مجھے ناول کا نام، منصف کا نام معلوم نہیں ہے صرف ایک قسط 1993 یا 1994 میں میری نظروں سے گزری تھی، اس کا سین یہ تھا کہ انڈیا میں ایک بار جو بھوپال گیس لیکج سکینڈل ہوا تھا اس منظر کے بارے میں دو لوگ باتیں کر رہے تھے اور کچھ جادو وغیرہ کا چکر معلوم ہوتا تھا جو لڑکیاں اس حادثہ میں مرگئی تھیں ان میں ایک دوبارہ زندہ ہوگئی تھی اس کی بارے وہ لوگ بات کر رہے تھے کہ اس میں فلاں جادوگرنی کی روح حلول کر گئی ہے اور اب وہ ہم سے انتقام لے گی۔ جو باتیں کر رہے تھے ایک ہیرو معلوم ہوتا تھا اور دوسری ایک گڑیا جس پاس کچھ جادوئی طاقتیں بھی تھیں۔ اگر آپ کو مصنف کا نام یا ناول کا نام معلوم ہو تو پلیز شئیرکریں۔