
گو کہ ہالی وڈ ناقدین نے اسے ایک ایوریج ہٹ فلم قرار دیا ہے لیکن میرے مطابق یہ ایک سپر ہٹ مووی ہے۔۔