Thanks Thanks:  2
Likes Likes:  2
Results 1 to 4 of 4

Thread: کتنی گرہیں باقی ہیں۔۔۔ہم ٹی وی

  1. #1
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    35,321
    Blog Entries
    25
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    کتنی گرہیں باقی ہیں۔۔۔ہم ٹی وی

    کتنی گرہیں باقی ہیں کی سیریز کا 29 جنوری کو پیش ہونے والا ڈرامہ "چیونگم" کو لیکر ایک بار پھر پیمرا نے ہم ٹی وی کو اخلاقی جواز کی بنیاد پر نوٹس بھیجا ہے،،،،،،،،اگرچہ میں نے یہ ڈرامہ ابھی تک نہیں دیکھا لیکن مجھے پیمرا کے اس سوال نے متوجہ کیا کہ ہم ٹی وی کی انتظامیہ بتائے کہ ایسے ڈرامے بنانے میں غیر ملکی فنڈ تو نہیں مل رہے؟
    کہاں میں اور کہاں یہ آبِ کوثر سے دُھلی خلقت ؟
    میرا تو دَم گُھٹ رھا ھے ، اِن پارساؤں میں

  2. #2
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    اس ڈرامہ سیریز کی پروڈیوسر انجلین ملک ہیں۔۔
    اور یہ دوسری مرتبہ آن لائن ہو رہا ہے۔
    اس کے اکثر نہیں تو بیشتر ڈرامے اسی طرح کے بولڈ سبجیکٹ لیے ہوتے ہیں۔
    اور مجھے بھی ایسا لگتا تھا جیسے کہ یہ غیر ملکی فنڈنگ سے بنائے جا رہے ہوں۔
    سلو پوائزننگ۔۔ آہستہ آہستہ برین واشنگ۔۔
    برائی کو برائی نہ سمجھنا۔۔ ایک خاموش پیغام۔
    اس ڈرامے میں ڈھکے چھپے انداز مین خواتین کی بےراہروی کو پروموٹ کیا گیا ہے۔۔ جو کہ مغربی معاشرے میں تو عام ہے لیکن ہمارے مذہب اور معاسرے میں گناہ۔۔
    شوہر کی بیوی سے بےوفائی اور بیوی کا اپنی"بیسٹ فرینڈ" کے پاس چلے جانا
    کیا یہ سب ہوتا ہے ہمارے معاشرے میں؟؟؟
    اتنے اہم موضوعات کو چھوڑ کر اس طرح کے موضوع چننا ۔۔ یقینآ کسی غیر ملکی این جی او کی آشیرباد ہی کہا جا سکتا ہے۔
    پیمرا نے ٹھیک نوٹس لیا ہے۔


    اگرنئے اداکار ہوتے تو شاید کوئی نہ بھی دیکھتا ڈرامہ۔۔ لیکن بنیادی کرداروں کے لیے ثانیہ سعید، فرح شاہ اور اعجاز اسلم جیسے منجھے ہوئے فنکاروں کو لینے کا مقصد ہی ناظرین کی توجہ حاصل کرنا تھا۔۔ ڈسگسٹنگ

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  3. #3
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    35,321
    Blog Entries
    25
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگیولٹری اتھارٹی نے نجی ٹی وی چینل 'ہم' کی ڈرامہ سیریز کتنی گرہیں باقی ہیں میں چیونگم کے عنوان سے دکھائے جانے والے ڈرامے پر نوٹس جاری کیا ہے۔
    پیمرا کا کہنا ہے کہ 29 جنوری کی شب 9 سے 10 بجے کے درمیان نشر ہونے والے اس ڈرامے میں ایسا مواد شامل تھا جو پاکستان کی سماجی، اخلاقی اور معاشرتی اقتدار کے خلاف ہے۔
    ادارے کے مطابق تفریح کے نام پر ایسے ناپسندیدہ اور متنازع موضوعات کو ناظرین کی کثیر تعداد نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
    پیمرا کا کہنا ہے کہ مذکورہ تحریر اور منظر کشی کا نشر ہونا چینل کی ادارہ جاتی نگران کمیٹی کی غیر سنجیدگی، پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے روح گردانی کی عکاس ہیں۔ لہذا چینل اپنے جواب میں واضح کرے کہ اس کی پالیسی کیا ہے جس کے تحت ڈرامہ کا سکرپٹ ڈائرکشن اور موضوعات کا چناؤ کیا جاتا ہے، جواب میں ان کی منظوری کے عمل کا بھی تفصیلی ذکر ہو۔
    پیمرا نے اظہار وجوہ نوٹس میں مزید کہا ہے کہ ہم ٹی وی چینل کو اس نوعیت کے حساس اور متنازعہ ڈرامہ سیریل نشر کرنے پر پہلے بھی تنبیہ کی گئی تھی جس کو چینل نے سراسر نظر انداز کرتے ہوئے اس نوعیت کے موضوعات پر مبنی ڈرامہ نشر کیا ہے۔ جو پاکستان کےناظرین کے لیے ناقابل قبول ہے۔
    ت
    اس نوٹس میں فنڈنگ کے ذرائع ک بارے میں بھی سوالات کیے گئے ہیں اور پوچھا گیا ہے کہ مذکورہ ڈرامہ، چینل کے اپنے مالی وسائل سے مرتب کیا گیا یا اس کی تشکیل و نشریات میں غیر ملکی فنڈنگ بھی شامل ہے۔ چینل پر نشر ہونے والا مواد اگر بیرونی مالی ذرائع کے تحت حاصل کیا جائے تو اس کی تفصیلات پیمرا اور ناظرین کو فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
    پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگیولٹری نے ہم ٹی وی انتظامیہ کو 27 فروری شام چار بجے تک جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر مناسب سزا کا اطلاق کیا جائے گا۔
    ہم ٹی وی نیٹ ورک کی سربراہ سلطانہ صدیقی نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں منگل کو یہ نوٹس ملا ہے وہ اپنے قانونی مشیروں سے رابطہ کر رہی ہیں اس کے بعد ہی جواب دے سکیں گی۔
    ’کتنی گرہیں باقی ہیں‘ کی ڈائریکٹر انجلینا ملک نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پیمرا کے الزامات کو مسترد کیا اور کہا ہے کہ ڈرامے میں ایسا کچھ نہیں دکھایا گیا۔
    ت
    جب ڈرامہ میں ایک مرد کو کسی خاتون پر لائن مارتے ہوئے دکھایا جاتا ہے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں کرتا ، ہم نے تو دو لڑکیوں کی قربت دکھائی ہے۔ اس کو اگر کوئی غلط سمجھ رہا ہے تو یہ اس کی رائے ہے، درحقیقت میں ایسا کچھ نہیں۔‘
    انجلینا ملک کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی ایسا دکھایا گیا ہے اور دیکھنے والوں نے اس کو قبول کیا ہے۔

    کہاں میں اور کہاں یہ آبِ کوثر سے دُھلی خلقت ؟
    میرا تو دَم گُھٹ رھا ھے ، اِن پارساؤں میں

  4. #4
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Rose View Post
    ’کتنی گرہیں باقی ہیں‘ کی ڈائریکٹر انجلینا ملک نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پیمرا کے الزامات کو مسترد کیا اور کہا ہے کہ ڈرامے میں ایسا کچھ نہیں دکھایا گیا۔

    جب ڈرامہ میں ایک مرد کو کسی خاتون پر لائن مارتے ہوئے دکھایا جاتا ہے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں کرتا ، ہم نے تو دو لڑکیوں کی قربت دکھائی ہے۔ اس کو اگر کوئی غلط سمجھ رہا ہے تو یہ اس کی رائے ہے، درحقیقت میں ایسا کچھ نہیں۔‘
    انجلینا ملک کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی ایسا دکھایا گیا ہے اور دیکھنے والوں نے اس کو قبول کیا ہے۔

    بےشرمی اور بےغیرتی کی انتہا ہے یہ بیان
    شیم آن انجلین ملک

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •