The Maleficent


اگر آپ نے بچپن میں کہانیاں پڑھی ہیں تو آپ نے پرستان اور پریوں کے بارے پڑھا ہو گا کہ کیسے ان کہانیوں میں دکھایا جاتا تھا کہ ایک پری ہے جو پرستان میں رہتی ہے۔وہ پرستان کی ملکہ ہے وہ اڑسکتی ہے۔۔اس کے پاس جادو کی چند طاقتیں بھی ہیں۔۔۔اور اس پری کو ایک انسان سے پیار ہو جاتا ہے۔۔

یہ فلم بھی بالکل ویسی ہی ہے۔۔ یہ فلم ایک فیری ٹیل (فرضی کرداروں پر مبنی کہانی ) ہے۔

کہانی ہے، انسانی دنیا کی ایک چھوٹی سی سلطنت کے پاس ہی موجود ایک جنگل میں پرستان کی ملکہ ۔۔پرستان کا نام موروس ہوتا ہے اور ملکہ کا نام ملیفشینٹ (انجلینا جولی)۔۔

چھوٹی سی عمر میں ملکہ کو ایک انسان سے محبت ہو جاتی ہے جس کا نام اسٹیفن ہوتا ہے۔۔۔انسانی دنیا کا بادشاہ کنگ ہیری ملیفیشنٹ کو مار کر اس کا پرستان فتح کرنا چاہتا ہے لیکن ہمیشہ ناکام رہتا ہے۔۔۔اسٹیفن اور ملیفیشنٹ ایک ساتھ جوان ہوتے ہیں۔۔ان کا پیار بھی ان کے ساتھ جوان ہوتا ہے۔۔ادھر سے کنگ ہیری شرط رکھ دیتا ہے کہ جو کوئی ملیفیشنٹ کو مار دے گا یہ انسانی دنیا کی سلطنت اس کی۔۔

ایسے میں اسٹیفن کے دل میں لالچ پیدا ہوتا ہے وہ اپنے پیار کا ناجائز فائدہ اٹھا کر ملیفیشنٹ کو بے ہوش کر دیتا ہے۔۔۔جب اسے مارنے لگتا ہے تو اس کا پیار اس کے ارادوں پر غالب آ جاتا ہے وہ ملیفیشنٹ کو مارنے کی بجائے اس کے پر کاٹ کر ساتھ لے جاتا ہے اور کنگ ہیری کو پیش کر دیتا ہے۔۔

انسانی دھوکے سے ملیفیشنٹ غصے میں آ جاتی ہے اور اپنے خوبصورت ہرے بھرے پرستان کو ایک سیاہ دنیا میں تبدیل کر دیتی ہے۔۔۔

اسٹیفن کو انسانی دنیا کا کنگ بنا دیا جاتا ہے۔۔ملیفیشنٹ کو علم ہوتا ہے کہ اسٹیفن جو کہ اب کنگ ہے اس کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے جس کا نام پرنسسز ارورا رکھا گیا ہے وہ وہاں جاتی ہے اور غصے سے پرنسسز ارورہ کو بدعا دیتی ہے کہ جب پرنسسز سولہ سال کی ہو گی تو موت جیسی نیند سوئے گی یہ زندہ تو ہو گی مگر ایسی گہری نیند سوئی ہوئی جس سے کبھی نہ جاگے گی۔۔اسٹیفن رحم کی بھیک مانگتا ہے تو ملیفیشنٹ اس بددعا کا توڑ بتاتی ہے کہ اگر اسے سچا پیار مل گیا تو وہ نیند سے جاگ جائے گی سچے پیار سے مراد "ٓٓ آ ٹرو لوو کس A True Love Kiss.."

یہ جتنا کچھ میں نے لکھا یہ تو مووی میں شاید بیس منٹ میں بیت جائے گا۔۔۔اگے کی مووی آپ دیکھیں کہ کیا اس ننھی پرنسسز کو سولہ سال کی عمر میں سچا پیار مل پاتا ہے؟کیا وہ ہرا بھرا خوبصورت پرستان دوبارہ آباد ہوتا ہے؟کیا ملیفشنٹ کی انسانوں سے نفرت ختم ہوتی ہے؟ حیرت انگیز خوبیوں کا مالک ہینڈسم نوجوان ڈیآول کون ہے جو انسان، کوا درندہ کچھ بھی بن سکتا ہے۔۔۔پرنسسز ارورہ کی پرورش کون کرتا ہے؟ وغیرہ وغیرہ



ویسے تو یہ خالصتا زنانہ فلم ہے یعنی پریاں، پرستان، تتلیاں اڑ رہی ہیں،پیار دھوکہ، وغیرہ وغیرہ لیکن مرد حضرات بھی دیکھ سکتے ہیں اگر بچپن کی یادیں تازہ کرنی ہوں۔۔

ملیفیشنٹ کا کردار مشہور اداکارہ اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے کرش انجلینا جولی نے ادا کیا ہے۔۔پرنسسز ارورہ کا کردار خوبصورت نوجوان لڑکی ایلی فیننگ نے ادا کیا ہے۔۔آئی ایم ڈی بی پر اس مووی کی ریٹنگ سات ہے ۔یہ فلم دو ہزار چودہ میں ریلیز ہوئی۔۔ایک سو اسی ملین ڈالرز بجٹ سے تیار ہوئی اس فلم نے سات سو اٹھاون ڈالرز کی کمائی کی۔۔اس فلم کے ہدایت کار رابرٹ اسٹوم برگ ہیں۔۔یہ فلم مختلف کیٹگری میں مختلف ایوارڈ شوز میں تیس سے زائد ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئی تھی۔۔