Thanks Thanks:  2
Likes Likes:  3
Results 1 to 3 of 3

Thread: کینسر زدہ خلیات کو ازخود ختم کرنے والا طریقہ دریافت

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    3,113
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    کینسر زدہ خلیات کو ازخود ختم کرنے والا طریقہ دریافت

    کینسر زدہ خلیات کو ازخود ختم کرنے والا طریقہ دریافت

    تل ابیب اسرائیلی سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ دریافت کرلیا ہے جس کے ذریعے سرطان (کینسر) میں مبتلا خلیات کو خودکشی کرنے پر مجبور کرتے ہوئے کینسر کا مکمل علاج کیا جاسکے گا۔
    ریسرچ جرنل ’’اونکوٹارگٹ‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق تل ابیب یونیورسٹی کے ماہرین نے ’’پرو ایگیو‘‘ نامی پروٹین کی مدد سے سرطان زدہ خلیات کو ہلاک کرنے کی ایک نئی تدبیر ڈھونڈ نکالی ہے جو مستقبل میں اس قسم کے سرطانوں کا علاج بھی کرسکے گی جنہیں ختم کرنے کی کوئی مؤثر تدبیر فی الحال ہمارے پاس موجود نہیں۔
    (ProAgio)
    پرو ایگیو وہ پروٹین ہے جس کی مدد سے صحت مند خلیات اپنی عمر پوری ہوجانے کے بعد خود ہی اپنا خاتمہ کرلیتے ہیں اور ان کی جگہ نئے اور تازہ دم خلیات لے لیتے ہیں۔ پرو ایگیو پروٹین پر مشتمل طریقہ علاج کو اب تک پیٹری ڈش میں رکھے گئے مختلف خلیات اور چوہوں پر کامیابی سے آزمایا جاچکا ہے جب کہ اگلے مرحلے میں انسانوں پر اس کی محدود آزمائشیں کی جائیں گی۔
    بتاتے چلیں کہ صحت مندی کےلیے ضروری ہے کہ خلیات اپنی قدرتی عمر پوری کرنے کے بعد رضاکارانہ طور پر خود بخود ختم ہوجائیں تاکہ ان کی جگہ نئے خلیات آجائیں لیکن سرطان کی صورت میں ایسا نہیں ہوتا۔ خلیات اپنا وقت پورا کرنے کے بعد بھی خودکشی نہیں کرتے اور متعلقہ بافت (ٹشو) میں موجود رہتے ہیں جب کہ نئے خلیات بننے کے نتیجے میں وہ بافت آہستہ آہستہ پھیلتے ہوئے ایک گلٹی کی شکل اختیار کرلیتی ہے اور مزید وقت گزرنے پر یہ گلٹی اور بھی بڑی ہوتی چلی جاتی ہے۔
    کینسر کے علاج میں ریڈیو تھراپی اور کیمو تھراپی جیسے طریقے استعمال کیے جاتے ہیں لیکن وہ سرطان زدہ خلیات کے علاوہ صحت مند خلیوں کو بھی متاثر کرتے ہیں اوران کے ضمنی اثرات (سائیڈ ایفیکٹس) بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ ان طریقوں کی مدد سے کینسر کی اُن اقسام کا تو کسی حد تک علاج کیا جاسکتا ہے جو جسم کی بیرونی جلد پر یا تھوڑی سی اندر ہوں لیکن اندرونی اعضاء کے سرطان میں ان سے کچھ خاص کامیابی نہیں ہوتی
    توقع ہے کہ اس نئی تدبیر سے جہاں سرطان زدہ خلیات میں صحیح وقت پر خودکشی کرنے کی قدرتی صلاحیت دوبارہ بحال ہوگی وہیں اس سے کم و بیش ہر قسم کے سرطان کو ہمیشہ کےلیے مکمل طور پر ختم بھی کیا جاسکے گا۔
    ایکسپریس نیوز
    اللہ تعالی سب کو اس مرض سے بچائے اور جو اس میں مبتلا ہیں انھیں جلد از جلد مکمل صحت یاب کرے آمین

  2. #2
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,597
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    جزاک اللہ خیر
    اب کوئی دعوی نہ کرنا عمر بھر
    اشک آنکھوں میں نہ بھرنا عمر بھر
    ہم تمہیں چاہتے ہیں، دیکھو پھر کبھی
    ہم سے تو تم نہ ہی کہنا عمر بھر۔ ۔ ۔

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    1,308
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ
    عَدَدَخَلْقِہِ وَرِضَا نَفْسِہِ
    وَزِنَۃَ عَرْ شِہِ وَمِدَاْدَ کَلِمَاتِہْ

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •