Thanks Thanks:  4
Likes Likes:  4
Results 1 to 13 of 13

Thread: کیا خیال ہے

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    کیا خیال ہے


    پچھلے سال رمضان میں آخری عشرہ حرم مکہ میں افطاری کرن اور کروانے کا اعزاز حاصل ہوا۔۔میری کیا اوقات کہ وہاں لاکھوں حاجیوں کو افطاری کروا سکوں۔۔ہوا کچھ یوں تھا کہ ہم تین کزنز مل کر مکہ گئے افطاری سے قبل ڈیڑھ سو ریالز کے قریب جوسسز، کیک، لسی وغیری خریدیں اور زائرین میں بانٹ دیں۔۔ایسے میں میرے دماغ میں ایک اچھوتا آئیڈیا کہ کیوں نا میں ہر سال ایسے ہی ایک دن افطاری سے پہلے آیا کروں اور ہزاروں ریالز کی چیزیں لے کر تقسیم کیا کروں ایسے میں اسپانسر شپ کے لیے میں فیس بک فرینڈز، پیجز اور اپنے دوستوں سے مدد طلب کروں۔۔میں اسی دن پلان بنا لیا کہ اگلے سال (یعنی اس سال ) رمضان کے شروع میں پیسے اکٹھے کرنے ہیں اور رمضان کے آخر میں ایک دن افطاری کروانی ہے یوں پاکستان یا دنیا بھر میں بیٹھے دوست جنھوں نے میرے ساتھ حصہ ڈالا گھر بیٹھے بیٹھے حرم میں افطاری کا ثواب پا سکیں گے۔۔
    میں بہت سے گروپس اور پیجز پر اس سلسلے تحریر بھی لکھ کر ڈالی اور اپنے آئندہ سال کا افطاری پلان بتا دیا اور سب سے کہا کہ آئندہ سال پیسے تیار رکھنا۔۔اور میں نے سب کو حرم میں افطاری کا ثواب کا بتایا کہ کیسے آُپ گھر بیٹھے چند ریالز یا روپے ادا کر کے حرم میں موجود روزہ داروں کا روزہ افطار کروا سکتے ہیں۔
    میری تحریر کے جواب میں طاہر محمود ریاض نے ایک تحریر لکھی اور ایک فرضی کہانی لکھی جس میں دکھایا گیا کہ کیسے پاکستان کے ایک پسماندہ علاقے میں محلے کی ایک غریب عورت خالی برتین اور بھوکے بچے لیے بیٹھی ہے اور محلے کے سیٹھ صاحب اور صاحب استعطاعت لوگ حرم میں افطاری کروانے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔۔(تحریر کا تھیم یہ تھا)
    یہ ڈائریکٹ مجھ پر حملہ تھا مجھے شدید غصہ آیا لیکن میں طاہر کی تحریر اگنور کر دی کوئی جواب نہ دیا کیوں کہ کہیں نا کہیں میرے ضمیر کو احساس تھا کہ طاہر درست کہہ رہا ہے۔۔
    اس کے بعد میں اس زاویے سے سوچنا شروع کر دیا اور مجھ پر سوچ کے ہزاروں زاویوں کے سینکڑوں در کھلے۔۔
    کیا آپ لوگوں نے کبھی سوچا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو چالیس سال کی عمر میں نبوت عطاء ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے باسٹھ سے تریسٹھ سال کی عمر مبارک پائی۔۔ان بائیس یا تئیس سالوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے محض چار عمرے اور ایک حج ادا کیا۔۔۔کیوں؟
    ۔کیا کبھی سوچا کہ حرم مکہ یا مدینہ میں جب ہزاروں لاکھوں حاجی نماز ادا کر رہے ہوتے ہیں پھر بھی سینکڑوں ہزاروں فوجی جو ان لوگوں کی حفاظت اور نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے تعینات کیے گئے ہیں حرم کی باجماعت نماز چھوڑ دیتے ہیں۔۔کیوں؟ کیا وہ بدبخت ہیں کہ حرم کی باجماعت نماز چھوڑ رہے ہیں؟
    دونوں سوالات کا ایک ہی جواب ہے۔۔
    خدا کو پانے کا صرف ایک طریقہ یا ایک در نہیں ہے بہت سے طریقے بہت سے در ہیں۔۔خدا تک جانے کا راستہ تو دردمندوں کے دلوں سے بھی ہو کر جاتا ہے۔۔
    خدا کی خوشنودی کا راستہ تو کسی مظلوم یا مجبور کی دعاوں سے ہو کر بھی ملتا ہے۔۔
    میری اس تحریر کا یہ مقصد ہرگز نہیں کہ نماز پڑھنا چھوڑ دیں یا حج عمرے کے خواب چھوڑ دیں۔۔میری اس تحریر کا مقصد ہے کہ بار بار حج عمرے کے خواب چھوڑ دیں۔۔
    میں ایسے کئی لوگوں کو جانتا ہوں تو لگاتار پچیس سے چھبیس حج کر چکے ہیں وہ ہر سال اپنے اپنے ملک سے حج کرنے آتے ہیں لیکن ان کی زندگیوں میں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی کہ انھوں نے کسی سال سوچا ہو کہ میں نے بہت حج کر لیے اب اس بار میں ان پیسوں سے اپنے کسی غریب یا مجبور رشتے دار یا دوست کو حج پر بھیجوں گا جو آج تک حج کرنے کے صرف خواب دیکھتا ہے۔۔
    میں کئی ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو ہر سال پانچ سے چھے بار عمرہ کرنے آتے ہیں لیکن آج تک نہیں سنا انھوں نے محلے میں کسی غریب عورت کی بچی کی شادی کروائی ہو۔۔کسی غریب کے گھر راشن رکھوایا ہو۔۔۔
    کیا ایک حج ، دو حج، تین حج کافی نہیں؟ کیا بیسج عمرے کافی نہیں۔۔
    کیا ایک حج ، دو حج، تین حج کافی نہیں؟ کیا بیسج عمرے کافی نہیں۔۔ کیا جائے۔۔ہر سال جب جب خود عمرہ کرنے کا دل کرے اپنے انہی پیسوں سے کسی غریب یار دوست یا رشتے دار کو عمرے پر بھیج دیں۔۔اس کے عمرے کا ثواب تو ملے گا ہی ساتھ میں اس غریب کے دل سے نکلنے والی دعائیں عرش تک پہنچیں گی۔۔بیس حج کے بعد بھی آپ کے پاس پیسہ ہے تو کیوں نا اگلے سال محلے کی چار پانچ بیٹیوں کی شادی کروا دی جائے یا کسی غریب کے گھر راشن رکھوا دیا جائے۔۔۔عید الاضحی پر آپ کے پاس دو بکرے قربان کرنے کی استعطاعت ہے تو کیوں نا بکرا صرف ایک قربان کیا جائے دوسرے کے پیسوں سے غریبوں کی بھی عید کروائی جائے انھیں کپڑے اور جوتے لے کر دیے جائیں۔۔
    میں ہرگز نہیں کہتا قربانی حج عمرے کرنا چھوڑ دو۔۔میں کہتا ہوں "بار بار " کرنا چھوڑ دو ۔ خدا کے در اور اس کی خوشنودی تک کے دوسرے راستے بھی تلاش کرو۔۔۔
    کیا رائے ہے آپ کی اس بارے؟

  2. #2
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    34,704
    Blog Entries
    25
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    جس ملک میں لاکھوں بچے خوراک کی کمی کی وجہ سے مر جاتے ہیں،،،،،،،،،لاکھوں مریض پیسے نہ ہونے کی وجہ سے علاج نہیں کروا سکتے اور سسک سسک کر مر جاتے ہوں،،،،،لاکھوں بیٹیاں جہیز نہ دے سکنے کی پاداش میں گھر بیٹھی رہ جائیں،،،،،،کروڑوں بچے غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم رہ جائیں،،،،،لاکھوں بچے کچرے سے چیزیں اٹھا کر بھوک کا علاج کرتے ہوں وہاں لوگ ایک فائیو اسٹار حج یا ایک عمرہ بھی کیسے کر لیتے ہیں؟
    کہاں میں اور کہاں یہ آبِ کوثر سے دُھلی خلقت ؟
    میرا تو دَم گُھٹ رھا ھے ، اِن پارساؤں میں

  3. #3
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Location
    Qatar
    Posts
    31,796
    Blog Entries
    16
    Mentioned
    46 Post(s)
    Tagged
    6 Thread(s)
    بہت ہی بہترین سوچ ہے آپ کی اس بارے میں۔
    یقینا دوسرے بہت سارے ذرائع ہیں جن سے خلق خدا کی خدمت بھی کی جا سکتی ہے اور خدا کی خوشنودی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

    ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کے لئے دو چار دوست مل کر اجتماعی طور پر کام کریں۔
    شروعات خود سے کریں اور پھر دھیرے دھیرے دوسروں کو بھی ترغیب دے کر اپنے ساتھ شامل کریں۔
    * خسرو *

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Rose View Post
    جس ملک میں لاکھوں بچے خوراک کی کمی کی وجہ سے مر جاتے ہیں،،،،،،،،،لاکھوں مریض پیسے نہ ہونے کی وجہ سے علاج نہیں کروا سکتے اور سسک سسک کر مر جاتے ہوں،،،،،لاکھوں بیٹیاں جہیز نہ دے سکنے کی پاداش میں گھر بیٹھی رہ جائیں،،،،،،کروڑوں بچے غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم رہ جائیں،،،،،لاکھوں بچے کچرے سے چیزیں اٹھا کر بھوک کا علاج کرتے ہوں وہاں لوگ ایک فائیو اسٹار حج یا ایک عمرہ بھی کیسے کر لیتے ہیں؟
    بہت خوبصورت سیدھی بات

  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Khusroo View Post
    بہت ہی بہترین سوچ ہے آپ کی اس بارے میں۔
    یقینا دوسرے بہت سارے ذرائع ہیں جن سے خلق خدا کی خدمت بھی کی جا سکتی ہے اور خدا کی خوشنودی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

    ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کے لئے دو چار دوست مل کر اجتماعی طور پر کام کریں۔
    شروعات خود سے کریں اور پھر دھیرے دھیرے دوسروں کو بھی ترغیب دے کر اپنے ساتھ شامل کریں۔
    بالکل درست فرمایا خسرو بھائی
    اللہ پاک ہم سب کو طاقت اور توفیق دے آمین

  6. #6
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,582
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    بہت خوب وقار بھائی

    بہت سالوں پہلے جب میں ہسپتال میں ایڈمنسٹریٹر تھا تو اس وقت لوگوں کا حال دیکھ کر مجھے ان کی مدد کا خیال آیا
    میرے ایک بہنوئی بھی میرے ہم خیال بنے
    انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ایک ٹرسٹ بنایا
    آج کافی سال ہو چکے ہیں
    ہم اس ٹرسٹ کے ذریعے ان فیملیز کو سالانہ گھر کے کھانے بندوبست کر کے دیتے ہیں جن کے ہاں کوئی مرد نہیں یا کمانے کا کوئی ذریعہ نہیں


    ایسے ایسے حالات میں لوگوں کو دیکھا ہے کہ اللہ کی امان
    کچھ تو میں نے یہاں شئیر بھی کیے ہیں واقعات
    پہلے کبھی میں رمضان میں دعوت افطاری کیا کرتا تھا
    اب چھوڑ دی بھرے پیٹ والوں کو مزید کھلانے سے بہتر ہے خالی پیٹ والوں کو کھلانا

    وقار بھائی اللہ آپ کو نیک کاموں کی مزید طاقت اور توفیق عطا فرمائے آمین
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    آمین
    بے حد شکریہ بھائی

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    2,077
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    Quote Originally Posted by وقار عظیم View Post
    بالکل درست فرمایا خسرو بھائی
    اللہ پاک ہم سب کو طاقت اور توفیق دے آمین
    آمین،

    بہت اچھا خیال ہے،

  9. #9
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    34,704
    Blog Entries
    25
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    ہمارے ہاں مدد کرنے کا تصور یہ ہے کہ کسی کی ضرورت پوری کر دی،،،،،،،،یا کچھ پیسے دے دیے،،،،،،اس سے مسئلہ حل نہیں ہوتا بلکہ اچھے بھلے انسان کو ناکارہ بنا دیتا ہے،،،،،بہتر حل یہ ہے کہ ضرورت مند کو اپنی محنت سے کمانے کا کوئی وسیلہ مہیا کرنا،،،،کیا ہم ایسا نہیں کر سکتے؟
    کہیں پڑھا تھا کہ بجائے مچھلی دینے کے مچھلی پکڑنے کا سامان دینا زیادہ بہتر ہے۔
    کہاں میں اور کہاں یہ آبِ کوثر سے دُھلی خلقت ؟
    میرا تو دَم گُھٹ رھا ھے ، اِن پارساؤں میں

  10. #10
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,582
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    ٹرسٹ کے تحت ایک فیملی چل رہی ہے
    ایک خاتون ہیں ان کا کوئی نہیں ہے
    ایک بیٹی بیاہی
    اس کے تین بچے
    اور وہ بھی بیوہ ہو کر ماں کے پاس آگئی ہے
    اب ان کو کیا سیکھایا جائے؟
    بچے ابھی کافی چھوٹے ہیں
    Quote Originally Posted by Rose View Post
    ہمارے ہاں مدد کرنے کا تصور یہ ہے کہ کسی کی ضرورت پوری کر دی،،،،،،،،یا کچھ پیسے دے دیے،،،،،،اس سے مسئلہ حل نہیں ہوتا بلکہ اچھے بھلے انسان کو ناکارہ بنا دیتا ہے،،،،،بہتر حل یہ ہے کہ ضرورت مند کو اپنی محنت سے کمانے کا کوئی وسیلہ مہیا کرنا،،،،کیا ہم ایسا نہیں کر سکتے؟
    کہیں پڑھا تھا کہ بجائے مچھلی دینے کے مچھلی پکڑنے کا سامان دینا زیادہ بہتر ہے۔
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

  11. #11
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,582
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    بچوں کی نانی یعنی گھر کی مالک بھی اب فوت ہو چکی ہیں
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

  12. #12
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    34,704
    Blog Entries
    25
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    یہ تو ایک اسپیشل کیس ہو گیا،،،،،،،اس میں تو دوسرا کوئی رستہ بچا ہی نہیں،،،،اللہ تعالٰی اس کے لیے آپ کو جزائے خیر دے۔
    میں تو ایک جنرلی بات کہہ رہی تھی جو ہمارے ہاں عام طور پر ہو رہا ہے۔
    کہاں میں اور کہاں یہ آبِ کوثر سے دُھلی خلقت ؟
    میرا تو دَم گُھٹ رھا ھے ، اِن پارساؤں میں

  13. #13
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,582
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    ہمارے ٹرسٹ میں سارے ہی سپیشل کیس ہیں

    Quote Originally Posted by Rose View Post
    یہ تو ایک اسپیشل کیس ہو گیا،،،،،،،اس میں تو دوسرا کوئی رستہ بچا ہی نہیں،،،،اللہ تعالٰی اس کے لیے آپ کو جزائے خیر دے۔
    میں تو ایک جنرلی بات کہہ رہی تھی جو ہمارے ہاں عام طور پر ہو رہا ہے۔
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •