السلام عليكم
ضروری سیٹنگز کی تکمیل کے بعد ڈسکشن سوسائٹی اور اس کے ذیلی فورمز اب دستیاب ہیں
موضوع خواہ فلمی یو یا رومانوی، دینی ہو یا دنیاوی، سیاسی ہو یا غیر سیاسی، یا پھر نئے پرانے ڈراموں پر آپ بات کرنا چاہتے ہوں یا بطور طالب علم یا ٹیچر کسی کتاب پر گفتگو کرنے کے خواہاں ہوں یا پھر حالات حاضرہ پر آپ کی گہری نظر ہو اور آپ کے پاس حالات حاضرہ سے متعلق چٹپٹی اور مسالے دار خبریں ہوں یا آپ اس پر مدلل بحث کرنا چاہتے ہوں یا پھر انتہائی حساس موضوعات پر بات کرنے کا ہنر جانتے ہوں یا پھر نیم سنجیدہ، ہلکی پھلکی روزمرہ کی باہمی گفتگو اور موضوعات میں آپ کی دلچسپی ہو تو ڈسکشن سیکشن میں تشریف لائیں- خوش آمدید
لیکن یاد رکھیں کہ کسی موضوع پر بحث کرتے ہوئے اخلاق اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹے- آپ کسی پر تنقید کرتے ہیں تو خود بھی تنقید برداشت کرنے کی صلاحیت رکھیں
لطیف پیرائے میں بات کرنا ایک ہنر ہے- اس بات کو بھی اپنے ذہن میں رکھیں کہ آپ کسی کو اپنی آن لائن تحریر اور دلائل سے زندگی بھر کے نظریات ، اصول بدلنے پر مجبور نہیں کر سکتے تو کیا ہی بہتر ہو کہ ہم اخلاق ، شائستگی اور محبت سے دوسروں کو قائل کریں اور ان کے دل جیتنے کی کوشش کریں
نوٹ: ون اردو نیوز سے اکثر تھریڈز متعلقہ سیکشن میں موو کر دیئے جائیں گے- تمام ممبران سے گذارش ہے کہ آئندہ نئے تھریڈز موضوع سے متعلق سیکشن میں ہی بنائیں
Bookmarks