رن آل نائٹ

آپ نے لیام نیسن کو پروفیشنل یا ریٹائرڈ پولیس آفیسر کے روپ میں دیکھا ہو گا لیکن اس فلم میں آپ پہلی بار لیام نیسن کو ایک کرپٹ پولیس والے کے روپ میں دیکھیں گے۔۔ایسا پولیس والا جو ریٹائر ہو چکا ہے لیکن جب تک وہ سروس میں تھا وہ ایک مافیا کے لیے کام کرتا تھا۔۔اسی بنا پر جمی کانلون (لیام نیسن) کا بیٹا اس سے شدید نفرت کرتا ہے۔۔۔وہ اپنی فیملی کے ساتھ الگ تھلگ رہتا ہے۔۔لیکن فلم میں ٹوئسٹ اس وقت آتا ہے جب یہی بیٹا حادثاتی طور پر ایک قتل کا چشم دید گواہ بن جاتا ہے۔۔۔۔۔۔اور قاتل کوئی عام شخص نہیں ہوتا۔۔وہ بڑی سازش سے اسی قتل کا الزام لیام نیسن کے بیٹے پر لگا دیتا ہے۔۔
ایسے میں بیٹے کی نفرت تو باپ سے برقرار رہتی ہے لیکن باپ (لیام نیسن) اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے ہر حد تک جانے کی ٹھان لیتا ہے۔۔
قاتل کون تھا؟
قتل کون ہوا؟
کیا بیٹے نے باپ کی مدد قبول کی؟
کیا باپ اپنے بیٹے کو بچا پایا؟
باپ نے کیا طریقہ کار اختیار کیا کہ اپنے بیٹے کو بے گناہ ثابت کر سکے؟
یہ سب آپ مووی میں دیکھیں۔
لیام نیسن کی دوسری موویز کی مانند یہ بھی ایک سسپنس تھرلر ہے۔۔جس کا ہر سین آپ کو باندھے رکھے گا۔۔فلم کا دورانیہ ایک سو چودہ منٹس ہے اور یہ فلم دو ہزار پندرہ میں ریلیز ہوئی ہے۔۔۔باکس آفس پر کچھ زیادہ بزنس نہیں کر پائی۔۔پچاس ملین ڈالرز کے بجٹ کے بعد یہ بہتر ملین ڈالرز ہی کما پائی۔۔آئی ایم ڈی بی پر اس کی ریٹنگ چھے اعشاریہ چھے ہے۔۔