احباب گرامی آداب۔
کسی بھی موضوع پر جن ذرائع سے معلومات لی جاتی ہیں ان کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔
اچھا اور مستند ذریعہ چننے سے رائے میں غلطی کا امکان کم ہو جاتا ہے۔
آپ کس ذریعے سے معلومات لیتے ہیں۔ تصدیق کیسے کرتے ہیں۔ ممکن ہے باہمی تبادلہ خیال سے ہم سب اپنے معلوماتی ذرائع میں بہتری لا سکیں۔
میری تفصیل کچھ یوں ہے
میں ٹی وی چینلز پر بہت کم اعتماد کرتا ہوں۔ انہیں دیکھتا صرف اسی لیے ہوں کہ پتہ چلے لوگوں کو کیا دکھایا جا رہا ہے۔
روٹین میں بی بی سی ، ڈوئچے ورلڈ اردو ، وائس آف امریکہ ، جنگ اور ایکسپریس کی ویب سائٹس چیک کرتا ہوں۔
کسی خاص موضوع ، ایشو پر مخالفین کے نیوز سورسز لازمی چیک کرتا ہوں تاکہ دونوں اطراف کی بات پتہ چل سکے۔
ٹوئٹر اور فیس بک سرچ بھی بہت سے معاملات میں مفید اور غیر جانبدار پائی ہے۔
اخبارات کا مطالعہ اب کم ہے ۔ پہلے بہت ہوتا تھا۔
Bookmarks