Taken

اگر آپ بہترین فلم بین ہیں تو یقینا آپ نے یہ فلم ٹیکن دیکھ رکھی ہو گی ۔۔ یہ ریوو ان لوگوں کے لیے جن لوگوں نے یہ فلم نہیں دیکھی۔۔۔
برائن ملز (لیام نیسن) سی آئی اے کا ایک سابقہ ایجنٹ۔۔جو کہ ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔۔۔بیوی سے الگ ہونے کے بعد اس کی زندگی کا محور اس کی انیس سالہ بیٹی ہوتی ہے جو کہ برائن کی سابقہ بیوی کے ساتھ ہی رہتی ہے۔۔۔ہر باپ کی طرح برائن کا دل بھی اپنی بیٹی کم ملز میں دھڑکتا ہے۔۔۔اپنی کالج دوستوں کے ساتھ کم پیرس کے ٹور پر جاتی ہے اور وہاں اغواء ہو جاتی ہے۔۔
یہیں سے فلم وہ موڑ لیتی تو آخر تک اپنی ناظرین کو جکڑے رکھتی ہے۔۔۔برائن ملز کی زندگی میں بھونچال آ جاتا ہے۔۔وہ سی آئی کی جاب سے سے حاصل کردہ صلاحتیوں سے اپنی بیٹی کا کھوج نکالنے چل پڑتا ہے۔۔
اس کے بعد کی کہانی سنا کر آپ کا مزہ کرکرہ نہیں کروں گا آپ مووی ضرور دیکھیں۔۔ایک باپ اور بیٹی کی لازوال محبت کی داستان۔۔
اس فلم کی ہدایت کاری، کہانی، مناظر، ایکشن، سسپنس، مارشل آرٹ فائٹس،کہانی کا بہترین تسلسل آپ کو یقینا بور نہیں ہونے دے گا۔۔۔میں نے آج تک کوئی ایسا فلم بین نہیں دیکھا جسے اس مووی نے متاثر نہ کیا ہو۔۔۔اس مووی کے بعد آپ کے پسندیدہ اداکاروں میں لیام نیسن کا نام بھی شامل ہو جائے گا۔۔
یہ فلم دو ہزار آٹھ میں ریلیز ہوئی اور صرف بائیس ملین ڈالرز سے تیار ہوئی تھی۔۔لیکن اس کی کمائی دو سو چھبیس ملین ڈالرز ہے۔
اس فلم میں سب سے بہترین منظر وہ ہے جب اپنی بیٹی کے فون پر برائن ملز اغواء کار کو دھمکی دیتا ہے۔۔اس دھمکی کے الفاظ سننے لائق ہیں۔۔
اس مووی کے بعد اس کے دو مزید پارٹ ریلیز کیے گئے وہ بھی دیکھنے لائق ہیں لیکن اس پارٹ کی تو کیا ہی بات ہے۔۔۔۔