Thanks Thanks:  21
Likes Likes:  30
Page 1 of 3 123 LastLast
Results 1 to 15 of 37

Thread: مقابلہ شاعری جناب علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رح

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2007
    Location
    Lahore
    Posts
    7,335
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    7 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    مقابلہ شاعری جناب علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رح

    السلام علیکم۔ ۔ ۔
    اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ ۔ ۔
    نیک بننے اور نیکی پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ۔ آمین۔ ۔

    مقابلہ بازی کا بورڈ ۔ ۔۔ خصوصاً ۔ ۔مقابلہ شاعری کا بورڈ ویران پڑا ہے۔ ۔ ۔اور گزشتہ تالے چونکہ زنگ آلود ہوتے نظر آرے ہیں۔ ۔ ۔ لہذا۔ ۔ ۔ ۔
    آج سر علامہ محمد اقبال صاحب کا یوم پیدائش ہے
    اس دن کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے
    آپ کی پسندیدہ غزل آف سر علامہ محمد اقبال کا مقابلہ لے کر حاضر ہوں۔ ۔ ۔۔


    مقابلے میں غزل پوسٹ کرنے کی شرائط درج ذیل ہیں ۔ ۔ ۔

    غزل صرف سر علامہ محمد اقبال کی ہو۔ ۔ ۔
    اُردو میں ہو۔ ۔ (اگر فارسی یا کسی اور زبان میں ہو تو ترجمہ ضرور پوسٹ کریں ساتھ)۔ ۔ ۔
    ایک ممبر صرف ایک غزل پوسٹ کر سکتا ہے۔ ۔ ۔

    مقابلے کا آغاز ابھی کیا جاتا ہے جبکہ
    اختتام 11 نومبر کی شام 5 بجے تک ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔ @Khusroo; @Ahmad Lone; @Ahsan Yaz; @Hina Rizwan; @IN Khan; @KishTaj; @Wasiq Khan; @Aleesha; @Arain; @Sofiya; @Shaista Zia; @Swan; @Sabih; @Rose; @Rubab; @Mrs Sam; @Mahnoor Khan; @XBOY; @Soha Rafiq;
    کس نے کس کا ۔۔۔سکون لوٹا
    آؤ بیٹھیں! حساب کرتے ہیں




  2. #2
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    وعلیکم السلام ارمان بھائی
    زبردست بات۔ آج کے دن کے حساب سے کچھ ایسا ہی ہونا چاہئے تھا۔
    مقابلہ جیتنے کا فیصلہ کن وجوہات پہ ہو گا، یہ بتا دیں تو میں حصہ لینے کی تیاری کروں۔

    جو اللّٰہ کا حکم



  3. #3
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Location
    Qatar
    Posts
    31,837
    Blog Entries
    16
    Mentioned
    46 Post(s)
    Tagged
    6 Thread(s)
    وعليكم السلام
    بہت خوب ارمان بھائی
    مقابلہ بازی کے بورڈ کے تن مردہ میں جان ڈالنے کا شکریہ

    مزید شرائط بھی لکھ دیں تاکہ پھر سب اس میں حصہ لے سکیں
    * خسرو *

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2007
    Location
    Lahore
    Posts
    7,335
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    7 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    جیت کا فیصلہ انتخاب کے معیار کو مدنظررکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ انشاءاللہ
    Quote Originally Posted by Rubab View Post
    وعلیکم السلام ارمان بھائی
    زبردست بات۔ آج کے دن کے حساب سے کچھ ایسا ہی ہونا چاہئے تھا۔
    مقابلہ جیتنے کا فیصلہ کن وجوہات پہ ہو گا، یہ بتا دیں تو میں حصہ لینے کی تیاری کروں۔
    کس نے کس کا ۔۔۔سکون لوٹا
    آؤ بیٹھیں! حساب کرتے ہیں




  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2007
    Location
    Lahore
    Posts
    7,335
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    7 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    بہت شکریہ حوصلہ افزائی کا خسرو بھائی
    مزید شرائط میرے ذہن میں تو نہیں ہے۔ البتہ اگر آپ کے ذہن میں کوئی ہے تو براہ کرم اضافہ فرما دیجیئے۔ شکریہ
    Quote Originally Posted by Khusroo View Post
    وعليكم السلام
    بہت خوب ارمان بھائی
    مقابلہ بازی کے بورڈ کے تن مردہ میں جان ڈالنے کا شکریہ

    مزید شرائط بھی لکھ دیں تاکہ پھر سب اس میں حصہ لے سکیں
    کس نے کس کا ۔۔۔سکون لوٹا
    آؤ بیٹھیں! حساب کرتے ہیں




  6. #6
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    متاعبےبہاہےدردوسوزآرزومندی
    مقام بندگی دے کر نہ لوں شان خداوندی

    ترے آزاد بندوں کی نہ یہ دنیا نہ وہ دنیا

    یہاں مرنے کی پابندی وہاں جینے کی پابندی

    حجاب اکسیر ہے آوارۂ کوئے محبت کو

    مری آتش کو بھڑکاتی ہے تیری دیر پیوندی

    گزر اوقات کر لیتا ہے یہ کوہ و بیاباں میں

    کہ شاہیں کے لیے ذلت ہے کار آشیاں بندی

    یہ فیضان نظر تھا یا کہ مکتب کی کرامت تھی

    سکھائے کس نے اسماعیل کو آداب فرزندی

    زیارت گاہ اہل عزم و ہمت ہے لحد میری

    کہ خاک راہ کو میں نے بتایا راز الوندی

    مری مشاطگی کی کیا ضرورت حسن معنی کو

    کہ فطرت خود بہ خود کرتی ہے لالے کی حنا بندی

    جو اللّٰہ کا حکم



  7. #7
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    36,804
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    خودی کا سرِ نہاں لا الہٰ الا اللہ
    خودی ہے تیغ، فساں لا الہٰ الا اللہ

    یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے
    صنم کدہ ہے جہاں، لا الہٰ الا اللہ

    کیا ہے تو نے متاعِ غرور کا سودا
    فریبِ سود و زیاں، لا الہٰ الا اللہ​


    یہ مال و دولت دنیا، یہ رشتہ و پیوند
    بتانِ وہم و گماں، لا الہٰ الا اللہ

    خرد ہوئی ہے زمان و مکاں کی زُناری
    نہ ہے زماں نہ مکاں، لا الہٰ الا اللہ

    یہ نغمہ فصلِ گل و لالہ کا نہیں پابند
    بہار ہو کہ خزاں، لا الہٰ الا اللہ

    اگرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں
    مجھے ہے حکم اذاں، لا الہٰ الا اللہ
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  8. #8
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    36,804
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    ویسے مجھے علامہ کی بچوں کی یہ دعا "لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری" بھی بہت پسند ہے۔لیکن یہاں ایک وقت میں صرف ایک ہی انتخاب پوسٹ کرنے کی گنجائش ہے شاید۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Location
    اسلام آباد
    Posts
    3,763
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    گلزار ہست و بود نہ بیگانہ وار دیکھ
    ہے دیکھنے کی چیز اسے بار بار دیکھ
    آیا ہے اس جہاں میں تو مثل شرار دیکھ
    دم دے نہ جائے ہستی ناپائیدار دیکھ
    مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں
    تو میرا شوق دیکھ مرا انتظار دیکھ
    کھولی ہیں ذوق دید نے آنکھیں تری اگر
    ہر رہ گزر میں نقش کف پائے یار دیکھ
    مجھے ان لوگوں پر بہت حیرت ہوتی ہے جو دین کے متعلق محض اندازے سے بات کرتے ہیں۔
    امام اعظم رضی اللہ عنہ

  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Location
    اسلام آباد
    Posts
    3,763
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    یاد رہے کہ مقابلہ سر علامہ محمد اقبال کی "غزلوں" کا ہے نہ کہ "نظموں" کا!!!
    اگر نظمیں بھی شامل ہیں تو مینشن کردیں
    مجھے ان لوگوں پر بہت حیرت ہوتی ہے جو دین کے متعلق محض اندازے سے بات کرتے ہیں۔
    امام اعظم رضی اللہ عنہ

  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2007
    Location
    Lahore
    Posts
    7,335
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    7 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    جی بالکل درست کہا باروی بھائی
    صرف غزلیں شامل ہیں، نظمیں نہیں۔
    Quote Originally Posted by Barvi View Post
    یاد رہے کہ مقابلہ سر علامہ محمد اقبال کی "غزلوں" کا ہے نہ کہ "نظموں" کا!!!
    اگر نظمیں بھی شامل ہیں تو مینشن کردیں
    - - - Updated - - -

    روز سس
    نظم نہیں غزل کی اجازت ہے
    Quote Originally Posted by Rose View Post
    خودی کا سرِ نہاں لا الہٰ الا اللہ
    خودی ہے تیغ، فساں لا الہٰ الا اللہ

    یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے
    صنم کدہ ہے جہاں، لا الہٰ الا اللہ

    کیا ہے تو نے متاعِ غرور کا سودا
    فریبِ سود و زیاں، لا الہٰ الا اللہ​


    یہ مال و دولت دنیا، یہ رشتہ و پیوند
    بتانِ وہم و گماں، لا الہٰ الا اللہ

    خرد ہوئی ہے زمان و مکاں کی زُناری
    نہ ہے زماں نہ مکاں، لا الہٰ الا اللہ

    یہ نغمہ فصلِ گل و لالہ کا نہیں پابند
    بہار ہو کہ خزاں، لا الہٰ الا اللہ

    اگرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں
    مجھے ہے حکم اذاں، لا الہٰ الا اللہ
    کس نے کس کا ۔۔۔سکون لوٹا
    آؤ بیٹھیں! حساب کرتے ہیں




  12. #12
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    36,804
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    بھائی یہ غزل ہی ہے،،،،پھر بھی تسلی نہیں ہوئی تو دوسری غزل پوسٹ کرتی ہوں۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  13. #13
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    36,804
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)


    جنھیں میں ڈھونڈتا تھا آسمانوں میں ،زمینوں میں
    وہ نکلے میرے ظلمت خانہ ء دل کے مکینوں میں

    حقیقت اپنی آنکھوں پر نمایاں جب ہوئی اپنی
    مکاں نکلا ہمارے خانہ دل کے مکینوں میں

    اگر کچھ آشنا ہوتا مذاقِ جبہ سائی سے
    تو سنگِ آستانِ کعبہ جا ملتا جبینوں میں

    کبھی اپنا بھی نظارہ کیا ہےتو نے اے مجنوں
    کہ لیلیٰ کی طرح تو خود بھی ہے محمل نشینوں میں

    مہینے وصل کےگھڑیوں کی صورت اڑتے جاتے ہیں
    مگر گھڑیاں جدائی کی گزرتی ہیں مہینوں میں

    مجھے روکے گا تو اے ناخدا کیا غرق ہونے سے
    کہ جن کو ڈوبنا ہو،ڈوب جاتے ہیں سفینوں میں

    چھپایا حسن کو اپنے کلیم اللہ سے جس نے
    وہی ناز آفریں ہے جلوہ پیرا نازنینوں میں

    جِلا سکتی ہے شمع کشتہ کو موج نفس ان کی
    الہٰی کیا چھپا ہوتا ہے اہل دل کے سینوں میں

    تمنا درد دل کی ہو تو کر خدمت فقیروں کی
    نہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں میں

    نہ پوچھ ان خرقہ پوشوں کی ارادت ہو تو دیکھ ان کو
    یدِ بیضا لیے بیٹھے ہیں اپنی آستینوں میں

    ترستی ہے نگاہ نارسا جس کے نظارے کو
    وہ رونق انجمن کی ہے انھیں خلوت گزینوں میں

    کسی ایسے شرر سے پھونک اپنے خرمنِ دل کو
    کہ خورشید قیامت بھی ہو تیرے خوشہ چینوں میں

    محبت کے لیے دل ڈھونڈ کوئی ٹوٹنے والا
    یہ وہ مے ہے جسے رکھتے ہیں نازک آبگینوں میں

    سراپا حسن بن جاتا ہے جس کے حسن کا عاشق
    بھلا اے دل حسیں ایسا بھی ہے کوئی حسینوں میں

    پھڑک اٹھاکوئی تیری ادائے ما عرفنا پر
    ترا رتبہ بڑھ چڑھ کے سب ناز آفرینوں میں

    نمایاں ہو کے دکھلا دے کبھی ان کو جمال اپنا
    بہت مدت سے چرچے ہیں ترے باریک بینوں میں

    خموش اے دل بھری محفل میں چلانا نہیں اچھا
    ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں

    برا سمجھوں انھیں مجھ سے تو ایسا ہو نہیں سکتا
    کہ میں خود بھی تو ہوں اقبال اپنے نکتہ چینوں میں
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



  14. #14
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
    ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں

    تہی زندگی سے نہیں یہ فضائیں
    یہاں سینکڑوں کارواں اور بھی ہیں

    قناعت نہ کر عالم رنگ و بو پر
    چمن اور بھی آشیاں اور بھی ہیں

    اگر کھو گیا اک نشیمن تو کیا غم
    مقامات آہ و فغاں اور بھی ہیں

    تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا
    ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں

    اسی روز و شب میں الجھ کر نہ رہ جا
    کہ تیرے زمان و مکاں اور بھی ہیں

    گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں
    یہاں اب مرے رازداں اور بھی ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔



  15. #15
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2016
    Posts
    6,738
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    مسلماں کے لہو میں ہے سلیقہ دل نوازی کا
    مروت حسن عالم گیر ہے مردان غازی کا

    شکایت ہے مجھے یا رب خداوندان مکتب سے
    سبق شاہیں بچوں کو دے رہے ہیں خاک بازی کا

    بہت مدت کے نخچیروں کا انداز نگہ بدلا
    کہ میں نے فاش کر ڈالا طریقہ شاہبازی کا

    قلندر جز دو حرف لا الٰہ کچھ بھی نہیں رکھتا
    فقیہ شہر قاروں ہے لغت ہائے حجازی کا

    حدیث بادہ و مینا و جام آتی نہیں مجھ کو
    نہ کر خاراشگافوں سے تقاضا شیشہ سازی کا

    کہاں سے تو نے اے اقبالؔ سیکھی ہے یہ درویشی
    کہ چرچا پادشاہوں میں ہے تیری بے نیازی کا

Page 1 of 3 123 LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •