السلام علیکم ون اردو ممبران
ایک زمانے میں مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والا ون اردو ٹیم بھائی اور ان کے ساتھیوں کی محنت کی بدولت ہمیں پھر سے نصیب ہوا ہے – لیکن ہم لوگ وہیں کے وہیں ہیں جمود کا شکار آئے ایک آدھ پوسٹ کی میرے سمیت اور کچھ نے تو اس کی بھی زحمت نہیں کی فورم کے نیچے نظر آنے والی لسٹ میں کچھ لوگ ایسے نظر آتے ہیں جیسے وہ پہلے بھی صرف حاضری لگانے
آتے تھے اور اب بھی ایسا ہی ہے
مجھے اس بات سے اپنے کالج کا پروفیسر یاد آجاتا ہے جو یہ کہتا تھا کہ اگر نہیں پڑھنا تو شور مت کرو چپ چاپ بیٹھے رہو لیکن ادھر تو ایسا کوئی پروفیسر بھی نہیں نا کوئی پڑھائی ہو رہی ہے
بلکہ دن بھر کے کام کاج کے بعد کچھ تفریح کے لیے ایک پلیٹ فارم اگر ٹیم بھائی کی محنت کی بدولت ہمیں دوبارہ نصیب ہوا ہے تو ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے
نیٹ پر دوسری خرافات میں مصروف ہونے سے بہتر ہے کہ ادھر ایک فیملی کی طرح کے فورم پر ہم وقت گزار لیں
خیر کافی تمہید ہو گئی اب میں آتا ہوں موضوع کی طرف
کیا ون اردو فورم ایسا ہی رہے گا جیسا وہ بند ہونے سے ایک سال پہلے تک تھا جب رونق مفقود ہو چکی تھی اور کچھ گپ شپ کے تھریڈ چلتے تھے بس
اب بھی جوں جوں ڈیٹا ریکور ہو رہا ہے فورم پر رونق بڑھنے کی بجائے کم ہوتی جا رہی ہے دو دو ، تین تین گھنٹے کے بعد ہی کوئی پوسٹ پڑھنے کو ملتی ہے
نئے تھریڈز تو بہت دور کی بات ہے میں حیران ہوں اتنی جلدی بہت سے لوگوں نے جوائن تو کر لیا فورم لیکن صرف جوائن ہی کیا مانا مصروفیت بڑھ گئیں ہیں لیکن کیا ایک آدھا گھنٹہ بھی نہیں دیا جا سکتا فورم کو پورے دن میں چاہے دو گھنٹے کھانے پینے پر صرف کر دیئے جائیں ہاں وہ تو ضروری ہیں زندہ بھی تو رہنا ہے نا کھانے کے لیے زندہ رہنے کے لیے نہیں کھانا
میری باتیں شاید بہت بری لگیں ممبرز کو لیکن حقیقت یہی ہے کہ ہم لوگ ہی اس قابل نہیں کہ اس فورم کی قدر کر سکیں
میری ایک درخواست ہے سب سے کہ اپنا اپنا حصہ ضرور ڈالیں اس فورم کی ترقی میں
نئے نئے تھریڈز بنائیں اور اس میں ایکٹیویٹی کو بڑھائیں مثبت بحث و مباحثہ ہو تو ہی یہ فورم پھر سے رونق سے بھرپور ہو گا
مجھے ایکس بوائے کی ایک بات یاد آگئی کچھ دن پہلے انہوں نے کہا تھا کہ کہ ایسے مزا نہیں آرہا کچھ پھڈے والے تھریڈ ہونے چاہیے تو ہی رونق لگے گی تو میں نے کہا تھا کہ نہیں ان شاء اللہ رونق ضرور ہو گی لیکن میری وہ بات بالکل جھوٹ ثابت ہو رہی ہے
سو مینجمنٹ سے بھی درخواست ہے کہ کچھ فیصلے کئے جائیں جیسے کچھ دن پوسٹ نا کرنے پر وارن کیا جائے یا اٹ لیسٹ دوسرے فورمز کی طرح ایک نوٹ آجائے کہ آپ نے کچھ دن سے پوسٹ نہیں کی سو پلیز حصہ لیں وغیرہ وغیرہ
آخر میں یہی کہنا چاہوں گا کہ جس کسی کو بھی میری باتیں بری لگیں میں تہہ دل سے ان سے معافی کا طلبگار نہیں ہوں کیونکہ میری یہ باتیں جائز ہیں
Bookmarks