Thanks Thanks:  4
Likes Likes:  2
Results 1 to 10 of 10

Thread: رسول اکرم صلى الله عليه وسلم پر درود وسلام کی فضیلت

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    2,034
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    رسول اکرم صلى الله عليه وسلم پر درود وسلام کی فضیلت

    رسول اکرم صلى الله عليه وسلم پر درود وسلام کی فضیلت

    رسول اﷲصلى الله عليه وسلم پر درود اور سلام بھيجنا فرض ہے۔

    رسول اکرم صلى الله عليه وسلم کی اتباع ، اطاعت اور محبت کے علاوہ، وہ حقوق جو اﷲ تعالیٰ نے آپ کی امت پر مشروع کیا ہے ، ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ آپ صلى الله عليه وسلم پر درود وسلام بھیجیں جیسا کہ اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے

    اِنَّ اﷲَ وَ مَلئکتہ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ ط یَا یُّھَاالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیمًا (سورۃ الاحزاب)
    ترجمہ : ”بے شک اﷲ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ، اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود وسلام بھیجو“۔

    اﷲ تعالیٰ کے درود کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے فرشتوں کی محفل میں آپ صلى الله عليه وسلم کی تعریف وتوصیف اور فضائل وکمالات کا تذکرہ فرماتا ہے اور فرشتوں کے درود کا مطلب یہ ہے کہ وہ آپ صلى الله عليه وسلم کے حق میں رحمت اور برکت کی دعا کرتے ہیں ، اور انسانوں کا درود یہ ہے کہ وہ آپ صلى الله عليه وسلم کے لیے رحمت ، برکت اور مغفرت طلب کرتے ہیں۔ ( بخاری عن ابی العالیة )

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
    رجب اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے، شعبان میرا مہینہ ہے، اور رمضان میری اُمت کا مہینہ ہے۔(ماثبت با السنۃ صفحہ١٧٠بحوالہ جامع الکبیر بروایت امام حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ)

    شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ''شعبان کے مہینے میں محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف کی کثرت کرنی چاہئے ، کیونکہ یہ مہینہ حضور پر نور شافع یوم النشور صلی اللہ علیہ وسلم کا مہینہ ہے ۔ درود شریف اور اس مہینے کے وسیلے سے بار گاہِ الٰہی میں قرب حاصل کرنا چاہئے۔ (غنیۃ الطالبین عربی، جلد ۔١،صفحہ ٢٨٨
    ایک اور روایت میں ہے کہ :”آپ صلى الله عليه وسلم پر ايک مرتبہ درود پڑھنے سے اللہ تعالی کی دس رحمتيں حاصل ہوتی ہیں ، دس گناہ معاف ہوتے اور دس درجے بلند ہوتے ہيں

    اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیتَ عَلٰی اِبرَاھِیمَ وَعَلٰی آلِ اِبرَاھِیمَ اِنَّکَ حَمِید مَجِید ۰ اَللَّھُمَّ بَارِک´ عَلی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکتَ عَلٰی اِبرَاھِیمَ وَ عَلٰی آلِ اِبرَاھِيمَ اِنَّکَ حَمِيد مَجِید
    ترجمہ :”اے اللہ ! رحمت نازل فرما حضرت محمد صلى الله عليه وسلم پر اور آپکی آل پر جس طرح تو نے رحمت فرمائی حضرت ابراہیم عليه السلام اور آپکی آل پر، بے شک تو تعریف والا اور بزرگی والاہے ۔ اے اللہ ! تو برکت نازل فرما حضرت محمد صلى الله عليه وسلم پر اور آپکی آل پر جیسا کہ تو نے برکت فرمائی ابراہیم عليه السلام اور انکی آل پر، بےشک تو تعریف والا اور بزرگی والا ہے۔

  2. #2
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Location
    Qatar
    Posts
    31,797
    Blog Entries
    16
    Mentioned
    46 Post(s)
    Tagged
    6 Thread(s)
    جزاک اللہ
    اللہ تعالی ہمیں زیادہ سے زیادہ درود بھیجنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
    * خسرو *

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    297
    Blog Entries
    1
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    بہت شکریہ اس پوسٹ کےلئے اللہ توفیق عطا فرمائے ہم زیادہ سے زیادہ پڑحیں

  4. #4
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    بہت شکریہ، جزاک اللہ ۔۔۔

  5. #5
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,584
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    جزاک اللہ خیر
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    2,034
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    شعبان کثرت درودکا مہینہ

    بسم الله الرحمن الرحيم
    السلام علیکم
    شعبان کثرت درودکا مہینہ
    نبی کریمﷺ نے فرمایا، ’’ رجب اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے، شعبان میرا مہینہ ہے، اور رمضان میری اُمت کا مہینہ ہے۔‘‘
    درود شریف کا حکم اور فضیلت
    ماہ شعبان المعظم میں درود شریف کا حکم نازل ہوا، اسی لیے اس مہینہ میں کثرت سے درود شریف پڑھنے کا حکم ہے جیسا کہ
    الغنیۃ لطالبی طریق الحق میں ہے۔ وھو شھر تفتح فیہ الخیرات و تنزل فیہ البرکات و تترک فیہ الخطیئات و تکفرفیہ السیئات و تکثر فیہ الصلوٰۃ علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم خیرالبریات وہوشہر الصلوۃ علی النبی المختار ۔ (الغنیۃ لطالبی طریق الحق ،ج1،ص188)
    ترجمہ:یہ وہ مہینہ ہے جس میں بھلائیوں کے دروازے کھولے جاتے ہیں، برکتیں نازل ہوتی ہیں، خطائیں درگذرکردی جاتیں ہیں ،گناہوں کومٹا دیا جاتا ہے اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کثرت سے ہدیۂ درود نچھاور کیا جاتا ہے جو مخلوق میں سب سے بہتر ذات گرامی ہیں اور یہ مہینہ نبی مختار صلی اللہ علیہ وسلم پر درودر وسلام پیش کئے جانے کا خصوصی مہینہ ہے۔

    دنیا میں لوگ اپنے بڑے کی تعظیم کرتے ہیں حتیٰ کہ فوج بھی اپنے سردار کو سلامی دیتی ہے۔

    حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تو باعث تخلیق کون و مکان ہادی انس و جان شافع کل عالم و عالمیاں ہیں۔ آپ کے احسان تلے ساری دنیا ہے اور خصوصاً اہل ایمان پر تو ہمیشہ آپ کے احسانات کی بارش ہوتی رہتی ہے ۔ ہر وقت امت ہی کی فکر ہے اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے امت کی بخشش کے لئے دعائیں فرماتے ہیں۔ یہاں تک کہ ولادت سے لیکر شب معراج پھر تا وصال اور ہمیشہ میدان حشر ہوکہ میزان و صراط امت ہی کی فکر ہے ۔ تو ایسے محسن اعظم جن کے احسانات کا احاطہ و شمار ناممکن ہے تو پھر ہم امتیوں سے کیا اتنا بھی نہیں ہوسکتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر خیر میں رطب اللسان رہیں اور آپ کی عظمتوں کا چرچا کریں ۔

    اللہ سبحانہ و تعالیٰ بذات خود حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے ساتھ آپ پر صلاۃ و سلام نازل فرماتا ہے اور فرشتے بھی ہمیشہ آپ پر درود و سلام پڑھتے ہیں ۔
    اسی لئے اہل ایمان کو صلاۃ کے ساتھ کثرت سلام کا تاکیدی حکم دیا گیا ہے ۔
    ان اللّٰہ وملا ئکتہ یصلون علی النبی یایھاالذین آمنوا صلوا علیہ وسلموا تسلیما(سورہ احزاب : 56)

    درود و سلام ہی حضور سے تقرب کا عظیم ترین ذریعہ ہے چنانچہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیامت کے روز میرے سب سے زیادہ نزدیک وہ ہوں گے جو بکثرت مجھ پر صلاۃ و سلام پیش کرتے ہیں۔

    (ترمذی شریف ج1 ص110 ) از : حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر

    اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیتَ عَلٰی اِبرَاھِیمَ وَعَلٰی آلِ اِبرَاھِیمَ اِنَّکَ حَمِید مَجِید
    اَللَّھُمَّ بَارِک´ عَلی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکتَ عَلٰی اِبرَاھِیمَ وَ عَلٰی آلِ اِبرَاھِيمَ اِنَّکَ حَمِيد مَجِید

    ترجمہ :”اے اللہ ! رحمت نازل فرما حضرت محمد صلى الله عليه وسلم پر اور آپکی آل پر جس طرح تو نے رحمت فرمائی حضرت ابراہیم عليه السلام اور آپکی آل پر، بے شک تو تعریف والا اور بزرگی والاہے ۔
    اے اللہ ! تو برکت نازل فرما حضرت محمد صلى الله عليه وسلم پر اور آپکی آل پر جیسا کہ تو نے برکت فرمائی ابراہیم عليه السلام اور انکی آل پر، بےشک تو تعریف والا اور بزرگی والا ہے۔

  7. #7
    Senior Member Pardaisi's Avatar

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    60,123
    Blog Entries
    19
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    جزاک اللہ
    بہت ہی عمدہ شیئرنگ
    کوئی مجبوریاں نہیں ہوتیں
    لوگ یونہی وفا نہیں کرتے


  8. #8
    Site Managers Meem's Avatar

    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Bora Bora
    Posts
    51,071
    Mentioned
    22 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)


    جزاک اللہ۔ عمدہ شئیرنگ۔۔

    If you start believing that you're happy, you'll be happy forever

  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    2,034
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    شعبان کثرت درودکا مہینہ

    شعبان کثرت درودکا مہینہ
    اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیتَ عَلٰی اِبرَاھِیمَ وَعَلٰی آلِ اِبرَاھِیمَ اِنَّکَ حَمِید مَجِید
    اَللَّھُمَّ بَارِک´ عَلی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکتَ عَلٰی اِبرَاھِیمَ وَ عَلٰی آلِ اِبرَاھِيمَ اِنَّکَ حَمِيد مَجِید

    ترجمہ :”اے اللہ ! رحمت نازل فرما حضرت محمد صلى الله عليه وسلم پر اور آپکی آل پر جس طرح تو نے رحمت فرمائی حضرت ابراہیم عليه السلام اور آپکی آل پر، بے شک تو تعریف والا اور بزرگی والاہے ۔
    اے اللہ ! تو برکت نازل فرما حضرت محمد صلى الله عليه وسلم پر اور آپکی آل پر جیسا کہ تو نے برکت فرمائی ابراہیم عليه السلام اور انکی آل پر، بےشک تو تعریف والا اور بزرگی والا ہے۔


  10. #10
    Senior Member Pardaisi's Avatar

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    60,123
    Blog Entries
    19
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیتَ عَلٰی اِبرَاھِیمَ وَعَلٰی آلِ اِبرَاھِیمَ اِنَّکَ حَمِید مَجِید ۰ اَللَّھُمَّ بَارِک´ عَلی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکتَ عَلٰی اِبرَاھِیمَ وَ عَلٰی آلِ اِبرَاھِيمَ اِنَّکَ حَمِيد مَجِید




    ترجمہ :”اے اللہ ! رحمت نازل فرما حضرت محمد صلى الله عليه وسلم پر اور آپکی آل پر جس طرح تو نے رحمت فرمائی حضرت ابراہیم عليه السلام اور آپکی آل پر، بے شک تو تعریف والا اور بزرگی والاہے ۔ اے اللہ ! تو برکت نازل فرما حضرت محمد صلى الله عليه وسلم پر اور آپکی آل پر جیسا کہ تو نے برکت فرمائی ابراہیم عليه السلام اور انکی آل پر، بےشک تو تعریف والا اور بزرگی والا ہے۔
    کوئی مجبوریاں نہیں ہوتیں
    لوگ یونہی وفا نہیں کرتے


Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •