Thanks Thanks:  2
Likes Likes:  2
Results 1 to 7 of 7

Thread: game of thrones

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2016
    Posts
    179
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    game of thrones


    تخت و تاج کی لڑائی ازل سے چل رہی ہے ابد تک رہے گی۔ بس تخت اب کُرسی میں بدل گیا ہے۔ پہلے تلوار سے لڑتے تھے اب ہتھیار بدل گئے ہیں لیکن مقصد وہی ہے۔
    اسی لڑائی، لالچ اور کش مکش کو لے کر جارج آر آر مارٹن نے اک کہانی لکھی، گیم آف تھرونز۔
    Game of Thrones
    پہلے پہل یہ ناول صرف کتابی کیڑوں میں مشہور تھا لیکن کچھ نئے مصالحوں اور تڑکوں کی تلاش میں نکلنے والوں نے اس کہانی پر ڈرامہ سیریل بنا ڈالی تو ٹی وی کے دلدادہ لوگوں میں بھی یہ کہانی مشہور ہوگئ۔ ڈرامہ کیا بنا، ریکارڈز بنانے اور توڑنے کا اک نیا سلسلہ ہی شروع کر دیا اس کہانی نے۔
    اس کی ایک ایک قسط پر اُٹھنے والے خرچے سے لے کر کیبل پر دیکھنے والوں اور ٹورنٹ ڈاؤن لوڈ کرنے والوں تعداد لاکھوں کروڑوں سے آگے ہے۔ اسی طرح اس سیریل کو ملنے والے ایوارڈز کی لسٹ بھی اتنی ہی لمبی ہے۔

    میں نے ناولز تو پڑھے ہی تھے ڈرامہ سیریل پر نظر دو سال پہلے پڑی، ( ٹی وی اور کیبل سے ہمارا دور دور تک واسطہ نہیں تو ڈرامہ دیکھنے کا اتفاق بھی نہیں ہوا تھا) کہانی بےحد جاندار اور بھرپور ہے، بھائی لوگوں کی تسلی کے لیے اس میں لڑائیاں خُوب ہیں۔ کریکٹرز میں سے چند ایک ذرا کمزور لگے لیکن باقی سب کہانی کے لحاظ سے اچھے ہیں۔

    ابھی تک سات میں سے پانچ کتابیں ریلیز ہوئی ہیں دو نے ابھی ریلیز ہونا ہے، کب, یہ اللہ جانتا ہے یا پبلشر اور رائٹر جانتے ہیں۔ بڑے ہی سُست الوجود لوگ واقع ہوئے ہیں یہ۔

    بہرحال پانچ کتابوں پر چھ سیزن بنے ہیں ساتواں سیزن اپریل یا مئ میں ریلیز ہوگا۔

    جنہوں نے نہیں دیکھا یا نہیں دیکھنا چاہتے کہانی پڑھ لیں۔ اُمید ہے سٹوری پسند آئے گی۔

    ادھر فورم پر ہاشمی بھائی صاحب کے علاوہ کوئی پنکھا/پنکھی ہے اس ڈرامے کے؟
    ویسے ڈرامہ تو ڈرامہ اس کا ٹائٹل سونگ (صرف میوزک ہے) بھی بہت اچھا ہے۔

    https://youtu.be/s7L2PVdrb_8

    https://youtu.be/u82uIBJJ3wU

    If anyone want title song in remix
    https://youtu.be/Br8MgyjLeWo
    A Smile is the universal language of kindness.

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2016
    Posts
    179
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    ایک پوری کنگڈم ہے ویسٹروس کے نام سے جس میں سات حصے ہیں۔

    نارتھ: جس میں "سٹارک" خاندان صدیوں سے بستا اور حکومت کرتا ہے۔
    Kingdom of the North, ruled by House Stark of Winterfell.
    ڈرامہ کے آغاز میں کیٹلئن سٹارک اور ایڈارڈ سٹارک لارڈ آف دا نارتھ ہیں۔ ان کے 3 بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ اک لڑکا جان سنو بھی ہے جو لارڈ ایڈارڈ کا بنا شادی کے بچہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

    یہ ویسٹروس کا سب سے پُرانا خاندان ہے اور مغرب کا محافظ کہا جاتا ہے۔ یہ گھرانہ اپنی انصاف پسندی اور سیدھی کھری عادتوں کی وجہ سے جانا اور پسند کیا جاتا ہے۔ مغرب کی تمام تر چھوٹی چھوٹی ریاستیں اور لارڈ ہاؤس سٹارک کے وفادار ہیں۔


    کنگڈم آف ماؤنٹین اینڈ ویل۔
    Kingdom of the Mountain and the Vale

    اس کے لارڈ ہاؤس ایرین ہیں۔ ڈرامہ کے آغاز میں لارڈ ایرین جو کہ بادشاہ وقت کا دست راست ہے کا انتقال ہوتا ہے۔ اس کی بیوہ کیٹلئن سٹارک کی سگی بہن ہے۔

    تیسری کنگڈم ہیرن ہال کہلائی جاتی ہے
    Kingdom of the Isles and Rivers

    جو پتھریلے علاقے اور دریاؤں پر مشتمل ہے لیکن آباد نہیں ہے۔ ہیرن ہال لارڈ کا قلعہ خاصا منحوس مشہور ہے۔ مشہور ہے کہ اس میں بسنے والے زیادہ عرصہ بستے نہیں۔
    House Lannister
    کنگڈم آف دا راک/ کاسٹرلی راک۔ ہاؤس لینسٹر/ٹائیون لینسٹر لارڈ ہیں اور ان کی امارت کی وجہ سونے کی کانیں اور تجارت ہیں اور یہ ساتوں کنگڈمز میں امیر ترین، حسین ترین اور کسی حد تک مکار ترین مشہور ہیں۔ دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے جو بدقسمتی (خاندان اور ساری کنگڈم کی ) ملکہ عالیہ ہیں۔ اک بیٹا جیمی لینسٹر جو بادشاہ کی حفاظت خاص پر معمور ہے پہلے بادشاہ کو قتل کرنے کی پاداش میں خاص مشہور ہے۔ سب سے چھوٹی اولاد ایک بونا ہے جو بےحد پڑھاکو، ہسٹری کو جاننے والا مگر مُنہ پھٹ اور شرابی کبابی ہے۔

    , House Baratheon کنگڈم آف سٹورم لینڈ
    Kingdom of the Stormlands


    لارڈ رابرٹ خیر سے بادشاہ وقت ہیں اس کی شادی ہاؤس لینسٹر کی بیٹی سرسی لینسٹر سے ہوئی تھی دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے جو کہ حقیقت میں ان کے بچے نہیں ہیں۔ رابرٹ اور لارڈ سٹارک بہترین دوست ہیں
    اور اک وقت میں رابرٹ کی بہن لیانا سٹارک سے منسوب بھی تھے جو اغوا ہوئیں اور پھر مر گئیں۔ اس کا غم رابرٹ کو مرتے دم تک رہا کیونکہ اسے لیانا سٹارک سے بہت محبت تھی۔



    The Iron Islands, House Greyjoy

    ہاؤس گرے جوائے اس ایریا کے حکمراں ہیں اور سات کنگڈمز کے سب سے زیادہ مصیبتیں پیدا کرنے والے گھرانے کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ بغاوت کے جواب میں اس ہاؤس کا بڑا بیٹا مارا گیا تھا چھوٹا ضمانت کے طور پر ونٹر فال میں رہنے اور پلنے بڑھنے کے لیے بھیج دیا گیا اور اک بیٹی پیچھے رہ گئی جس کی گرے جوائے نے لڑکوں جیسی تربیت کی۔

    The Reach, House Tyrell
    ہاؤس ٹائریل حاکم ہے اس ایریا کا۔۔۔ اور ہر خاص و عام اس کو ہائی گارڈن کے طور پر جانتا ہے اور وہاں کی زرخیز مٹی، پھول پھل اور سبزیوں کی بےتحاشا پیداوار کے لیے جانا جاتا ہے۔ امارت میں یہ ہاؤس لینسٹر کے ہم پلہ ہیں۔ اس ہاؤس کے جانشین بیٹا اور بیٹی سات کنگڈم میں اپنی خوبصورتی اور نزاکت کے لیے مشہور ہیں۔ بیٹی کی شادی بادشاہ وقت جیفری سے کی گئی اور اس کی موت کے بعد اس کے چھوٹے بھائی سے۔

    Dorne

    اس ایریا کے حکمراں ہاؤس مارٹل ہیں۔ سارا علاقہ صحرا پر مشتمل ہے اور ویسٹروس سے قدرے ہٹ کر ہے کیونکہ باقی حکومت اور ان کے درمیان ایک گہرا دریا/سمندر اور پہاڑ ہیں۔ یہ لوگ ویسٹروس کا حصہ تو ہیں لیکن ان سے کسی حد تک نفرت کرتے ہیں کیونکہ یہ اپنی شہزادی کے قتل کا ذمہ دار بادشاہ وقت اور ملکہ کے گھرانوں کو سمجھتے ہیں۔

    Beyond the Wall

    اس کے بعد جو حصہ بچ جاتا ہے وہ دیوار کے پیچھے کا حصہ کہلاتا ہے اور وہاں کوئی حکمرانی نہیں کرتا۔۔ وہاں صرف خانہ بدوش رہتے ہیں یہ ایریا ونٹر فال سے قدرے ہٹ کر ہے اور اس کے پیچھے صرف اور صرف شدید موسم اور برف ہے۔ اس خانہ بدوشوں کے حصے کو باقی کنگڈم سے ایک بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت تتتت بڑی برف کی دیوار جُدا کرتی ہے۔ جس کی حفاظت کے لیے بہت سے لوگ ہمہ وقت وہاں رہتے ہیں۔ پہلے وقتوں میں لوگ خاندانی فخر میں اضافہ کے لیے اپنی زندگی دیوار کی حفاظت کے لیے وقف کیا کرتے تھے اور اب وہاں صرف وہ لوگ ہوتے ہیں جن کو سزا عمر قید ہوتی ہے اور وہ جیل میں نہیں رہنا چاہتے تو وہاں بھیج دیے جاتے ہیں۔ اس دیوار کی حفاظت کو چھوڑ کر جانے والوں ساری ریاست میں غدار کے نام سے جانا جاتا ہے اور واجب القتل سمجھے جاتے ہیں۔
    A Smile is the universal language of kindness.

  3. #3
    Sisters Society Saima's Avatar

    Join Date
    Sep 2008
    Location
    Guess What, ----------------Who Cares?!
    Posts
    7,635
    Blog Entries
    1
    Mentioned
    27 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    بہت شکریہ پاشا سس تبصرہ کرنے کا-
    میں اس کی پنکھی تو ہرگز نہیں ہوں - یہ واحد بک سیریز ہے جس کو کبھی پڑھنے کی زحمت گوارا کی نہ ہی دیکھنے کی- حالانکہ میں تو جاسوسی ایکشن تھرلر موویز بھی دیکھتی ہوں اور بکس بھی پڑھ لیتی ہوں- لیکن سوچا آپ کا شکریہ ادا کردوں -



    "IF SOMEONE THROWS STONE AT YOU, THROW A FLOWER BACK. JUST MAKE SURE IT'S STILL IN THE PLANT POT"



  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    1,461
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    ویسے چھوٹا موٹا جیسا کہ ہاتھ والا پنکھا میں بھی ہوں"تاج کی کھیلوں" کا۔۔
    !!!!موہے رنگ دو لال
    ناگفتہ

  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2016
    Posts
    179
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    اللہ اللہ کر کے اس اتوار کو نیا سیزن آرہا ہے۔ اس دفعہ پائریسی کے حوالے سے سخت اقدامات پہلے ہی کیے جا چُکے ہیں لیکن دیکھنے والے اور ڈھونڈنے والے کوئی رستہ نکال ہی لیں گے۔ کس کس کا پلان ہے اس ڈرامہ کو دیکھنے کا؟
    A Smile is the universal language of kindness.

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2016
    Posts
    179
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Saima View Post
    بہت شکریہ پاشا سس تبصرہ کرنے کا-
    میں اس کی پنکھی تو ہرگز نہیں ہوں - یہ واحد بک سیریز ہے جس کو کبھی پڑھنے کی زحمت گوارا کی نہ ہی دیکھنے کی- حالانکہ میں تو جاسوسی ایکشن تھرلر موویز بھی دیکھتی ہوں اور بکس بھی پڑھ لیتی ہوں- لیکن سوچا آپ کا شکریہ ادا کردوں -
    آپ اس کا رسٹریکٹڈ ورژن دیکھ لیں اک دفعہ تو پھر بتائیے گا۔
    آپ کے شکریہ کا شکریہ
    A Smile is the universal language of kindness.

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    1,461
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    ساتویں سیزن کی 2 اقساط آ چُکی ہیں لیکن ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔۔۔
    !!!!موہے رنگ دو لال
    ناگفتہ

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •