Thanks Thanks:  2
Likes Likes:  6
Results 1 to 10 of 10

Thread: مووی ریوو۔۔۔سیونگ پرائیویٹ ریان

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    مووی ریوو۔۔۔سیونگ پرائیویٹ ریان

    Saving Private Ryan

    فلم کا دوسرا سین ستائیس منٹس پر مشتمل ہے جو کہ جنگ عظیم دوئم کے پس منظر میں فلمایا گیا ہے۔۔اس سین میں ستائیس منٹس مسلسل گولہ بارود، گولیاں، بم دھماکے، تڑپٹی لاشیں، گرتی لاشیں، کٹے جسمانی اعضا، ادھڑی ادھودی لاشیں دکھائی دیں گی۔۔اگر آپ نے پہلے ستائیس منٹس گزار لیے تو اس کے بعد آپ کو فلم کا مزہ آنے لگے گا۔۔کہا جاتا ہے کہ جب یہ فلم سینما کی زینت بنی تو بہت سے سینما میں لوگ پہلے سین کو دیکھ کر ہی باہر آنے لگے کہ یہ شوٹنگ نہیں ہے آپ نے حقیقی جنگ کو عکس بند کیا ہے۔۔۔
    چھے جون انیس سو چوالیس کی صبح، کیپٹن ملر (ٹام ہینکس) کی قیادت میں امریکن فوج اوماہا کے ساحل پر اترتی ہے ان کا مقصد اوماہا ساحل کو جرمن فوج کی قید سے آزاد کروانا ہوتا ہے۔ وہاں جرمن فوج کی جانب سے اس قدر شدید جواب دیا جاتا ہے کہ امریکن فوج کے پاوں اکھڑ جاتے ہیں ان کے پے در پے فوجی مرتے ہیں۔۔اس کے بعد کیپٹن ملر اپنے حواس قابو میں لا کر باقی بچے فوجیوں کو لے کر سائیڈ پر ہوتے ہیں اور ایک بھر پور مگر پلاننگ والا حملہ کر کے جرمن فوجیوں کا مورچہ تباہ کر کے اوماہا ساحل فتح کر لیتے ہیں ۔ستائیس منٹس کی جنگ کے بعد دکھایا جاتا ہے کہ ایک فوجی کی لاش اوندھے منہ پڑی ہے جس کے نام ریان ہوتا ہے۔۔
    اس سے اگلے سین میں واشنگٹن ڈی سی میں آرمی کے ہیڈکوارٹر میں بہت سی خواتین ٹائپ رائٹر پر دھڑا دھڑ خطوط ٹائپ کر رہی ہیں یہ خطوط جنگ کے دوران دنیا بھر میں مرنے والے امریکی فوجیوں کے والدین یا ورثا ء کو پہنچائے جانے تھے کہ ہم آپ کو افسوس ناک اطلاع دیتے ہیں آپ کا بیٹا امریکہ کے لیے لڑتا ہوا مارا گیا ہے۔۔ایسے میں ایک خاتون کو پتا چلتا ہے کہ ایک ماں کے تین بیٹے مارے جا چکے ہیں اور اس کے تینوں بیٹوں کی موت کی اطلاع والے خطوط ایک ہی دن گھر پہنچائے جائیں گے۔۔اسی ماں کا چوتھا بیٹا بھی فوج میں ہے۔۔ان چاروں بیٹوں کے سر نیم "ریان" ہوتے ہیں۔۔خاتون فورا اپنے بالائی حکام تک خبر پہنچاتی ہے کہ یوں اس ماں پر کیا بیتے گی جس کے تین بیٹوں کی ایک ساتھ موت کی خبر ا سکے گھر پہنچائی جائے گی۔۔۔افسران بالا فیصلہ کرتے ہیں کہ ان کا چوتھا بیٹا جس کا سر نیم بھی ریان ہوتا ہے جو کہ زندہ ہے اسے ڈھونڈھ کر جنگ سے نکالا کر گھر روانہ کیا جائے تا کہ وہ کسی حد تک اپنی ماں کی حوصلہ افزائی کر سکے۔۔
    ایسے میں یہ مشن کیپٹن ملر ( ٹام ہینکس) کو سونپی جاتی ہے۔۔۔جو کہ اپنی اسی ٹیم میں سے جس نے اوماہا ساحل فتح کیا تھا چھے لوگ چنتا تھا اور اس کے علاوہ ایک سیدھے سادے بھولے سے آرمی آفیسر جس کا کام صرف نقشے پڑھنا ہوتا ہے اسے ساتھ لیتا ہے۔۔کیپٹن ملر کی سربراہی میں آٹھ لوگوں کی یہ ٹیم فرانس کی جانب روانہ ہوتی ہے جہاں آخری بار ریان کو دیکھا گیا تھا۔۔
    ۔۔۔۔
    یہ تو فلم کا پس منظر تھا باقی آپ فلم دیکھیں کہ جنگ زدہ علاقوں میں سے گزرتے وقت وہ کن مشکلات کے شکار ہوتے ہیں؟ کتنے مرتے کتنے بچتے ہیں ؟۔۔کیا وہ ریان تک پہنچ پاتے ہیں ؟کیا انھیں ریان زندہ ملتا ہے؟ کیا ریان ان کی بات مان لیتا ہے اور واپس آ جاتا ہے؟۔۔یہ سب باتیں آپ فلم میں دیکھیں۔۔لیکن اتنا بتا دوں میں آج تک اتنی زبردست وار مووی نہیں دیکھی خاص کر اس فلم کے آخری پینتالیس منٹس۔۔کیا ہی بات ہے ۔۔۔بہترین انداز میں فلمائے گئے ہیں۔۔۔ٹام ہینکس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ہالی وڈ میں دور دور تک اس کے لیول کا کوئی اداکار نہیں ہے۔۔
    ٹام ہینکس سے میرا پہلا تعارف کاسٹ اوے سے ہوا تھا اور یہ میں نے ان کی دوسری مووی دیکھی ہے۔۔۔ان دو موویز نے ہی مجھے ٹام ہینکس کا گرویدہ بنا دیا ہے۔
    ۔۔۔
    اس مووی "سیونگ پرائیویٹ ریان" کے بارے بتاوں انیس سو اٹھانوے میں یہ مووی محض ستر ملین ڈالرز میں بنی تھی اور اس دور میں اس نے چار سو اکیاسی ملین ڈالرز کمائے تھے۔۔فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے اور معتبر ایوارڈز ،آسکر کے لیے یہ مووی گیارہ کیٹگریز میں نامزد ہوئی تھی۔۔گیارہ میں سے پانچ آسکر ایوارڈز اس فلم کے حصے آئے تھے۔۔۔دو ہزار چودہ میں امریکن حکومت نے اس فلم کو اپنی نیشنل فلم رجسٹری کا حصہ بنا لیا اور اسے اپنی حکومتی لائبریری میں محفوظ کر لیا۔۔
    جہاں تک مجھے یاد ہے یہ فلم مکمل طور پر کسی بھی قسم کے غیر اخلاقی سین سے مبرا ہے۔۔ایک دو جگہ گالیوں کو اگنور کر دیا جائے تو یہ مکمل فیملی فلم کہی جا سکتی ہے۔۔۔
    اس فلم میں آپ کو پتا چلے گا کہ جنگ کی تباہ کاریاں کیا ہوتی ہیں۔۔۔اور خاص کر آخری پینتالیس منٹس میں آپ کو لگےگا آپ کا دل آپ کی کنپٹیوں میں دھڑک رہا ہے۔۔۔۔۔

  2. #2
    Site Managers Meem's Avatar

    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Bora Bora
    Posts
    51,071
    Mentioned
    22 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    yes i like that movie..
    بچپن میں دیکھی تھی۔۔

    If you start believing that you're happy, you'll be happy forever

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    1,461
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    مطلب ری ویو مینں درست لکھا گیا ہے کہ یہ فلم ڈرامائی نہیں گئی بلکہ عالمی جنگ دوئم کے حقیقی مناظر عکس بند کئے گئے ہیں۔

    Quote Originally Posted by Meem View Post
    yes i like that movie..
    بچپن میں دیکھی تھی۔۔
    !!!!موہے رنگ دو لال
    ناگفتہ

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Meem View Post
    yes i like that movie..
    بچپن میں دیکھی تھی۔۔
    ستر سال پہلے تو یہ ریلیز بھی نہیں ہوئی تھی

  5. #5
    Site Managers Meem's Avatar

    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Bora Bora
    Posts
    51,071
    Mentioned
    22 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    مجھے کیا پتا۔۔ میرا تو بچپن تھا جو اب تک چل رہا ہے۔۔الحمدللہ۔

    Quote Originally Posted by Abdullah View Post
    مطلب ری ویو مینں درست لکھا گیا ہے کہ یہ فلم ڈرامائی نہیں گئی بلکہ عالمی جنگ دوئم کے حقیقی مناظر عکس بند کئے گئے ہیں۔
    Quote Originally Posted by وقار عظیم View Post
    ستر سال پہلے تو یہ ریلیز بھی نہیں ہوئی تھی

    If you start believing that you're happy, you'll be happy forever

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Meem View Post
    مجھے کیا پتا۔۔ میرا تو بچپن تھا جو اب تک چل رہا ہے۔۔الحمدللہ۔
    اللہ اللہ
    آپ کا اب پچپن چل رہا ہے

  7. #7
    Sisters Society Saima's Avatar

    Join Date
    Sep 2008
    Location
    Guess What, ----------------Who Cares?!
    Posts
    7,635
    Blog Entries
    1
    Mentioned
    27 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    بہت زبردست مووی ہے
    one of my fav movies
    کاسٹ اوے کے علاوہ بھی اچھی موویز ہیں ٹام ہینکس کی جیسے کہ
    Forrest Gump, The sixth sense, The Terminal, Catch me if you can



    "IF SOMEONE THROWS STONE AT YOU, THROW A FLOWER BACK. JUST MAKE SURE IT'S STILL IN THE PLANT POT"



  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Saima View Post
    بہت زبردست مووی ہے
    one of my fav movies
    کاسٹ اوے کے علاوہ بھی اچھی موویز ہیں ٹام ہینکس کی جیسے کہ
    Forrest Gump, The sixth sense, The Terminal, Catch me if you can
    سکتھ سینس
    بروس ولز کی ہے
    اور کیچ می اف یو کین
    لیونارڈیو کی ہے
    کاسٹ آوے واقعی لاجواب مووی ہے

  9. #9
    Sisters Society Saima's Avatar

    Join Date
    Sep 2008
    Location
    Guess What, ----------------Who Cares?!
    Posts
    7,635
    Blog Entries
    1
    Mentioned
    27 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    دا سکتھ سینس تو واقعی ٹام ہینکس کی نہیں ہے - لیکن کیچ می اف یو کین میں ٹام ہینکس ہے اگرچہ اس کا رول کافی چھوٹا ہے



    "IF SOMEONE THROWS STONE AT YOU, THROW A FLOWER BACK. JUST MAKE SURE IT'S STILL IN THE PLANT POT"



  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Saima View Post
    دا سکتھ سینس تو واقعی ٹام ہینکس کی نہیں ہے - لیکن کیچ می اف یو کین میں ٹام ہینکس ہے اگرچہ اس کا رول کافی چھوٹا ہے
    جی جی مجھے یاد آیا
    اس میں شاید پولیس والا بنایا ہوا ہے
    جو لیونارڈیو کو پکڑتا ہے
    چلیں اس پر بھی ریوو لکھتا ہوں جلد ہی

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •