Unbroken


انجیلینا جولی کی ہدایت کاری میں بنی ایک شاہکار فلم۔۔جسے دیکھنے والا اسے برسوں یاد رکھے گا۔۔جنگوں پر بننے والی فلمز ایک ماسٹر پیس۔۔
اس فلم کا مرکزی خیال ایک ہی ہے "سروائیول یعنی بقا کی جنگ لڑنا"
لیکن اس فلم کو آپ دو حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔۔۔
دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان کے علاقے میں امریکہ کا ایک طیارہ تباہ ہو جاتا ہے اور عملے کے اراکین کسی طرح اپنی جان بچا کر سمندر میں کود جاتے ہیں۔۔پھر انھیں کئی دن ہو جاتے ہیں سمندر میں دربدر ہوتے۔۔خوراک اور پانی کی کمی کے باعث جان کے لالے پڑ جاتے ہیں۔۔۔وہاں یہ لوگ اپنی بقا کی زندگی لڑتے ہیں جب آخری سانسوں پر ہوتے ہیں تو جاپانی فوج کے ہاتھ لگ جاتے ہیں جو انھیں قیدی بنا لیتے ہیں۔ْ۔
یہاں سے بقا کی جنگ کا دوسرا فیز شروع ہو جاتا ہے۔۔ایک فوجی کو جب قیدی بنایا جاتا ہے تو سب سے پہلے اس کی اکڑ توڑی جاتی ہے اسے نیچ سے نیچ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے یہی حال لوئس (جیک و کونال) اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ ہوتا ہے۔۔۔ہر شخص کی اکڑ ٹوٹ جاتی ہے۔۔۔اکڑ اور ہمت نہیں ٹوٹتی تو لوئس کی نہیں ٹوٹتی۔۔۔نفرت اور انتقام انسان کو کیسے چٹان بنا دیتا ہے اپ کو اس فلم میں دکھائی دے گا۔۔۔دونوں جانب نفرت ہوتی ہے۔۔جاپانی جنرل کی جانب سے نفرت میں مظالم کی انتہا اور امریکی فوجی لوئس کی جانب سے نفرت اور ضد میں اپنا سر نہ جھکانا ، اپنی ایٹی ٹیوڈ رکھنا اور اپنی چٹان جیسی ضد کی انتہا۔۔

یہ حقیقی کہانی پر فلمائی گئی ایک بہترین فلم ہے۔۔۔امریکیہ فوجی لوئس زیمپرینی کی زندگی پر بنی شاندار بائیو گرافی۔۔۔وہ فوجی جو چوالیس دن سمندر کی بے رحم لہروں سے نہ ہارا۔۔۔جاپان کی جیلوں میں جاپانی جنرلوں کے مظالم کے سامنے خود چٹان بنا کھڑا رہا۔۔۔اور اپنی عظمت اور حوصلے کو ٹوٹنے نہ دیا۔۔۔ستانوے سال کی عمر میں دو ہزار چودہ میں اس فلم کے ریلیز ہونے سے پانچ ماہ پہلے موت سے ہار گیا۔۔
بہرحال ایک بہترین اور لاجواب فلم ہے ، آئی ایم ڈی بی پر اس کی ریٹنت سات اعشاریہ ایک ہے۔۔پینسٹھ ملین کے بجٹ کے بعد اس فلم نے ایک سو تریسٹھ ملین ڈالرز کمائے۔۔یہ فلم مخلف ایوارڈز شو میں پچیس کیٹگریز میں نامزد ہوئی اور سات ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔۔