Makhi

ساوتھ انڈین موویز کی بات ہو اور ہم مکھی مووی کو بھول جائیں ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔۔۔۔نام سے آپ کو یقینا ایک مزاحیہ اور بچوں والی فلم لگ رہی ہو گی۔۔لیکن یہ بچوں والی فلم ہرگز نہیں ہے۔۔۔اس فلم کی کہانی سب سے منفرد ہے۔۔ایسی کہانی جو پہلے کبھی نہ دیکھی نہ سنی۔۔۔
فلم شروع ہوتی ہے ایک گڈ بوائے سے ایک بیڈ بوائے سے۔۔۔گڈ بوائے یعنی نانی کو فلم کی ہیروئن بیندو سے پیار ہوتا ہے۔۔امیر بگڑا ہو نواب زادہ بیڈ بوائے سندیپ جب بیندو کو دیکھتا ہے تو دل ہار بیٹھتا ہے۔۔یہیں سے کہانی ایک موڑ لیتی ہے۔۔۔کہاں شان و شوکت، امیری کا رعب ،مین پاور، نامی گرامی ڈان سندیپ اور کہاں ایک عام سے لڑکا نانی جسے صیح طریقے سے لڑنا بھی نہیں آتا۔۔ان کا ٹکراو ہوتا ہے تو کس قدر بھیانک ہوتا ہے؟ اس کے نقصانات کیا ہوتے ہیں؟
ایسے میں سندیپ کا جینا ایک مکھی حرام کر دیتی ہے۔۔جی ہاں ایک چھوٹی سی مکھی۔۔۔ایک مکھی ہم جسے معمولی گردانتے ہیں وہ کیا کیا کر سکتی ہے آپ اس فلم میں دیکھیے گا۔۔۔
اب یہ مت سوچیئے گا کہ مکھی بندوقیں چلائے گی۔۔توپ چلائے گی۔۔ایسا ہرگز نہیں ہے۔۔مکھی وہی کچھ کرے گی وہ حقیقی زندگی میں کرتی ہے پھر بھی سندیپ کی زندگی حرام کر دے گی۔۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے اس مکھی اور فلم کے ہیرو گڈ بوائے نانی کا کیا تعلق ہے؟
یہ آپ کو فلم دیکھ کر پتا چلے گا۔۔۔
میری گزارش ہے اس فلم کا نام پڑھ کر اسے انڈر ایسٹیمٹ کرنے کی غلطی مت کریں۔۔ایک بار لازمی دیکھیں۔۔
اس فلم میں ولن سندیپ جن کا حقیقی زندگی میں بھی سندیپ ہی ہے کی اداکاری اس قدر جاندار ، بارعب اور شاندار تھی کہ فلم کے پوسٹر پر ہیرو کی بجائے سندیپ ہی چھائے دکھائی دیے۔۔۔
اور اس فلم کی کامیابی کا سب سے منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ اس فلم نے ڈیڑھ ارب روپے کا بزنس کیا۔۔یہ اعزاز بہت کم ساوتھ انڈین موویز کو حاصل ہوتا ہے کہ وہ سو کروڑ سے اوپر کا بزنس کریں۔۔۔
اس فلم کا سب سے پلس پوائنٹ چھوٹی سے چھوٹی معمولی سے معمولی چیز کو بھی تفصیل سے بیان کرنا ہے۔۔۔آپ کو ہر منظر کی گہرائی محسوس ہو گی۔۔۔