Thanks Thanks:  3
Likes Likes:  6
Results 1 to 11 of 11

Thread: بلین ٹری سونامی پراجیکٹ مکمل

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    بلین ٹری سونامی پراجیکٹ مکمل

    " بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کی حقیقت "

    ایک ارب درختوں کے پراجیکٹ پر ایسے ایسے مضحکہ خیز اعتراضات اٹھ رہے ہیں کہ" عمران بغضین" پر ہنسی آتی ہے. اگر تھوڑا سا سوچ سمجھ لیا جائے تو یہ جاننا مشکل نہیں کہ ہمارے دین میں درخت کی کیا اہمیت ہے اور دنیا کی بقا میں درختوں، پودوں، جھاڑیوں اور اس سے منسلک پورے ایکولوجکل سسٹم کی کیا مرکزیت ہے. ہمیں تو ایک ارب چھوڑ ایک لاکھ درخت لگانے پر بھی خوشی کا اظہار کرنا چاہیئے تھا کیونکہ درخت پاکستان میں لگ رہے ہیں اسکا فائدہ پورا پاکستان اٹھائے گا.

    لیکن لوگ، کے پی کے بندوں، درختوں اور دنوں کو ہاتھوں پر جمع تفریق کر کر کے باؤلے ہو رہے ہیں. ایک ارب درخت صرف دو برسوں میں کیسے لگ سکتے ہیں؟ یہ ممکن نہیں. کچھ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ درخت ہمارے سامنے کیوں نہیں لگے؟. یہ لا علمی ہے سادگی ہے اور کچھ تعصب ہے.

    "کچھ حقائق "

    1. 40 فیصد پلانٹیشن ہاتھوں سے ہوئی ہے. باقی 60 فیصد پروٹیکٹڈ ری جنریشن، اور ایریل سیڈنگ کے ذریعے کی گئی. آسان لفظوں میں پرانے جنگلات اور بیڈ لینڈز، بنجر، نرسریز اور ویٹ لینڈز کو ٹھیک کیا گیا. ہیلی کاپٹر سے بیج پھینکے گئے. یوں تیز رفتاری سے ماس پلانٹیشن ممکن ہوئی. گمبیلا دریا کے آس پاس مانسہرہ کا علاقہ اسکا ایک مرکز تھا. زیادہ تر پلانٹیشن کاٹے گئے جنگلات کی جگہوں پر کی گئیں.

    2.جنگلات کے تین ریجن قائم کئے گئے. پہلا سینٹرل سدرن فاریسٹ ریجن جس میں پشاور، مردان کوہاٹ وغیرہ کے علاقے شامل ہیں، دوسرا ناردن فاریسٹ ریجن ایبٹ آباد، جس میں ہری پور، کوہستان بونیر کے علاقے شامل ہیں. تیسرا ناردن مالا کنڈ ریجن ہے جس میں دیر، سوات چترال کے علاقے شامل ہیں.

    3.انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (iucn) نے 2011 میں "بون چیلنج" کا آغاز کیا تھا. دنیا کے بیس ممالک نے جنگلات کے رقبے میں اضافے کے چیلنج کو قبول کیا تھا. بون چیلنج کا مقصد 2020 تک ایک سو پچاس ملین ایکڑ رقبے پر جنگلات کو ریسٹور کرنا ہے پاکستان وہ پہلا ملک بنا جس نے سب سے زیادہ تقریباً 35 ہزار ایکڑ کا رقبہ آباد کیا. ڈنمارک کی معروف انوائر منٹلسٹ انگر اینڈرسن جو آئی یو سی این کی ڈائریکٹر جنرل ہیں انھوں نے پاکستان کی اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے. دنیا کے 160 ممالک میں اس تنظیم کی نمائندگی ہے. دنیا مختلف ممالک کی 1300 سرکاری تنظیمیں اسکی رکن ہیں.

    4. 13 ہزار سرکاری نرسریاں قائم کی گئیں. نجی این جی اوز کی شراکت سے بھی نر سریز کا قیام عمل میں لایا گیا. چھوٹے سکیل کی نرسریوں نے 25 ہزار بیج کی کم از کم مقدار مہیا کی.

    5.کے پی کے حکومت نے اس پراجیکٹ کے لئے 123 ملین ڈالر مختص کئے. مزید سو ملین 2020 تک پودوں کی دیکھ بھال پر خرچ ہونگے.

    6.ورلڈ وائلڈ فنڈ جو 1961 سے قائم شدہ سوئٹزرلینڈ بیسڈ تنظیم ہے اس نے بطور آزاد نمائندے کے اس پراجیکٹ کو مانیٹر کیا اور تصدیق کی ہے.

    7. تقریباً 23 فیصد سفیدے، 20 فیصد چیڑ کے درخت کو لگایا گیا. اخروٹ، کیل، ملبری اور دیگر علاقائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے درختوں کی اقسام کا انتخاب کیا گیا. سفیدے کے متعلق تحقیق کے بعد اس مفروضے کو بے بنیاد پایا گیا کہ یہ زیر زمین پانی میں کمی لاتا ہے. لیکن اسکا پانی کا استعمال دوسرے درختوں سے کچھ زیادہ یقیناً ہوتا ہے.

    8.کچھ سرکاری اور نجی سکولوں میں پلانٹیشن مہم چلائی گئی. طالب علموں نے پلانٹیشن میں حصہ لیا.

    یہ تو ہیں اعداد و شمار جن کی تصدیق عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں. لیکن پاکستان میں فراڈ اور بے ایمانی کو لازمی ایک فیکٹر کے طور رکھنا چائیے. اس لئے کنٹریکٹرز کے گھپلوں، بیجوں میں ملاوٹ اور اعدادوشمار میں ہیر پھیر کا کچھ امکان میں رکھتا ہوں لیکن اس سب کے باوجود یہ مانے بغیر چارہ نہیں کہ لازماً کروڑوں پودے لگائے گئے ہیں.

    اگر آپ کو پھر بھی شک ہے تو ابھی کچھ ہی دن قبل مدھیہ پردیش بھارت میں 12 گھنٹوں میں ساڑھے چھ کروڑ درخت لگائے گئے. پندرہ لاکھ لوگوں نے یہ کارنامہ انجام دیا. یاد رہے بھارت پیرس پیکٹ کے تحت اگلے پندرہ برسوں میں اپنے مجموعی رقبے کے 29 فیصد کو جنگلات میں تبدیل یا ریسٹور کرے گا.

    ورلڈ وائلڈ فنڈ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ درخت کا مطلب مزید پرندے، پرندوں کے اضافے سے کیڑے مکوڑے کی بہتات، جانوروں کے لئے بہترین ماحول، سیلاب اور گلوبل وارمنگ سے بچاؤ میں مدد اور ہوا میں آکسیجن کا اضافہ انسانی صحت میں بہتری کا سبب، یعنی پورا ایکولوجکل سسٹم بہتر ہوگا.

    پاکستان اگلے 30 برسوں میں گلوبل وارمنگ سے شدید متاثر ہونے والے سات ممالک میں شامل ہے. ڈیم اور درخت ہماری زندگی کی بقا کا اہم ترین جزو ہونگے. اس بات کا احساس کریں.

    بشکریہ ثاقب ملک

  2. #2
    Senior Member Sabih's Avatar

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    10,466
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    Quote Originally Posted by وقار عظیم View Post

    Nice work

    jazak Allah khairan for sharing Waqar bhai

  3. #3
    Site Managers Meem's Avatar

    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Bora Bora
    Posts
    51,071
    Mentioned
    22 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    صدقہ جاریہ۔۔۔

    If you start believing that you're happy, you'll be happy forever

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    . گمبیلا دریا کے آس پاس مانسہرہ کا علاقہ اسکا ایک مرکز تھا

    اس کی بات ہو رہی ہے پوسٹ میں

  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    2,077
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    بہت اچھا اقدام ہے،

    نائیس شیرنگ

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2016
    Posts
    179
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    عمران خان کے پاکستان پر دو احسان ہر نسل یاد رکھے گی، کینسر اسپتال اور بلین ٹریز۔۔۔۔۔ ان دو پراجیکٹس کا فائدہ نسلیں اُٹھائیں گی اللہ تعالٰی ہمارے ملک کے حُکمرانوں کو توفیق دے کہ وہ اپنے مُلک کو اچھے معنوں میں قابل مثال بنائیں۔ آمین ثم آمین۔
    A Smile is the universal language of kindness.

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Paasha View Post
    عمران خان کے پاکستان پر دو احسان ہر نسل یاد رکھے گی، کینسر اسپتال اور بلین ٹریز۔۔۔۔۔ ان دو پراجیکٹس کا فائدہ نسلیں اُٹھائیں گی اللہ تعالٰی ہمارے ملک کے حُکمرانوں کو توفیق دے کہ وہ اپنے مُلک کو اچھے معنوں میں قابل مثال بنائیں۔ آمین ثم آمین۔
    آمین
    نمل یونیورسٹی بھی اچھا پراجیکٹ ہے

  8. #8
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    افسوس کہ یہ پوسٹ اس جناتی زبان میں ہے جو میں پڑھ نہیں پاتی۔ لیکن ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ ایک بلین درخت لگانے کا منصوبہ مکمل ہو گیا ہے۔ ماشاء اللہ یہ ایک بڑی اچھی اور خوبصورت کاوش ہے۔ درختوں کا لگانا جتنا اہم ہے اتنا ہی اہم ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہے۔
    عموماً دیکھنے میں یہ آتا ہے کہ ہفتہ شجرکاری کی مہم کے دوران سینکڑوں ہزاروں پودے لگا دئے جاتے ہیں لیکن بعد میں دیکھ بھال نہ ہونے اور پانی وغیرہ نہ ملنے کی وجہ سے وہ جلد ہی ختم ہو جاتے ہیں۔
    اس لئے لگانے کے بعد سنبھالنا بھی ضروری ہوگا۔ امید ہے اس طرف بھی توجہ دی جائے گی اور ان درختوں کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑ دیا جائے گا۔
    منصوبے کی کامیابی کے لیے سب کو مبارک باد۔

    جو اللّٰہ کا حکم

  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Rubab View Post
    افسوس کہ یہ پوسٹ اس جناتی زبان میں ہے جو میں پڑھ نہیں پاتی۔ لیکن ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ ایک بلین درخت لگانے کا منصوبہ مکمل ہو گیا ہے۔ ماشاء اللہ یہ ایک بڑی اچھی اور خوبصورت کاوش ہے۔ درختوں کا لگانا جتنا اہم ہے اتنا ہی اہم ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہے۔
    عموماً دیکھنے میں یہ آتا ہے کہ ہفتہ شجرکاری کی مہم کے دوران سینکڑوں ہزاروں پودے لگا دئے جاتے ہیں لیکن بعد میں دیکھ بھال نہ ہونے اور پانی وغیرہ نہ ملنے کی وجہ سے وہ جلد ہی ختم ہو جاتے ہیں۔
    اس لئے لگانے کے بعد سنبھالنا بھی ضروری ہوگا۔ امید ہے اس طرف بھی توجہ دی جائے گی اور ان درختوں کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑ دیا جائے گا۔
    منصوبے کی کامیابی کے لیے سب کو مبارک باد۔
    اصل میں اس پوسٹ میں گنتی کئے اعداد انگلش کے الفاظ تھے جس کی وجہ سے اردو کا ٹیگ لگانا پڑا
    ورنہ ٹیکسٹ کی ترتیب بگڑ رہی تھی۔۔
    جی کے پی کے کی حکومت کے مطابق یہ پراجیکٹ مکمل ہو گیا ہے۔۔عالمی اداروں اور نیوز ایجنسی نے اس پراجیکٹ کو مکمل کرنے پر پاکستان کے مثبت اقدام کی تعریف کی ہے

  10. #10
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    کوئی بات نہیں۔

    جو اللّٰہ کا حکم

  11. #11
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    سایہ نہ آ سکا ہو میسر جو آپ کو
    آنگن میں ایک بیج دبا اور دیجئے

    جو اللّٰہ کا حکم

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •