Thanks Thanks:  44
Likes Likes:  46
Page 1 of 28 12311 ... LastLast
Results 1 to 15 of 406

Thread: آج کی دعا

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    2,034
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    آج کی دعا

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    ساری مخلوق کا چاہنا صرف چاہنا ہے

    اللہ کا چاہنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہو جانا ہے
    دعا
    اللہ تعالی کا فرمان ہے۔
    اُدْعُوْنِيْٓ اَسْتَجِبْ لَكُمْ
    یعنی اے بندو ! مجھ سے دعائیں مانگو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا۔
    حضورِ اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے بھی دعاؤں کی اہمیت اور ان کے فوائد کا ذکرفرماتے ہوئے اپنی امت کو دعائیں مانگنے کی ترغیب دلائی اور فرمایا کہ
    لَيْسَ شَيْيٌ اَکْرَمَ عَلَي اللّٰهِ مِنَ الدُّعَآءِ
    ﷲ تعالیٰ کے نزدیک دعا سے بڑھ کر عزت والی کوئی چیز نہیں ہے۔
    دعاؤں کی فضیلت و اہمیت کا اظہار فرماتے ہوئے یہاں تک ارشاد فرمایا کہ
    اَلدُّعَآءُ مُخُّ الْعِبَادَةِ
    یعنی دعا عبادت کا مغز ہے۔
    دین میں دعا اور بالخصوص نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کی سکھائی ہوئی دعاؤں کی ایک خاص اہمیت ہے۔
    قرآن میں کہیں نهیں فرمایا گیا که صرف نیک لوگوں کی دعا قبول هو گی اور عام لوگوں کی دعا قبول نهیں هوگی۔
    دعا ایک ایسا دروازه هے جو خاص اور عام هر ایک کے لئے کھلا هوا هے - بس شرط هےکه دروازے پر مسلسل دستک دی جائے۔

    پوچھا گیا : " دعا کے لیے کیا ضروری ہے ؟"
    کہا : " دھیان!"
    پوچھا : " دھیان کیسے ملے ؟"
    کہا : " وجدان سے !"
    پوچھا : " وجدان کیا ہے ؟"
    کہا : " سارے وجود کا ایک نقطے پر مرتکز ہو جانا!"
    پوچھا : " کوئی مثال ؟
    کہا : " کسی ماں سے اس کا بچہ اوجھل کردو , اسے بچے کی گمشدگی کی اطلاع دے کراسے اتنا کہہ دو کہ بس اب دعا کر۔ پھر دیکھو کہ ماں کا سارا وجود کیسے دعا میں ڈھل جاتا ہے!"

    وَإِذَا سَأَلَکَ عِبَادِیْ عَنِّیْ فَإِنِّیْ قَرِیْبٌ أُجِیْبُ دَعْوَۃَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْیَسْتَجِیْبُواْ لِیْ وَلْیُؤْمِنُواْ بِیْ لَعَلَّہُمْ یَرْشُدُونَ۔(البقرۃ: )
    اور جب میرے بندے میرے بارے میں تم سے پوچھیں تو (انھیں کہہ دو کہ) میں قریب ہوں پکارنے والے کی پکار کا جواب دیتا ہوں، جبکہ وہ مجھے پکارتا ہے تو انھیں چاہئے کہ وہ میراحکم مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ وہ ہدایت پائیں۔

    حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص صبح و شام کو تین مرتبہ یہ دعا پڑھے گا تو اس کو دنیا کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔
    بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِيْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِهٖ شَيْئٌ فِي الْاَرْضِ وَ لَا فِي السَّمَآءِ وَ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ
    اس اللہ کے نام سے کہ جس کے نام سے زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی اور وہی ذات سننے والی اور جاننے والی ہے۔

    ربَّنا تَقَبَّل مِنّا ۖ إِنَّكَ أَنتَ السَّميعُ العَليمُ
    اے ہمارے رب، قبول کر ہم سے ۔ بےشک تو سننے والا جاننے والا ہے۔

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    2,034
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    رَبَّنا ءاتِنا فِى الدُّنيا حَسَنَةً وَفِى الءاخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنا عَذابَ النّارِ
    اے ہمارے پروردگار! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرمانا اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرمانا اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھنا


    انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیاکہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکثر اوقات کونسی دعا مانگا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکثر یہی دعا مانگتے۔﴿صحیح بخاری ومسلم



  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    2,034
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    رَبَّنا وَاجعَلنا مُسلِمَينِ لَكَ وَمِن ذُرِّيَّتِنا أُمَّةً مُسلِمَةً لَكَ وَأَرِنا مَناسِكَنا وَتُب عَلَينا ۖ إِنَّكَ أَنتَ التَّوّابُ الرَّحيمُ

    اے پروردگار، ہم کو اپنا فرمانبردار بنائے رکھنا اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک گروہ کو اپنا مطیع بنائے رکھنا اور (پروردگار) ہمیں طریق عبادت بتا اور ہمارے حال پر (رحم کے ساتھ) توجہ فرما۔ بے شک تو توجہ فرمانے والا مہربان ہے۔

  4. #4
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)


  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    2,034
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    رَبَّنا أَفرِغ عَلَينا صَبرًا وَثَبِّت أَقدامَنا وَانصُرنا عَلَى القَومِ الكٰفِرينَ
    اے رب ہمارے دلوں میں صبر ڈال دے اور ہمیں ثابت قدم رکھ اور کافر قوم پر ہماری مدد فرما

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    2,034
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ

    اے ہمارے رب اگر ہم بھول گئے ہوں یا خطا کی ہو تو ہمارا مؤاخذہ نہ کرنا اے ہمارے رب ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جو ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا اے ہمارے رب ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہمیں طاقت نہ ہو اور ہم سے درگزر فرما اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر تو ہی ہمارا مالک ہے، ہمیں کافروں کی قوم پر غلبہ عطا فرما۔

    سورہٴ بقرہ کی آخری دو آیات کی حدیث میں بڑی فضیلت آئی ہے ۔نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جوشخص سورۃ بقرہ کی آخری دو آیتیں رات کو پڑھ لیتا ہے تو یہ اس کو کافی ہو جاتی ہیں (صحیح بخاری)دوسری حدیث میں ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کی رات جو تین چیزیں ملیں ان میں سے ایک سورۃ بقرہ کی یہ دو آخری آیات بھی ہیں (صحیح مسلم) کئی روایات میں یہ وارد ہے کہ اس سورۃ کی آخری آیات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک خزانے سے عطا کی گئیں جو عرش الٰہی کے نیچے ہے۔ اور یہ آیات آپ کے سوا کسی اور نبی کو نہیں دی گئیں ۔(مختصرازتفسیر احسن البیان)

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    2,034
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    رَبَّنا لا تُزِغ قُلوبَنا بَعدَ إِذ هَدَيتَنا وَهَب لَنا مِن لَدُنكَ رَحمَةً ۚ إِنَّكَ أَنتَ الوَهّابُ

    اے ہمارے رب ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر دینا اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرمانا، یقیناً تو ہی بڑی عطا دینے والا ہے۔

    یعنی راسخین فی العلم اپنے کمال علمی اور قوت ایمانی پر مغرور و مطمئن نہیں ہوتے بلکہ ہمیشہ حق تعالیٰ سے استقامت اور مزید فضل و عنایت کے طلبگار رہتے ہیں تاکہ کمائی ہوئی پونجی ضائع نہ ہو جائے اور دل سیدھے ہونے کے بعد کج نہ کر دیئے جائیں۔ حدیث میں ہے کہ نبی کریم ﷺ (امت کو سنانے کے لئے) اکثر یہ دعا کیا کرتے تھے { یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ }

    ام سلمہ ؓسے پوچھا گیاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کے پاس اکثر کیا دعا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایايَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَی دِينِکَ (یعنی۔ اے دلوں کے پھیرنے والے میرے دل کو اپنے دین پر قائم رکھ) پھر فرمانے لگیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ اکثر یہی دعا کیوں کرتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمنے فرمایا ام سلمہ ؓکوئی شخص ایسا نہیں کہ اسکا دل اللہ کی دو انگلیوں کے درمیان نہ ہو۔ جسے چاہتا ہے (دین حق پر) قائم رکھتا ہے اور جسے چاہتا ہے ٹیڑھا کر دیتا ہے۔ پھر حدیث کے راوی معاذ ؓ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ جامع ترمذی

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    2,034
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    رَبَّنا إِنَّكَ جامِعُ النّاسِ لِيَومٍ لا رَيبَ فيهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ لا يُخلِفُ الميعادَ
    رَبَّنَا إِنَّنَا آَمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
    ے پروردگار! تو اس روز جس (کے آنے) میں کچھ بھی شک نہیں سب لوگوں کو (اپنے حضور میں) جمع کرلے گا بے شک اللہ خلاف وعدہ نہیں کرتا
    اے ہمارے رب ہم ایمان لا چکے اس لئے ہمارے گناہ معاف فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا

  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    297
    Blog Entries
    1
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    آمین۔۔۔۔۔۔۔۔

  10. #10
    Sisters Society

    Join Date
    Dec 2016
    Posts
    327
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    اللھم آمین ....
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہُ

  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    2,034
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    رَبَّنا ءامَنّا بِما أَنزَلتَ وَاتَّبَعنَا الرَّسولَ فَاكتُبنا مَعَ الشّٰهِدينَ

    اے پروردگار جو (کتاب) تو نے نازل فرمائی ہے ہم اس پر ایمان لے آئے اور (تیرے) پیغمبر کے متبع ہو چکے تو ہم کو ماننے والوں میں لکھ دے

  12. #12
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Location
    Qatar
    Posts
    31,797
    Blog Entries
    16
    Mentioned
    46 Post(s)
    Tagged
    6 Thread(s)
    آمین یا رب العالمین۔
    * خسرو *

  13. #13
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    2,034
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    رَبَّنَا اغفِر لَنا ذُنوبَنا وَإِسرافَنا فى أَمرِنا وَثَبِّت أَقدامَنا وَانصُرنا عَلَى القَومِ الكٰفِرينَ

    اے پروردگار ہمارے گناہ اور زیادتیاں جو ہم اپنے کاموں میں کرتے رہے ہیں معاف فرما اور ہم کو ثابت قدم رکھ اور کافروں پر فتح عنایت فرما

  14. #14
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    2,034
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

    اے پروردگار! تو نے اس (مخلوق) کو بے فائدہ نہیں پیدا کیا تو پاک ہے تو ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچالے

  15. #15
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    2,034
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    رَبَّنا إِنَّكَ مَن تُدخِلِ النّارَ فَقَد أَخزَيتَهُ ۖ وَما لِلظّٰلِمينَ مِن أَنصارٍ
    رَبَّنا إِنَّنا سَمِعنا مُنادِيًا يُنادى لِلإيمٰنِ أَن ءامِنوا بِرَبِّكُم فَـٔامَنّا
    رَبَّنا فَاغفِر لَنا ذُنوبَنا وَكَفِّر عَنّا سَيِّـٔاتِنا وَتَوَفَّنا مَعَ الأَبرارِ

    اے پروردگار جس کو تو نے دوزخ میں ڈالا اسے رسوا کیا اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں
    اے پروردگارہم نے ایک ندا کرنے والے کو سنا کہ ایمان کے لیے پکار رہا تھا (یعنی) اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ تو ہم ایمان لے آئے
    اے پروردگار ہمارے گناہ معاف فرما اور ہماری برائیوں کو ہم سے محو کر اور ہم کو دنیا سے نیک بندوں کے ساتھ اٹھا

Page 1 of 28 12311 ... LastLast

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •