Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  3
Results 1 to 6 of 6

Thread: مووی ریوو۔۔لاہوریے

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    مووی ریوو۔۔لاہوریے

    لاہوریے

    اسٹار کاسٹ، ارمندر گل، سرگن مہتا اور یوراج ہنس

    ہدایت کار، امردیپ سنگھ




    پندرہ سے سولہ سال قبل گلوکار ہربھجن مان نے گلوکاری سے یک دم اداکاری میں قسمت آزمائی شروع کی اور پے در پے اساں نوں مان وطناں دا، جی آیاں نوں اور دل اپنا پنجابی جیسی شاہکار فلمیں دنیا کو دیں۔۔اس کے بعد سے دنیا بھر کی توجہ پنجابی فلموں کی جانب ہونے لگی۔۔خاص کر پنجابی بولنے والے لوگ بالی وڈ ، ہالی وڈ کے بعد پنجابی فلم انڈسٹری کو بھی وقت دینے لگے۔۔ہربھجن مان کے بعد گیپی گریوال ، دلجیت اور ارمندر گل نے بھی گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں قدم رکھا۔۔سب سے پہلے گپی گیروال نے کیری آن جٹا میں کام کیا۔۔اور کیری آن جٹا ایک بلاک بسٹر سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔۔یہ فلم ایک مکمل پیکج تھا جس میں طنز و مزاح، ہنسی مذاق، جگت بازی، لو اسٹوری اور پیچیدہ کہانی کی بھول بھلیاں بھی تھی۔۔اب اگلی باری دلجیت کی تھی جس نے جٹ اینڈ جولیٹ نامی فلم میں کام کیا اور اپنی بے ساختہ اداکاری سے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔۔دلجیت کی اداکاری کو میں بے ساختہ اس لیے کہوں گا کہ دلجیت وہ پنجابی اداکار ہے جو کردار میں کھو جاتا ہے اور ڈائیلاگ بے ساختی سے ادا کرتا ہے۔۔۔کہنے کو تو ارمندر گل نے بہت سی فلموں میں کام کر لیا تھا لیکن کوئی بھی کیری آن جٹا اور جٹ اینڈ جولیٹ کے لیول کی نہیں تھی۔۔ارمندر گل کے اداکاری والے کیریئر کو ایک پش چاہیے تھا اور وہ پش ان کو بلاک بسٹر فلم "انگریج" نے دیا۔۔بالی وڈ کے تین سپر اسٹار خانوں کی طرح پنجابی فلم انڈسٹری کو بھی تین سپر اسٹار مل گئے، گپی گریوال، دلجیت اور ارمندر گل۔۔

    خیر بات کرتے ہیں لاہوریے فلم کی۔۔اس فلم میں انگریج اور لو پنجاب والی جوڑی یعنی ارمندر گل اور سرگن مہتا ہیں۔۔گو کہ سرگن مہتا انگریج جیسی خوبصورت تو نہیں لگ رہیں لیکن پھر بھی اس فلم میں قابل توجہ ضرور ہیں۔۔فلم کی کہانی بتا کر آپ لوگوں کو مزہ کرکرا نہیں کروں گا ،کیوں کہ کہانی بہت سیدھی سادی ہے ذرا سا بھی بتا کر آپ لوگوں کو پورے بتانے جیسا ہو گا۔۔۔بس اتنا کہوں گا کہ یہ ایک سویٹ، کیوٹ سی لو اسٹوری ہے۔۔جس کے بہت سے مناظر بار بار دیکھنے لائق ہیں میرے لیے تو سب سے بہترین منظر وہ ہے جب سرگن مہتا نقاب کیے ارمندر گل کے پاس سے گزرتی ہے اس منظر کی چاشنی، پس منظر موسیقی اور پس منظر گلوکاری۔۔کیا ہی بات ہے۔۔

    ہدایت کار امردیپ سنگھ کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہو گی جنھوں نے اسی ٹیم کے ساتھ انگریج اور لوو پنجاب کے بعد لگاتار تیسری بلاک بسٹر مووی پیش کی ہے۔یہ فلم اب تک باکس آفس پر پینتیس کروڑ کما چکی ہے۔۔۔۔

    فلم کے بس دو ویک پوائنٹ ہیں۔۔

    لاہوریوں کا سالہجہ نہیں اپنایا جا سکا بلکہ اس کوشش میں پٹھانوں والا لہجہ زیادہ محسوس ہوا۔

    فلم کے آخر میں آپ کو محسوس ہو گا کہ ہدایت کار نے زبردستی کی ٹریجڈی گھسانے کی کوشش کی ہے جس کی چنداں ضرورت نہیں تھیْ۔۔۔



    باقی اس کے بارے یہی کہوں گا ایک خالصتا فیملی فلم ہے جو کہ آپ کے موٖڈ اور دن کو خوشگوار بنا سکتی ہے۔۔

    ہندوستان ٹائمز نے اس فلم کا تعارف کچھ یوں دیا تھا



    "کیسا محسوس ہو گا کہ نفرت کے اس دور میں دونوں پنجاب (پاکستان اور بھارت کا پنجاب) ایک ایسی فلم دیکھ رہا ہو کہ دونوں جانب کے لوگ ہر دوسرے سین پر تالیاں بھی پیٹ رہے ہوں اور انجوائے بھی کر رہے ہوں۔،۔۔"

  2. #2
    Senior Member Amir Shahzad's Avatar

    Join Date
    Nov 2010
    Posts
    19,142
    Mentioned
    21 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    میرا پنجابی فلموں سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں تھا
    جب بھی پاکستان جاتاتو بھائی کہتا تھا دیکھو انڈین پنجابی فلمیں
    لیکن میں نے کبھی انٹرسٹ نہیں لیا
    پھر ایک دن لاہور سے مری جاتے ہوئے ڈائیوو میں پنجابی فلم لگی ہوئی تھی
    چاروناچار دلچسپی لینی پڑی
    وہ فلم تھی
    ہیپی گو لکی
    امرندر گل اور دو اور ہیرو تھے
    امرندر گل کے گانوں کا تو میں بہت پہلے سے فین تھا
    فلم میں اس نے ایکٹنگ بھی اچھی کی تھی
    کامیڈی فلم تھی
    دل کو بہت بھائی
    اور رئیلائز ہوا کہ پاکستانی پنجابی اور انڈین پنجابی فلموں میں زمین آسمان کا فرق ہے
    اسکے بعد تو پھر کبھی رکنا نہیں ہوا
    چن چن کے میں نے امرندر گل ، گپی گریوال اور دلجیت کی فلمیں دیکھنا شروع کر دیں
    اور اس قدر دیکھیں کہ ہندی فلموں میں دلچسپی کم ہو گئی
    آج شاید ہی ان تینوں کی کوئی فلم ہو جو نا دیکھ رکھی ہو

    لیکن ان تینوں میں سے میری نظر میں سب سے بہتر ایکٹر امرندر گل ہی ہے
    میں تو اسے پنجابی فلم انڈسٹری کا عامر خان کہوں گا
    ویل ایجوکیٹڈ
    کامک ٹائمنگ، ایموشنل، نیز ہر طرح کی اداکاری اس نے اپنی فلموں میں کی ہے
    اسکی انگریج فلم کی جتنی تعریف کی جائے اتنی کم ہے
    مجھے پنجابی سینما میں سب سے بہترین فلم لگی وہ
    اسکے گانےتو مائنڈ بلوئنگ ہیں
    لاہوریے بھی بہت اچھی فلم ہے
    فرسٹ ڈے فرسٹ شو دیکھا میں نے
    انٹرنیٹ پر حالانکہ خراب ترین پرنٹ تھا لیکن پھر بھی
    بعد میں اچھے پرنٹ میں بھی دیکھی
    شاندار فلم ہے
    ایکٹنگ تو اسکی ہمیشہ سے لاجواب ہے
    سرگن مہتا کے ساتھ اسکی جوڑی بھی کمال لگتی ہے
    بس اسکی اگلی مووی کا انتظار ہے دیکھو کب آتی ہے


    اسی گھبرو پنجابی دل جدے نال لایئے اونوں چھڈ کے نا جایئے نی
    جدوں کر لیئے پیار سارے قول قرار پورے کر کے وکھایئے نی

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Amir Shahzad View Post
    میرا پنجابی فلموں سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں تھا
    جب بھی پاکستان جاتاتو بھائی کہتا تھا دیکھو انڈین پنجابی فلمیں
    لیکن میں نے کبھی انٹرسٹ نہیں لیا
    پھر ایک دن لاہور سے مری جاتے ہوئے ڈائیوو میں پنجابی فلم لگی ہوئی تھی
    چاروناچار دلچسپی لینی پڑی
    وہ فلم تھی
    ہیپی گو لکی
    امرندر گل اور دو اور ہیرو تھے
    امرندر گل کے گانوں کا تو میں بہت پہلے سے فین تھا
    فلم میں اس نے ایکٹنگ بھی اچھی کی تھی
    کامیڈی فلم تھی
    دل کو بہت بھائی
    اور رئیلائز ہوا کہ پاکستانی پنجابی اور انڈین پنجابی فلموں میں زمین آسمان کا فرق ہے
    اسکے بعد تو پھر کبھی رکنا نہیں ہوا
    چن چن کے میں نے امرندر گل ، گپی گریوال اور دلجیت کی فلمیں دیکھنا شروع کر دیں
    اور اس قدر دیکھیں کہ ہندی فلموں میں دلچسپی کم ہو گئی
    آج شاید ہی ان تینوں کی کوئی فلم ہو جو نا دیکھ رکھی ہو

    لیکن ان تینوں میں سے میری نظر میں سب سے بہتر ایکٹر امرندر گل ہی ہے
    میں تو اسے پنجابی فلم انڈسٹری کا عامر خان کہوں گا
    ویل ایجوکیٹڈ
    کامک ٹائمنگ، ایموشنل، نیز ہر طرح کی اداکاری اس نے اپنی فلموں میں کی ہے
    اسکی انگریج فلم کی جتنی تعریف کی جائے اتنی کم ہے
    مجھے پنجابی سینما میں سب سے بہترین فلم لگی وہ
    اسکے گانےتو مائنڈ بلوئنگ ہیں
    لاہوریے بھی بہت اچھی فلم ہے
    فرسٹ ڈے فرسٹ شو دیکھا میں نے
    انٹرنیٹ پر حالانکہ خراب ترین پرنٹ تھا لیکن پھر بھی
    بعد میں اچھے پرنٹ میں بھی دیکھی
    شاندار فلم ہے
    ایکٹنگ تو اسکی ہمیشہ سے لاجواب ہے
    سرگن مہتا کے ساتھ اسکی جوڑی بھی کمال لگتی ہے
    بس اسکی اگلی مووی کا انتظار ہے دیکھو کب آتی ہے


    بہت خوبصورت دل چسپ اور مفصل تبصرہ
    انگریج لاہوریے واقعی لاجواب موویز ہیں
    مجھے بھی پنجابی سینما میں ارمندر گل پسند ہے
    اس کی اور سرگن مہتا کی ایک اور فلم ہے لوو پنجاب
    وہ بھی اچھا فلم ہے

  4. #4
    Senior Member Amir Shahzad's Avatar

    Join Date
    Nov 2010
    Posts
    19,142
    Mentioned
    21 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    Quote Originally Posted by وقار عظیم View Post
    بہت خوبصورت دل چسپ اور مفصل تبصرہ
    انگریج لاہوریے واقعی لاجواب موویز ہیں
    مجھے بھی پنجابی سینما میں ارمندر گل پسند ہے
    اس کی اور سرگن مہتا کی ایک اور فلم ہے لوو پنجاب
    وہ بھی اچھا فلم ہے
    وقار بھائی میرا خیال ہے اس کا نام امرندر گل ہے
    جی میں نے اس کی لو پنجاب بھی دیکھ رکھی ہے
    بلکہ دو موویز کو چھوڑ کے اس کی ساری موویز دیکھ رکھی ہیں
    وہ دو بھی نیٹ پر دستیاب نہیں ہیں ورنہ وہ بھی دیکھ لیتا اب تک
    بہرحال اس وقت میرا موسٹ فیورٹ ایکٹر یا ہیرو جو بھی کہہ لیں یہ بندہ ہے
    عامر خان کے بعد
    اسی گھبرو پنجابی دل جدے نال لایئے اونوں چھڈ کے نا جایئے نی
    جدوں کر لیئے پیار سارے قول قرار پورے کر کے وکھایئے نی

  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    1,461
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    جسقدر تعریف کی گئی لگتا ہے دیکھنے ہی پڑنی۔
    پہلے تو تھوڑی دیر میں ہی اکتا گیا تھا۔۔
    !!!!موہے رنگ دو لال
    ناگفتہ

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Abdullah View Post
    جسقدر تعریف کی گئی لگتا ہے دیکھنے ہی پڑنی۔
    پہلے تو تھوڑی دیر میں ہی اکتا گیا تھا۔۔
    انگریج کے لیول کی نہیں ہے
    لیکن پھر بھی اچھی ہے

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •