Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  2
Results 1 to 10 of 10

Thread: کلشوم نواز لندن چلی گئیں

  1. #1
    Senior Member Sabih's Avatar

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    10,466
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    کلشوم نواز لندن چلی گئیں

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

    آج ایک عجیب سی خبر کے مطابق کلشوم نواز بجائے اپنے کاغذات کی پڑتال کے لیے پیش ہونے کے چیک اپ کے لیے لندن چلی گئیں۔ اور اطلاعات کے مطابق ان کی واپسی الیکشن کے بعد متوقع ہے۔ یہ بیان بھی سامنے آیا کہ وہ چیک اپ ہوتے ہی لوٹ آئیں گی۔

    پر مزیدار سچوایشن بن گئی ہے۔



    میاں صاحب نے کہیں ناشتے میں نمک کم ہونے کی تو شکائت نہیں کر دی تھی۔

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,153
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    وعلیکم السلام
    واپسی کا میں نے تو سنا ہے کہ چوبیس اگست کو ہے
    الیکشن سے قبل ہی ۔۔
    ان کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی نے اپنے تحفظات اور اعتراضات الیکشن کمیشن کو جمع کروانے کا اعلان کیا تھا
    کلثوم نواز کا کیس بہت مضبوط ہے
    اول تو یہ الیکشن شاید نہ ہی لڑیں
    لڑ بھی پڑیں تو نااہل ہوتے انھیں بھی دیر نہیں لگنی

  3. #3
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,597
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    کوئی بتائے گا کوورنگ امیدوار کون ہے ن لیگ کا؟
    اب کوئی دعوی نہ کرنا عمر بھر
    اشک آنکھوں میں نہ بھرنا عمر بھر
    ہم تمہیں چاہتے ہیں، دیکھو پھر کبھی
    ہم سے تو تم نہ ہی کہنا عمر بھر۔ ۔ ۔

  4. #4
    Member

    Join Date
    Aug 2016
    Location
    On earth
    Posts
    54
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Ahmed Lone View Post
    کوئی بتائے گا کوورنگ امیدوار کون ہے ن لیگ کا؟
    مطلب کاغذات ریجیکٹ هو گئے واه

  5. #5
    Senior Member Sabih's Avatar

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    10,466
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    ان کے کاغذات منظور ہو گئے بقول ایکسپریس ٹریبون.

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,153
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    یہ پڑھیں ذرا ا۔۔ایک ن لیگی اسپورٹر کا تبصرہ

    ""این اے ایک سو بیس"

    پہلے محترمہ یاسمین راشد کی بات کرتے ہیں- آپ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں، پاکستان اور لندن سے سپیشلائزیشن کر رکھی ہے- اپنے شعبے یعنی گائنی اینڈ آبس کے علاوہ تھیلاسیمیا اور پاکستان میں بہت کم جانی جانے والی بیماری الزائمر کے خلاف جدوجہد میں آپ کا نمایاں کردار ہے- پنجاب میں ماں اور بچے کی صحت کے متعلق بننے والی مختلف حکومتی ٹاسک فورسز اور پروگرامز کی سرگرم رکن رہی ہیں- سماجی شعبے میں ایک مقامی این جی او چلاتی ہیں ،جو کم آمدنی والے طبقے خصوصا" خواتین کی امداد کرتی ہے- آپ کی سسرال ایک سیاسی گھرانہ ہے، خسرِ محترم غلام نبی صاحب کسی دور میں پی پی کے ایم پی اے رہے ہیں اور لاہور میں پیپلز پارٹی کے نمایاں قائدین میں سے ایک- محترمہ کی سیاست میں آمد بذریعہ پی ٹی آئی ہوئی، ایک وقت اپنی جماعت کی پنجاب شاخ کی سیکرٹری جنرل بھی رہی ہیں، کور کمیٹی اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن بھی ہیں، 2013 کے انتخابات میں اسی حلقے سے میاں نواز شریف کے خلاف الیکشن لڑ کر پچاس ہزار کے لگ بھگ ووٹ حاصل کئے، جو ایک رسپیکٹیبل ٹوٹل کہا جا سکتا ہے- کہنے کا مقصد یہ کہ محترمہ اپنے پیشے میں ایک قابل عزت اور نمایاں نام ہونے کے علاوہ سماجی شعبے میں بھی گرانقدر خدمات انجام دیتی چلی آئی ہیں، جبکہ سیاست میں بھی ایک کمٹڈ اور مخلص سیاسی کارکن ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں- ان کی پروفائل دیکھ کر یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ اپنے حلقے کے عوام کی نمائندگی کرنے کی وہ سو فی صد اہلیت رکھتی ہیں-

    ان کا مقابلہ بھی ایک خاتون سے ہے- محترمہ کلثوم نواز پورے ملک کی جانی پہچانی شخصیت ہیں مگر آپ کی واحد کوالیفیکیشن میاں نواز شریف کی اہلیہ ہونا ہے- آپ ایک پڑھی لکھی، نیک، شریف اور سلجھی ہوئی خاتونِ خانہ ہیں- شوہر کے سیاست میں تین عشروں سے زائد سے موجود ہونے کے باوجود محترمہ نے خود کو گھر تک محدود رکھا- آپ کا سیاست میں ایک مختصر سا دور وہ تھا جب ایک غاصب فوجی آمر نے منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر وزیراعظم یعنی ان کے شوہر کو پابندسلاسل کر دیا- اس نازک مرحلے پر محترمہ کلثوم نواز باہر نکلیں، اپنی جماعت کے بچے کھچے کارکنان اور لیڈروں کی راہنمائی کی، اپوزیشن سے رابطے کئے- جب پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی سمیت ملک کی تمام جمہوری طاقتیں جمہوریت کی حفاظت اور نواز شریف سے یکجہتی میں اکٹھی ہونا شروع ہوئیں تو ایک سہانی صبح ہمیں علم ہوا کہ میاں صاحب مع اپنے پچھلے، اگلے اور دائیں بائیں رشتوں کے جدہ پرواز کر چکے ہیں- اس بحرانی دور میں محترمہ کلثوم نواز کا جراتمندانہ کردار یقینا" لائق تحسین تھا- جب کئی ایسے لیڈر جو اب میڈیا پہ سلطان راہی بنتے ہیں ہیجڑوں کی مانند کونوں کھدروں میں دبک کر بیٹھے تھے اور کئی موقع پرست تنظیم کی جڑیں کاٹنے میں مصروف تھے، ایسے میں ایک سیاہ رو، ظالم و جابر اور بے ** فوجی ڈکٹیٹر کا سامنا کرنا بہت ہمت اور حوصلے کی بات تھی- محترمہ کو اتنا کریڈٹ دینا بنتا تھا، دے دیا- اب خدا لگتی بات یہ کہ محترمہ نے یہ مثالی حوصلہ، جرات اور استقامت آئین کی پامالی، جمہوریت کی بساط لپیٹی جانے، عوام کے حق حکمرانی سے زنا بالجبر کرنے کے خلاف ہرگز نہیں دکھائی تھی، آپ کا واحد مقصد اپنے شریک حیات کو بچانا تھا، ان کی ڈیل ہو گئی تو دیگر جمہوری طاقتوں اور عوام کو تو آپ نے اپنے جہاز کو ٹاٹا کرنے کا موقع بھی نہیں دیا-
    ان دونوں محترم خواتین کے موازنے کے بعد یہ عرض کرنا ہے کہ اللہ جانتا ہے اور پرانے احباب بھی اس بات کی گواہی دیں گے کہ میں نے کبھی اپنی سیاسی وابستگی کو غیرجانبداری، اصول پرستی اور دانشوری کی اوٹ میں چھپانے کی کبھی کوشش نہیں کی، میں عطاءالحق قاسمی ہوں نہ ہی خورشید ندیم- میں مسلم لیگ نواز کا ایک ادنیٰ مگر ڈائی ہارڈ سپورٹر تھا، ہوں اور رہوں گا ان شاءاللہ- مگر یہ کہ جان اللہ کو دینی ہے، نواز شریف کو نہیں- اگر میرا ووٹ حلقہ این اے 120 میں ہوتا تو اول تو میں یقینی طور پر محترمہ یاسمین راشد کے حق میں ووٹ کاسٹ کرتا، لیکن اگر جماعتی عصبیت مجھ پہ حاوی ہو بھی جاتی تو محترمہ کلثوم نواز کے نام پہ مہر لگاتے میرے ہاتھ کانپ رہے ہوتے اور میرا ضمیر مجھ پہ تھوک رہا ہوتا- اور مجھے یقین ہے کہ حلقے میں نون لیگ کے لاکھوں مخلص اور جانثار کارکنوں کی حالت مجھ سے مختلف نہیں ہوگی-

    تمام تر عزت و احترام کے باوجود یہ کہنے میں کوئی باک نہیں کہ محترمہ کلثوم نواز کی عمر اب پوتوں ،پوتیوں، نواسوں، نواسیوں سے کھیلنے کی ہے اور عرصہ دراز سے وہ بس یہی کام کر رہی ہیں- آپ اس حلقے سے عوام کی نمائندگی کیلئے قطعی مناسب نہیں تھیں-
    پاکستان جیسے ملک میں ایسا موقع بہت کم آتا ہے جب ایک ہی حلقے سے دو خواتین براہ راست مدمقابل ہوں، یہ بہت حوصلہ افزا اور مثبت پیشرفت ہے- پی ٹی آئی نے بلاشبہ اپنی بہترین امیدوار کھڑی کی ہے، مقابلہ اور زیادہ اچھا ہوجاتا اگر مسلم لیگ نون بھی اپنی صفوں میں شامل سینکڑوں نوجوان، پڑھی لکھی، باصلاحیت خواتین میں سے کسی ایک کو موقع دیتی- کلثوم نواز امید ہے جیت جائیں گی، مگر یہ جیت ملک کی کروڑوں باصلاحیت اور باہمت خواتین کی شکست ہوگی-

    میاں صاحب، آپ کی مصلحتوں سے بھی ہم واقف ہیں اور آپ کی مجبوریوں کو بھی ہم سمجھتے ہیں- آپ کی تمام تر "**" کو جاننے اور سمجھنے کے باوجود دستیاب قیادت میں آپ کو نسبتا" بہتر سمجھتے ہوئے ہم آپ کے پیچھے کھڑے ہیں، مگر خدارا ہمارے ضبط کا امتحان لیتے ہیں تو لیتے رہئے، مگر اپنی چالیس، پینتالیس سال سے ازدواجی رفیق اس وفا شعار اور شوہرپرست خاتون کو اس بے رحمی سے اپنی سیاسی بساط کا مہرہ تو مت بنائیں-
    تھوڑی سی شرم میاں صاب، تھوڑی سی حیا۔۔۔

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    1,461
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    محترمہ کلثوم کے کاغذات پر تمام اعتراضات مسترد است۔۔۔۔
    !!!!موہے رنگ دو لال
    ناگفتہ

  8. #8
    Senior Member Salman Sallo's Avatar

    Join Date
    Aug 2016
    Location
    خیبر پختونخوا۔
    Posts
    291
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by وقار عظیم View Post
    وعلیکم السلام
    واپسی کا میں نے تو سنا ہے کہ چوبیس اگست کو ہے
    الیکشن سے قبل ہی ۔۔
    ان کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی نے اپنے تحفظات اور اعتراضات الیکشن کمیشن کو جمع کروانے کا اعلان کیا تھا
    کلثوم نواز کا کیس بہت مضبوط ہے
    اول تو یہ الیکشن شاید نہ ہی لڑیں
    لڑ بھی پڑیں تو نااہل ہوتے انھیں بھی دیر نہیں لگنی
    یہ تاریخ چوبیس ستمبر ہے اے آر وائے نیوز کے مطابق۔۔۔

  9. #9
    Senior Member Salman Sallo's Avatar

    Join Date
    Aug 2016
    Location
    خیبر پختونخوا۔
    Posts
    291
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Sabih View Post
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

    آج ایک عجیب سی خبر کے مطابق کلشوم نواز بجائے اپنے کاغذات کی پڑتال کے لیے پیش ہونے کے چیک اپ کے لیے لندن چلی گئیں۔ اور اطلاعات کے مطابق ان کی واپسی الیکشن کے بعد متوقع ہے۔ یہ بیان بھی سامنے آیا کہ وہ چیک اپ ہوتے ہی لوٹ آئیں گی۔

    پر مزیدار سچوایشن بن گئی ہے۔



    میاں صاحب نے کہیں ناشتے میں نمک کم ہونے کی تو شکائت نہیں کر دی تھی۔
    میاں صاحب باولے ہوگئے ہیں بے چاری کو پاگل بنا دیا ہوگا ،مجھے کیوں نکالا گیا ؟پوچھ پوچھ کر ۔۔کلثوم بیگم صاحبہ الیکشن کے بعد واپس تشریف لائے گی

  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    1,461
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    اوہ ہو یہ شق لکھنا تو بھول ہی گئے۔۔۔۔
    Twitter
    لاہور:نواز شریف اس حلقے میں نہیں آ سکتے وہ نا اہل ہیں، یاسمین راشد
    !!!!موہے رنگ دو لال
    ناگفتہ

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •