دا نیکسٹ تھری ڈیز




جان برینن ایک کمیونٹی کالج میں ٹیچر ہے۔اور لارا ایک کمپنی میں کام کرتی ہے۔۔لارا اور جان کا ایک بیٹا بھی ہے۔۔۔چھوٹی سی فیملی کی خوش باش زندگی میں بھونچال اس وقت آتا ہے جب لارا برینن اپنی باس کے قتل کے الزام میں پھنس جاتی ہے اور اسے قید کی سزا ہو جاتی ہے۔۔سارے قانونی طریقے آزمانے کے بعد جب لارا کی رہائی کی کوئی راہ دکھائی نہیں دیتی تو سیدھا سادا جان برینن جیل توڑ کر اسے نکالنے کی پلاننگ کرتا ہے۔۔
یہ پلاننگ کیسی ہوتی ہے۔۔پلاننگ کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔۔۔یہ آپ کو فلم دیکھ کر علم ہو گا۔۔جان برینن کا کردار رسل کرو نے ادا کیا ہے جو کہ ایک بہترین اداکار ہے اس نے اپنے کردار کے ساتھ انصاف کیا ہے۔۔۔پہلے بیس منٹس کے بعد یہ فلم مسلسل تھرل لیے ہوئے ہے۔۔آپ نے اسے ایک بار اسے شروع کر لیا تو ختم کر کے ہی اٹھیں گے۔۔۔۔
یہ مووی دو ہزار دس میں ریلیز ہوئی اور آئی ایم ڈی بی پر اس کی ریٹنگ سات اعشاریہ سات ہے جو کہ اس کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔