Thanks Thanks:  12
Likes Likes:  78
Page 1 of 19 12311 ... LastLast
Results 1 to 15 of 285

Thread: عائشہ گلالئی نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی۔

  1. #1
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    36,783
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    عائشہ گلالئی نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی۔

    ’عمران خان بدکردار ہیں‘: عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑ دی | Pakistan - Geo tv

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    عائشہ گلالئی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ تحریک کا انصاف کے کارکن پارٹی میں کرپشن اور خواتین کی عزت کے حوالے سے احتجاج کرتے رہے ہیں لیکن تحریک انصاف کا ماحول ویسا نہیں ہے جیسا دنیا کو دکھایا جاتا ہے۔


    عائشہ گلالئی کے مطابق وہ کافی عرصے سے یہ چیزیں برداشت کر رہی تھیں، تحریک انصاف دو نمبر پٹھان اپنے آپ کو پٹھان کہتے ہیں، میں خواتین کی کوئی عزت نہیں ہے اس لیے وہ اس جماعت کو چھوڑ رہی ہیں۔


    ’عمران خان کی وجہ سے پارٹی میں ماؤں بہنوں کی عزت محفوظ نہیں‘


    انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف میں پارٹی چیئرمین کی وجہ سے ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں ہے۔


    عائشہ گلالئی نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ اگر ایسا شخص ملک کا وزیراعظم بنے گا تو اس کا خدا ہی حافظ ہے۔


    انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن میں نہیں جا رہیں مگر نواز شریف اپنی جماعت میں خواتین کی عزت کو سمجھتے ہیں۔


    عائشہ گلالئی نے گزشتہ روز عمران خان نے طویل ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ لوگوں کے ساتھ کرپشن کے مسائل لے کر عمران خان کے پاس گئی تھیں مگر انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔


    عائشہ گلالئی کی فیس بک پوسٹ جو کہ بعد ازاں ڈیلیٹ کر دی گئی:






    عائشہ گلالئی کی فیس بک پوسٹ کا اردو ترجمہ:


    ’’عمران خان اور ان کے ارد گرد موجود گینگ کے غیر اخلاقی کردار ، تحریک انصاف کے کارکنوں کو ’غیراہم‘ اور ’چھوڑے کارکن‘ کہنے، خیبرپختون خوا میں عمران خان کے ایجنٹ پرویز خٹک کی حد سے بڑھتی کرپشن کی وجہ سے عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑ دی ہے۔ وہ کل پریس کانفرنس کریں گی۔‘‘


    ’اسمبلی کی نشست نہیں چھوڑوں گی‘


    انہوں نے کہا کہ وہ اسمبلی کی نشست نہیں چھوڑیں گی کیونکہ یہ ان کے پاس عوام کی امانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کی سیاست کرتی ہیں اور اگر وہ اپنی جماعت سے ناراض بھی تھیں تو وہ عوامی ایشوز پر ہمیشہ تحریک انصاف کے ساتھ رہیں۔


    یاد رہے کہ یہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران تحریک انصاف کی دوسری خاتون رہنما ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کی ہے۔


    عائشہ گلالئی سے قبل تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ نے بھی پارٹی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  2. #2
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    36,783
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    اس سے پہلے پچھلے ہفتے کراچی سے پی ٹی آئی کی ورکر ناز بلوچ نے بھی پارٹی اور عمران خان پر الزامات لگا کر پارٹی چھوڑ دی تھی۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  3. #3
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    36,783
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    جیو نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیرمقام نے عائشہ گلالئی سے رابطہ کیا ہے اور ان کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  4. #4
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    36,783
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والی رہنما عائشہ گلالئی کے عمران خان سے متعلق الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔


    بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کی جانب انکشافات پر افسوس ہے، خواتین کی عزت و غیرت کا محفوظ نہ ہونا سیاست پر داغ ہے اس لئے عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کرائی جائے۔


    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق اور ان کی عزت پر کوئی آنچ آنے نہیں دے گی۔


    دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور تعلیم یافتہ خاتون نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا، ایم این اے عائشہ گلالئی خواتین کی جماعت میں حیثیت کے بارے میں پھٹ پڑی ہیں۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  5. #5
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    36,783
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    پی ٹی آئی کو جوابی وار !!!!سچ ہے یا جھوٹ۔


    محترمہ عائشہ گلالئی صاحبہ کل بنی گالہ آئیں اور عمران خان سے ملاقات کی۔انہوں نے خان صاحب سے اگلے انتخابات کے لئے این اے ون کا ٹکٹ مانگا۔ عمران خان نے ٹکٹ کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ سے منسلک کیا جس پر انہوں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔ واضح رہے کہ عائشہ گلالئی خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہوئی تھیں جوکہ پارٹی کی امانت ہوتی ہے لیکن وہ استعفی نہیں دی رہی ہیں۔ کل تک سب کچھ اچھا تھا، آج
    کیونکہ ٹکٹ نہ ملا تو ن لیگ جوائن کرلی۔

    وقار بھائی کو تنگ کرنے والے اسمائلی


    پی ٹی آئی کا جواب ٹھیک لگتا ہے کیونکہ ہمارے سیاست دان ایسے ہی ہیں،،،،،،مطلبی اور لالچی۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,153
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    لیپ ٹاپ سے آ کر جواب دیتا ہوں
    صبح سے فراس کی ایمبیسی دھکے کھا رہا ہوں
    ویلا رہ رہ کر اکتا گیا تھا سوچا یورپ وزٹ کر آوں
    ویزہ اپلائی کیا
    مسترد ہو گیا
    پاکستانی پاسپورٹ کی ویلیو دیکھ لیں

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,153
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    عائشہ گلالئی کو پی ٹی آئی خواتین کی خصوصی نشست پر قومی اسمبلی میں لائی۔۔
    یہ پی ٹی ائی کی جانب سے ان کو عزت کا بلند ترین مقام تھا ورنہ پی ٹی آئی میں اور عورتیں بھی ہیں۔۔
    اتنی عزت کے بعد عائشہ نے ساڑھے چار سال مسلسل ایم این اے شپ انجوائےکی۔۔
    پرسوں جلسے میں تھیں
    یہ پرسوں جلسے کی تصویر ہے

    پھر کل رات عائشہ گلالئی تقریبا دس لوگوں کے وفد کے ساتھ عمران خان سے ملی
    یہ کل رات کی تصویر ہے


    اس تصویر میں عائشہ گلالئی عمران خان کے ساتھ بیٹھی ہے ظاہری بات عمران خان نے خود تو نہیں کہا ہو گا کہ میرے ساتھ بیٹھو
    اپنی مرضی سے بیٹھی ہیں
    چند گھنٹے پہلے تک آپ جس شخص کے ساتھ بیٹھی تھیں
    چند ہی گھنٹوں میں کیا ہو اکہ وہ بدکردار بھی ہو گیا۔۔عورتوں کی عزت بھی نہیں کرتا
    جو شخص عورتوں کی عزت نہیں کرتا چند گھنٹے پہلے اس کے ساتھ بیٹھ کر آپ اسے تبلیغ کر رہی تھیں

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,153
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    عائشہ گلالئی نے ٹکٹ مانگی عمران خان نے واضح موقف نہیں دیا
    عائشہ گلالئی نے جلسے میں تقریر نہ کرنے دینے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا
    پارٹی بہت سے لوگ چھوڑتے ہیں ۔۔فردوس عاشق اعوان، نذر گوندل، حتی ناز بلوچ بھی
    لیکن ذاتیات پر اترے جیسا گھٹیا کام جاوید ہاشمی ، سکندر حیات بوسن، انعام اللہ نیازی اور عائشہ گلالئی جیسے لوگو کو ہی خیال آتا ہے

  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,153
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    تھی پیاری ماشاء اللہ
    لیکن کام برا کر گئی
    جانا ہی تھا چپ چاپ چھوڑ جاتی


  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,153
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    عمران خان سے جب بھی دوسری جماعتوں کے کرپٹ لوگوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر سوال کیا جاتا ہے وہ ہمیشہ ایک ہی جواب دیتا ہے۔
    "آنے دیں انھیں۔ جو میرے نظریے پر چلے گا وہی رہے گا ورنہ پارٹی چھوڑ جائے گا۔"
    این اے ایک کی ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی چھوڑ جانے والی عائشہ گلالئی تو ایک آغاز ہے۔ ابھی بہت سے فصلی بٹیرے جانے ہیں۔

  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,153
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    عائشہ گلالئی نے امیر مقام کی طرف سے خواتین کی مخصوص نشست کی یقین دہانی پر تحریک انصاف کو خیر باد کہا۔۔ عائشہ گلالئی جلد ن لیگ کا حصہ بن جائیں گی

  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,153
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

  13. #13
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,153
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    کامران شاہد نے کل عائشہ گلالئی اور عمران خان کے بارے کیا دیکھا

  14. #14
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,153
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    وزیرستان میں عورت کا ووٹ ڈالنا بھی جرم سمجھا جاتا تھا۔۔اس خطے کی عورت کو اٹھا کر ایم این اے بنوا دینا یہ عمران خان کا ہی خاصہ تھا۔۔۔اور یہی عورت کی عزت تھی۔۔
    عائشہ گلالئی آپ نے بہت نیچ کام کیا۔۔
    پارٹی منہ بند کر بھی چھوڑی جا سکتی تھی۔۔

  15. #15
    Member

    Join Date
    Aug 2016
    Location
    On earth
    Posts
    54
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    بڑا ڈیمجنگ بیان دیا هے۰

Page 1 of 19 12311 ... LastLast

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •