Catch me if You Can

ایک مشہور زمانہ ٹھگ فرینک ابگانیل کی زندگی پر بنی ایک کلاسکیل فلم۔۔۔جس میں فرینک کا کردار سپر اسٹار لیوناڈیو ڈی کیپریو نے ادا کیا ہے۔۔فرینک وہ شخص تھا جس نے ستر کی دہائی میں اپنی انیسویں سالگرہ سے پہلے پہلے لاکھوں ڈالرز کا فراڈ کر لیا تھا۔۔یعنی آپ اندازہ کریں کہ یہ لاکھوں ڈالرز ستر کی دہائی کے ہیں اور آج کے حساب سے ان کی مالیت کتنی ہو گی۔۔۔
وہ جو چاہتا تھا بن جاتا تھا۔۔اگر اس نے پائلٹ بننا ہے وہ پائلٹ بن جاتا، وہ دندان ساز بن جاتا تھا، وہ وکیل بن جاتا تھا ، وہ ڈاکٹر بن جاتا تھا ۔۔اس کا اعتماد اس قدر بلند ہوتا تھا کہ کوئی بھی اس پر شک کر ہی نہیں پاتا تھا۔۔۔جعلی چیک کیش کروانے میں اس کا کوئی ثانی نہ تھا،۔ایسے میں اس جیسا ہی ایک چالاک اور عیار ایف بی آئی ایجنٹ کارل (ٹام ہینکس) اس کے پیچھے لگ جاتا ہے۔۔
جس فلم میں ٹام ہینکس اور لیونارڈیو جیسے سپر اسٹار ہوں وہاں اداکاری اپنی عروج پر ہوتی ہے اور اس فلم کہانی بھی آپ کو بور نہیں ہونے دے گی۔۔
اسٹیفن اسپیل برگ کی ہدایت کاری میں یہ فلم دو ہزار دو میں ریلیز ہوئی ۔۔آئی ایم ڈی بی پر اس کی ریٹنگ آٹھ ہے اور اس وقت دو ہزار دو میں اس کی کمائی تین سو باون ملین ڈالرز تھی۔۔
جس شخص کی زندگی پر یہ فلم بنائی گئی ہے فرینک ابگانیل وہ اب امریکہ میں سییکورٹی کنسلٹنٹ کا کام کرتا ہے یعنی امریکی حکومت اور بہت سی فرمز کو ٹھگ بازی اور ٹھگ باز پکڑنے میں مددد دیتا ہے۔۔۔اس سسے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کسی بھی صلاحیت کو
چاہیں تو مثبت طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔۔