Thanks Thanks:  305
Likes Likes:  411
Page 1 of 19 12311 ... LastLast
Results 1 to 15 of 278

Thread: آپ کیا امیجن کرتے ہیں دیگر ممبران کے لیے؟

  1. #1
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    آپ کیا امیجن کرتے ہیں دیگر ممبران کے لیے؟

    السلام علیکم
    ون اردو فورم اور اس کے ممبران کا ساتھ پائے کئی سال ہو چکے ہیں۔ سب ایک دوسرے کے بارے میں کسی حد تک جاننے لگے ہیں۔ (جیسے عامر شہزاد بھائی ۔۔ عامر جہاں کو خود اس سے بھی زیادہ جانتے ہیں) کچھ ساتھی اندازے لگاتے ہیں۔ کچھ روبرو مل چکے ہیں ورنہ دوسروں کے بارے میں ایک خاص امیجن رکھتے ہیں۔ آئیے اس تھریڈ کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم ون اردو ممبران، ساتھیوں کے بارے میں اپنے خیالی امیجن کو واضح کریں کہ وہ دیکھنے میں کیسے ہو سکتے ہیں۔ اگر کسی کو برا لگے تو پیشگی معذرت۔ویسے لگنا تو نہیں چاہیے۔( اگرلگے تو یہاں ٹینٹ لگانے کی بجائے میسج باکس تک رسائی کرنے سےتحریر کا قابل اعتراض حصہ حذف ہو سکتا ہے)
    عمران بھائی
    واہ واہ ماشاءاللہ۔۔کیا نفیس شخصیت۔۔!
    کافی عرصہ آئی این خان کی پہچان سے منظرعام پہ رہے۔ان کے بات کرنے دوسروں سے شائستگی سے پیش آنے اور ان کی نفاست و نزاکت سے میں بڑا متاثر ہوئی تھی۔ اور اس سے بھی بڑی سچی بات یہ ہے کہ آن لائن دنیا میں انھوں نے ون اردو فورم کی بہنوں کو بڑا مان اور بھروسہ دیا۔۔ باقی ممبران ٹیم بھائی سے بات کرتے ذرا گھبراتے، ہچکچاتے بلکہ کوشش کرتے کہ ایڈمن کی لال وردی سے واسطہ نہ ہی پڑے لیکن یہ فورا ان سے ہمکلام ہو جاتے۔بہنیں ٹیم بھائی سے متعلق اپنے کئی کام ان کے ذریعے نکلوا لیتیں ان کو شائد اس کا علم بھی نہ ہو گا(ہاہاہا) ثالث بن کردوسروں کے جھگڑے نپٹا لیتے ۔ ممبران کی ایک دوسرے کے خلاف شکائتیں بڑے تحمل سے سن کر ان کا ازالہ کرنے کی کوشش کرتے ۔۔ ان کے اندر مزاح کی حِس بھی ہے جو کبھی کبھی پھڑکتی ہے۔ میرے ڈائٹ پروگرام کے ایک تھریڈ میں انھوں نے مجھے خوب تنگ کیا تھا اور بعد میں اسی شستگی کے ساتھ انھوں نے معافی مانگ لی(سمائل) یہ علیحدہ بات ہے کہ میں نے اپنی ایک تحریر میں انھیں خوب ناپا۔ اس پر فیصل آباد کی دیا نے کمنٹ کیا تھا:یہ ہوئی نہ بات اینٹ کا جواب پتھر سے دیا۔۔: ہمارے لیے یہ ون اردو فورم کی خوشیوں کی چھوٹی چھوٹی پھلجڑیاں ہوا کرتی تھیں۔ اچھا کھانے پینے کے لیے فورم کے نمبر ون ممبر۔۔ بہنیں ان کے مزے مزے کے کھانے کے مینو سے بہت استفادہ حاصل کرتی تھیں۔مجھے ان کی اچار کھانے کی عادت نے بہت مزہ دیا تھا۔ ورنہ بھائی لوگ اچار کھا کر کہاں اعتراف کرتے ہیں۔۔ان کے پروفائل میں کسی کرکٹر یا فٹ بال پلیئر کی امیج لگی رہتی تھی جو انھوں نے سالوں تبدیل نہیں کی۔ مجھے ہاکی اور ٹیبل ٹینس کے علاوہ سپورٹس سے کوئی خاص شغف نہیں سو اپنی اس لاعلمی کی بدولت میں وہ تصویر انھی کی سمجھتی رہی۔۔تو اس تصویر کو دیکھ کر میرا پہلا امیجن یہ تھا کہ خوب گورے چٹے ہوں گے۔ درمیانہ قد ،اچھا کھانے پینے کے شوقین تو تھوڑے فربہ ہوں گے۔تھوڑے لمبے بال ۔۔۔ اور میرا ان کے بارے میں ایک خاص امیجن یہ بھی رہا کہ فیصل آباد سے ہیں تو لباس بھی عمدہ پہنتے ہوں گے۔ شائدفیصل آبادی سٹائل میں کلف لگا سفید شلوار قمیض، اور رنگِ محفل ہوں گے۔٭

    نور العین ساحرہ
    ون اردو فورم پہ پہلے ساحرہ کے نام سے تھی۔

    تعریف کروں کیا اس کی جس نے تمھیں بنایا
    یہ ون اردو فورم کی وہ شخصیت ہے جو سب پہ جادو ڈال سکتی ہے۔ اور یہی کام اس نے مجھ پہ کیا۔اپنے نام و پرسنیلٹی کا سحر سب پہ ڈالا۔یہ آل راؤنڈر بہن ہے۔رائٹر سوسائیٹی ہو یا لائبریری، کچن ہو یا شاعری ، اسلامی سیکشن ہو یا فلمی یہ ہر جگہ پائی جاتی اور وہ بھی اپنے بھر پور تجربے کے ساتھ۔اس لحاظ سے یہ مجھے بڑی تجربے والی خاتون لگتی تھی۔ لیکن فیس بک پر تحریری معرکوں کے بعد اس کی اوریجنل تصویر سامنے آئی تو دیکھا۔ کہ یہ تو وقت سے پہلے میچور ہو جانے والی خاتون نما لڑکی ہے۔اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی لیکن لاڈیاں کروانے اور بگڑنے کی بجائے اس نے خود کو ڈائجسٹ ہیروئن کی طرح خوبیوں کا منبع بنا لیا۔۔ کپڑوں کی ڈیزائننگ کرنی ہو یا کچن میں کھانے پکانے ہوں، گھر کی صفائیاں کرنی ہوں یا آفس میں فائلوں میں سر دینا ہو۔ یہ زندگی کے ہر شعبے میں پائی جاتی۔ ان کے افسانوں کی ہیروئن شائد کم گو ہو لیکن یہ خود ہرگز کم بولنے والی نہیں۔ صلح کرانے، رائے مشورہ دینے، اپنا تجربہ دوسروں تک پہنچانے میں بے مثال ۔۔میرا اس کے لیے ہمیشہ اولیّن پوزیشن ہولڈر کا امیج رہا ہے۔۔۔مجھے اس کی جو عادت بہت متاثر کن لگی۔ وہ اس کی نرم دلی اور ہمدردانہ رویہ ہے۔ دوسروں کے دکھ میں ایسے دکھی ہوتی ہے جیسے خود اس پہ بیتا ہو۔اس کا بس نہیں چلتا کہ کیسے دوسروں کا دکھ خود سمیٹ لے۔پچھلے سال جب میں نے فیس بک پہ جنید اختر کی ٹریجڈی کے بارے میں بتایا( اللہ جنید اختر بھائی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔آمین) تو یہ تڑپ اٹھی تھی۔ کب، کیوں، کیسے۔۔؟ اس نے پوری آن لائن دنیا چھان ماری اور جیسے تیسے جنید اختر کے والد سے رابطہ کیااور باقی انفارمیشن اس نے ہمیں لا کر دی۔ ناحق بات اور حق تلفی برداشت نہیں کرتی۔اس کا اظہار برملا کرتی ہے۔چاہے وہ ون اردو فورم ہو یا فیس بک۔۔معاملے کو آر پار کرنے والی ہے۔!
    پھر چاہے کتنا نقصان ہو وہ گوارا کر لیتی ہے۔ایک خاص پہچان یہ رہی کہ ہمیشہ ٹیکسٹ پنک رنگ سے لکھتی تھی۔ اس لیے جب تک اسکی تصویر نہیں دیکھی تھی میں امیجن کرتی تھی کوئی خاتون جو گلابی لباس میں ملبوس، پنک لپ اسٹک اور شائد اسکے گھر کی دیواروں پہ بھی گلابی رنگ ۔۔ لیکن واقعی ماشاءاللہ اس کی شخصیت بہت مسحور کن ہے۔سیرت اور صورت میں یکتا ۔۔ فیس بک پہ ہمیں ایک دوسرے کی تھوڑی بہت خبر رہتی تھی۔بات بھی کر لیتے تھے لیکن آج کل یہ عدم دستیاب ہے۔ون اردو فورم پہ اس نے بڑے کھانے پکائے، مجھے اس کی یہ بات بڑی مزے کی لگی کہ خود تو اکثر ڈائٹ پہ رہتی تھی۔ سیب کھاتی تھی اور پانی پیتی تھی لیکن اچھے اچھے کھانے پکا کھلاکراپنے شوہر کو ضرور اس نےمزیدار پکوان کھلائے۔رائٹر سوسائیٹی میں اس نے بڑے افسانے لکھے، ہر ایونٹ میں آگے آگے رہنے والی نور العین ساحرہ کے لیے میری دعا ہے کہ وہ میری ناکردہ خطائیں معاف کرتے ہوئے دوبارہ ون اردو فورم پہ تشریف لے آئے تو میری خوشی کی انتہا نہ رہے۔٭

    کوثر بیگ( تحریر پوسٹ نمبر 10 پر)
    کاظمی جی(تحریرپوسٹ نمبر 19پر)
    وقار عظیم
    ( تحریر پوسٹ نمبر33 پر))
    رافعہ خان( تحریر پوسٹ نمبر 61 پر))
    یاز غل(تحریر پوسٹ نمبر 141 پر)

    سحر آزاد( تحریرپوسٹ نمبر 229 پر)
    جنید اختر( تحریر پوسٹ نمبر 236 پر)
    عامر جہاں(تحریرپوسٹ نمبر 247 پر)

    عامر شہزاد(تحریر پوسٹ نمبر 256 پر)
    میں جن راستوں سے گزر جاتا ہوں ایک بار
    مڑ مڑ کے وہ نظارے بلاتے ہیں بار بار

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2011
    Posts
    568
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    13 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    یہ تو ٹھیک ہے پھنسی ہوئی گوٹی کئی بار ان سے نکلوائی۔۔ مہربان دوست۔۔۔۔
    ﻣﻞ ﮐﺮ ﺑﻴﭩﮭﮯ ﺗﺼﻮﻳﺮﺍﮞ ﺩﺍ

  3. #3
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Location
    Qatar
    Posts
    31,940
    Blog Entries
    16
    Mentioned
    46 Post(s)
    Tagged
    6 Thread(s)
    بہت خوب کائنات جی
    اچھا سلسلہ شروع کیا ہے
    امید ہے سب اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے
    * خسرو *

  4. #4
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,611
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    کائنات جی کافی کچھ آپ نے وہ لکھا جو مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے

    اور میں نے بھی ان کو فون گھما گھما کر بھی تنگ کیا ہوا ہے ویسے
    رنج کیا تیرے بچھڑنے پہ تو حیرت بھی نہیں
    میں نے امکان سبھی پیشِ نظر رکھے تھے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

  5. #5
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2010
    Posts
    3,462
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    ارے کائنات باقی سب کے بارے میں بھی لکھئے نا۔
    ؎

  6. #6
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Faaizaa View Post
    ارے کائنات باقی سب کے بارے میں بھی لکھئے نا۔
    ؎
    لکھوں گی فائزہ ۔۔۔۔ آپ اور باقی سب بھی تو لکھیں نا۔ آخر سالوں کا ساتھ رہا ہے۔

  7. #7
    Senior Member Amir Shahzad's Avatar

    Join Date
    Nov 2010
    Posts
    19,142
    Mentioned
    21 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    ٹائم ملتے ہی میں بھی لکھوں گا ضرور نائیس تھریڈ کائنات سسٹر
    اسی گھبرو پنجابی دل جدے نال لایئے اونوں چھڈ کے نا جایئے نی
    جدوں کر لیئے پیار سارے قول قرار پورے کر کے وکھایئے نی

  8. #8
    Senior Member Amir Shahzad's Avatar

    Join Date
    Nov 2010
    Posts
    19,142
    Mentioned
    21 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    ایک مشورہ کائنات سسٹر جب بھی آپ کسی ممبر کو اپ ڈیٹ کریں میرے حساب سے نئی پوسٹ میں کریں
    کیونکہ بہت سے تھریڈ کے موضوع کو ایک بار پڑھنے کے بعد دوبارہ نہیں پڑھتے اور سیکوئنس پوسٹنگ سے چلتا رہتا ہے
    اور پھر کسی نے کمنٹ بھی کرنا ہو تو ایک تسلسل بنا رہے گا
    یہ ایک مشورہ ہے لیکن آپ زیادہ بہتر جانتی ہیں سو جیسا آپ چاہیں
    اسی گھبرو پنجابی دل جدے نال لایئے اونوں چھڈ کے نا جایئے نی
    جدوں کر لیئے پیار سارے قول قرار پورے کر کے وکھایئے نی

  9. #9
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,611
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    پہلی ہی پوسٹ میں لکھنے سے پتا نہیں چل رہا کہ کچھ نیا آیا

    الگ الگ سے پوسٹ کریں پلیز

    - - - Updated - - -

    پہلی ہی پوسٹ میں لکھنے سے پتا نہیں چل رہا کہ کچھ نیا آیا

    الگ الگ سے پوسٹ کریں پلیز
    رنج کیا تیرے بچھڑنے پہ تو حیرت بھی نہیں
    میں نے امکان سبھی پیشِ نظر رکھے تھے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

  10. #10
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    کوثر بیگ


    کوثر بیگ
    کوثر بیگ کے بارے میں مجھے لگتا ہے کہ میں فورم پر سب سے زیادہ انھی کو جانتی ہوں۔۔ان کے بارے میں اتنا امیجن کر لیتی ہوں کہ مجھے خود لگتا ہے کہ میں ان کے گھر کے کسی کونے میں مقیم ہوں۔۔ یا پھر ان کی ہمسائی ہوں۔ان کی سحری افطاری کے مینو جانتی ہوں۔ اپنے صاحب سے کیسے باتاں کرتی ہوں گی۔ اپنے بیٹوں پہ کیسے حکم نامہ جاری کرتی ہوں گی۔ان کے اندر مجھے بہت سے رشتے نظر آتے ہیں۔ دوست، بہن، بڑی آپا، مامتا اور جانے کیا کیا۔۔!مشفق اتنی ہیں کہ بن مانگے ان سے دعائیں مل جاتی ہیں۔ ورنہ باقی دنیا کو تو کہنا پڑتا ہے کہ دعاؤں میں یاد رکھنا۔۔ دعاؤں میں جگہ دینا۔۔ ایک بار ہاشمی بھائی نے لکھا تھا کہ کوثر آپا کی اتنی دعائیں پا کر بندہ خوامخواہ شرمندہ ہو جاتا ہے۔۔جبکہ ان سے اتنی دعائیں پا کر مجھے لگتا ہے کہ یہ مجھ گنہگار کے لیے واقعی بہت ضروری تھیں۔۔ کوثر بیگ اللہ کے ان خاص بندوں میں سے ہیں جنہیں اللہ نے بے لوث محبتیں بانٹنے کے لیے ۔۔ٹاویں ٹاویں ۔۔ دنیا میں اتارا ہے۔مجموعی طور پر ٹھنڈے مزاج کی ہیں لیکن کبھی کبھی جلال میں بھی آ جاتی ہیں۔ پھر بیٹیوں اور بہوؤں کی خیر نہیں۔۔اور صاحب کا تو پوچھیے مت۔۔!
    عمر کے مختلف پڑاؤ سے گزرنے کے بعد بڑی زمانہ ساز ہو گئی ہیں۔ زندگی میں بہت سے رشتے نبھا کر مجھے ان کے پاس بہت سارا تجربہ محسوس ہوتا ہے۔ یہ اپنے لیے کم اور دوسروں کے لیے زیادہ جیتی ہیں۔ ان کی بہت بڑی صفت ہے کہ یہ برائی میں بھی اچھائی ڈھونڈ لیتی ہیں۔ عمران بھائی کے کھانوں سے یہ بھی بڑی متاثر ہیں۔ دوسروں کی تکلیف پہ جلدی آزردہ ہو جاتی ہیں۔بہت بڑے دل کی مالک ہیں۔ میں نے اپنی کئی تحریروں میں انھیں فوکس کیا۔ خدشہ تھا کہ کہیں کوئی بات ان کو بری نہ لگ جائے۔ لیکن انھوں نے بہت انجوائے کیا۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے ادبی سفر میں ساتھ ساتھ رہیں۔میری تحاریر پبلش ہونے پر اپنی بھرپور خوشی کا اظہار کرتی رہیں۔ ۔ بڑھاوا دیا۔نیک کلمات اور حوصلہ افزائی سے نوازا۔ سو بڑی اچھی قاری ہیں۔ اللہ کی توفیق ،مجھے ان کے اندر مذہب بہت محسوس ہوتا ہے۔ روزانہ ڈھیروں سورتیں پڑھتی ہیں۔ ان کے گھر کے لیے ایک مذہبی فیملی ہونے کا تاثر ابھرتا ہے۔جب میں ان کی پرسنیلٹی کو فوکس کرتی تو کسی انڈین مسلم خاتون کا حلیہ محسوس ہوتا۔ لیکن جب سے ایک جگہ ان کی پروفائل میں ان کی آدھی تصویر دیکھی ہے۔ اب مجھے انھیں امیجن کرنا زیادہ آسان ہو گیا ہے۔ایک سادی لیکن بہت با وقار خاتون۔۔ون اردو فورم ہو یا فیس بک ۔۔ کافی سوشل ہیں۔ سب کو وقت دیتی ہیں۔ ون اردو نہیں تھا تو بھی فیس بک پر ہم ربط میں رہے۔اللہ ان کو ہمیشہ خوش و خرم اور صحت و تندرستی سے نوازے۔ اور وہ یونہی ہم سب کو اپنی دعاؤں سے نوازتی رہیں۔آمین
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں جن راستوں سے گزر جاتا ہوں ایک بار
    مڑ مڑ کے وہ نظارے بلاتے ہیں بار بار

  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Location
    کھلا جا سم سم کے جیسے گم سم میں
    Posts
    9,058
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    8 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    خاتون نما لڑکی

    آپ کا یہ کمنٹ پڑھ کر کہیں اُن کا وزن ہی نہ بڑھ جائے خوشی سے. کافی عمدہ لکھا ہے کائنات سس ساحرہ سس کے لیے.

    اللہ پاک اُن کو خوش رکھے آمین
    IF YOU CAN SKIP! SKIP DAILY A SAD MOMENT

    میں نے لکھ دیا ہے. پڑھنا , سمجھنا آپ کا کام ہے

  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Location
    کھلا جا سم سم کے جیسے گم سم میں
    Posts
    9,058
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    8 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    عمران نئیر بھائی آج کل مصروف ہیں شاید کافی دن ہوئے نظر نہیں آئے.

    کافی شفیق اور مددگار انسان ہیں. میں پی ایم مین کافی تنگ کرتا رہا ہوں انھیں . میری الٹی سیدھی شاعری کو یہی سیدھا کر کے دیتے تھے.

    عمران بھائی اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش اور دوسروں کی مدد کی توفیق دے آمین
    IF YOU CAN SKIP! SKIP DAILY A SAD MOMENT

    میں نے لکھ دیا ہے. پڑھنا , سمجھنا آپ کا کام ہے

  13. #13
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Location
    کھلا جا سم سم کے جیسے گم سم میں
    Posts
    9,058
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    8 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    بالکل صحیح لکھا آپ نے کوثر بیگ آپی کے بارے میں. بہت ہی شفیق خاتون پایا ہمیشہ ان کو ,
    IF YOU CAN SKIP! SKIP DAILY A SAD MOMENT

    میں نے لکھ دیا ہے. پڑھنا , سمجھنا آپ کا کام ہے

  14. #14
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    بہت عمدہ سلسلہ شروع کیا ہے کائنات جی۔
    اندازِ تحریر بھی خوب ہے۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  15. #15
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Khusroo View Post
    بہت خوب کائنات جی
    اچھا سلسلہ شروع کیا ہے
    امید ہے سب اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے
    شکریہ
    جناب ابھی تو میں ہی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہوں۔

Page 1 of 19 12311 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •