Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 9 of 9

Thread: میری اور ون اردو کی کہانی

  1. #1
    Sisters Society

    Join Date
    Jun 2008
    Location
    lahore
    Posts
    14,048
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    7 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    میری اور ون اردو کی کہانی

    ایک یادگار تحریر۔۔ ۔ ون اردو کی سالگرہ کے موقع پر لکھی تھی۔۔ ۔ ۔مجھے تو آج بھی اچھی لگتی ہے "بونگی ++" ہونے کے باوجود۔۔۔

    السلام علیکم

    کتنا اچھا مجھے خود پر سرچنگ کا صلہ دیا
    گوگل انکل نے مجھے ون اردو سے ملا دیا

    جی تو بات ہوئی تھی ہماری اور ون اردو کی کہانی کی۔
    تو وہی حسب معمول۔
    پہلے پہل جب نیٹ کی سہولت سے فیضیاب ہوئی تو بہت سے لوگوں کی طرح میرے بھی ذہن میں اس کا صرف یہی فائدہ تھا کہ یا تو اس پر گیمز کھیلی جا سکتی ہیں، گانے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں یا چیٹ کی جا سکتی ہے۔
    پھر ایک دن بھائی نے گوگل انکل سے ملاقات کروائی اور بتایا کہ یہ انکل بہت کام کے ہیں۔
    پھر کیا تھا ہم نے کافی کام لیے انکل سے۔
    ایک دن ذہن میں خیال سمایا کہ شاعری بھی تو سرچ کی جا سکتی ہے نا یہاں۔ بس پھر کیا تھا اسی وقت شاعری کی تلاش میں گوگل انکل کے کان میں ایک نظم کی سطر لکھ کر ڈالی جو کافی عرصے سے نہیں کہیں مل رہی تھی۔
    گوگل انکل نے کافی تسلی بخش جواب دیا ڈھیر ساری سائٹس کی صورت میں۔
    ہیں جی! کیا کر دیا آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا کے مصداق اتنی ڈھیر ساری سائٹس کے نام اور لنکس پڑھ کر اتنے برے دل سے ایک دو کو چیک کرنا شروع کیا(سست جو بلا کے ہوئے ہم)۔
    پھر ایک سائٹ پر جو نظر ٹھہری تو رک ہی گئی بلکہ جم ہی گئی۔
    جی ہاں بات کر رہی ہوں ون اردو کے فورم کی۔ جس پر پروین شاکر صاحبہ کی تصویر کے ساتھ اتنا اچھا شعر تحریر تھا۔
    سائٹ کا منفرد سا اسٹائل دل کو بھا گیا۔ لیکن ابھی پتہ نہیں تھا نا کہ کیا چکر ہوتے ہیں سائٹس کے۔ اس لیے اس دن مختلف جگہوں پر جھانک کر اپنی راہ ہولیے۔
    کچھ دن بعد پتا نہیں کیا چیز دیکھی یاد نہیں کہ دل چاہا کہ ہم بھی کچھ ارشاد کریں تو پتہ چلا کہ رجسٹریشن نام کی کوئی چیز ہے جو پہلے کروانی پڑے گی۔
    پھر کیا تھا اسی وقت اپنا اکاؤنٹ بنایا۔ نام تو آپ جانتے ہی ہیں "منہا ملک نہیں ہے"۔

    پھر آہستہ آہستہ مجھے ون اردو سے لگاؤ ہوتا گیا۔ باقی سب ایکٹیوٹیز چھوڑ دیں۔ اب جب بھی میں نیٹ پر آتی تھی صرف میں ہوتی تھی اور میرا پیارا ون اردو۔
    اب تو مجھے یہ بھی یاد نہیں کہ میں نے پہلی بار انگلش میں پوسٹ کی تھی یا اردو میں۔ ۔ ۔تو بھلا یہ کہاں یاد ہوگا کہ کیا لکھا تھا پہلی پوسٹ میں۔
    بہرحال اتنا تو میں پورے وثوق سے کہہ سکتی ہوں کہ بونگیاں ہی ماری ہوں گی۔

    کیا کہنے ہیں ون اردو کے۔تمام رنگ موجود ہیں یہاں ادب کے۔
    شاعری کے بعد میں ناولز سیکشن کی طرف سب سے زیادہ متوجہ ہوئی۔۔
    پھر ایک دن یاز بھائی نے مجھے پروایکٹو گروپ جوائن کرنے کی پیشکش کی۔ میرے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا کہ پروایکٹو کیا بلا ہے۔ بس یونہی ون اردو میں مزید گھسنے کے ارادے کے تحت پروایکٹو ممبر بن گئی۔
    پھر کیا تھا۔کمپوزنگ اور میں اور میرا پیارا ون اردو۔
    شروع شروع میں امی نے کافی ڈانٹا کہ کم وقت دیا کرو(خیر ڈانٹتی تو اب بھی ہیں)۔
    وہ یہی کہتی ہوں گی دل میں بلکہ برملا بھی کہتی ہیں اب تو۔

    پہلے کیا کم تھی سست گھر داری میں
    پڑ گئی جانے کیسے اس بیماری میں (بیماری=ون اردو)
    اب تو یہ حال ہے نہیں اپنا بھی ہوش تجھکو
    کپڑے ٹھونسے فرج میں اور سالن الماری میں


    جی تو میں کہہ رہی تھی کہ ون اردو سے مجھے بہت لگاؤ ہو گیا دھیرے دھیرے۔
    پھر ایک دن ایک حادثہ ہوگیا۔
    جی ہاں وہی حادثہ جس نے سب ممبرز کو چیخنے پر مجبور کر دیا۔
    یاد ہے نا آپ سب کو جب شہزاد بھائی کے تجربات کی بھٹی میں ہمارا فورم کچھ دنوں کے لئے بند ہوگیا تھا۔
    کیسے بھول سکتے ہیں ہم وہ دن۔
    پھر شہزاد بھائی نے کیا خوب لکھ دیا۔ کہ"اس کے علاوہ بھی اور بہت سے لوگ اور کام آپکی توجہ کے منتظر ہیں آپ ان کو وقت دیجئے"۔
    اور میرے گویا تلووں میں لگی اور سر میں جا بجھی تھی کہ یہ کیا جی۔ ۔ ۔ ۔
    زمیں بخشی تھیاتنی فراخی سے جنہوں نے
    وہی اب زمیں پاوں تلےسے کھینچنے چلے ہیں

    میں دن میں دس بار کوشش کرتی تھی کہ سائٹ کسی وقت تو اوپن ہوجائے۔
    امی بہت خوش گویا یہی گنگناتی رہتی تھیں میری بے بسی دیکھ کر

    شکر ہے پی سی کو کچھ تو آرام آگیا
    کرنا میری بچی کو گھر کا کام آگیا
    اچھی لگنے لگی ہے مجھے بھی یہ سائٹ
    جب سے اسے بند رہنے کا پیغام آگیا

    پھر جب ہمارا فورم لوٹ کر آیا تو یکسر بدل چکا تھا۔ مجھے بالکل بھی پسند نہیں آیا تھا۔
    وقت کے ساتھ ساتھ شہزاد بھائی نے اس فورم کو بہت امپروو کیا پھر بھی میں معذرت کے ساتھ یہی کہوں گی کہ پہلے فورم جیسی بات نہیں ہے اس میں۔
    بہرحال ون اردو ون اردو ہی ہے۔
    پھر میں نے امی کو بھی ساتھ بٹھانا شروع کر دیا ون اردو پر۔ اور ون اردو کا جادو امی پر بھی چل ہی گیا۔ امی کو بہت پسند آئی یہ سائٹ اور امی کی روک ٹوک کم ہوگئی۔
    چونکہ امی کو میری دکھتی رگ کا پتہ چل چکا تھا اسلیئے اب امی نے بھی بڑی ترکیب لڑائی مجھے راہ راست پر لانے کی۔ کہ
    جب تک ہر کام سے فارغ نہیں ہو جاتی تب تک کمپیوٹر کے آگے بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے۔
    اب میرے جیسی سستی کی ماری لڑکی جو بمشکل تین بجے تک گھر کے کام نپٹا پاتی تھی اب سائٹ پر آنے کے لئے صبح نو بجے ہی فارغ ہوجایا کرتی تھی۔

    تری الفت میں ون اردو ہم نے کتنے کام کیے
    پر ہم چپ ہی رہے۔

    وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ون اردو سے میرا رشتہ مضبوط ہوتا گیا اور جس دن میں ون اردو پہ نہیں آپاتی ہوں اس دن نہت اداس رہتی ہوں کیونکہ مجھے بولنے سے زیادہ لکھ کر اپنی بات کہنا پسند ہے بلکہ بول کر کہنا تو مجھے آتا ہی نہیں۔
    سائٹ پر تمام ممبرز بہت اخلاق، احترام و شائستگی سے بات کرنے والے ہیں۔ اور میرے خیال میں میرے یہاں ڈیرے ڈالنے کی اور امی کی اجازت ملنےکی وجہ بھی یہی ہے۔
    نام لکھنے بیٹھی تو پورا صفحہ بھر جائے گا اسلیے تمام ممبرز کی اپنائیت اور محبت اور احساس کے لیے ۔ ۔ ۔ ۔ہممم ۔ ۔شکریہ کا لفظ کہہ کر اس خلوص کی توہین نہیں کروں گی۔ بس یہی کہ میں بہت فخر سے سب کو اپنی سائٹ کے ممبران کا بتاتی ہوں۔ اور مجھے فخر ہے کہ میں اس سائٹ کا ایک حصہ ہوں۔

    ون اردو کے تمام ممبرز کے لئے مختصر سی نظم

    تمام عمر تجھے زندگی کا پیار ملے
    خدا کرے ہر خوشی تجھے بار بار ملے
    میری دعا ہے پھول بچھیں تری راہوں میں
    کٹے حیات تری راحتوں کی چھاؤں میں
    قدم قدم پہ تجھے موسم ہار ملے۔
    آمین

    ہاں جب سرور بزی ہو تو بھی غصہ آتا تھا اور میں یہ شعر کہتی تھی
    کس حال میں ہیں ترے ستائے ہوئے غریب
    تو نے یہ جاننے کی زحمت کبھی نہ کی

    اور تین چار ماہ سے یہ نیا مسئلہ شروع ہوگیا۔ ارے وہی مسئلہ جس کے ہاتھوں میں بری طرح پریشان ہوں۔
    سائٹ ہی اوپن نہیں ہوتی سارا سارا دن۔ کوئی تسلی بخش مدد بھی نہیں کر پارہا کہ یہ مسئلہ حل ہی ہوجائے۔ اور شروع شروع میں تو میں باقاعدہ امی سے چھپ چھپ کے روتی بھی رہی۔(وجہ تو پتہ ہے نا مائیں ہر اس چیز کو ختم کرنے کا تہیہ کر لیتی ہیں جو ان کی اولاد کی دل آزاری کا باعث بنے اور میں تو اپنی امی کی بے حد لاڈلی ہوں انہیں پتا چل جاتا تو۔۔ ۔ ۔۔ ۔۔ ۔ مجھے کوئی دوبارہ ون اردو پر نہ دیکھ پاتا)۔
    ہاں تو میں بتا رہی تھی ون اردو کے لئے بہت سے گیت بھی میں گنگناتی رہتی ہوں۔ جب خوش ہوں تو

    جس کے آنے سے رنگوں بکھر گئے ہر سو
    ہاں وہ ہے میری پیاری سائٹ ون اردو

    یا پھر ۔۔ ۔ ۔

    آج میں ہوں ۔۔ ۔ون اردو ہے۔ ۔ ۔اور بجلی بھی ہے۔

    یا پھر

    دیکھی جب یہ سائٹ تو یہ سلسلے ہوئے
    دیکھتی ہوں خواب میں اس کو کھلے ہوئے

    کیونکہ مجھے گانوں کو بگاڑ کر اپنے مطلب کے مصرعے فٹ کرنے کی عادت ہے بہت بچپن ہی سے۔
    جب سے یہ مسئلہ ہو رہا ہے سائٹ نہ کھلنے والا تب سے

    تو جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے
    یہ مانا کہ موسم جواں ہے حسیں ہے

    ایک دن امی کے سامنے یونہی کہہ دیا کہ اپنے ون اردو کے لئے گاتی ہوں تو امی تو سر پکڑ کے بیٹھ گئیں ۔۔ ۔ لیکن کیا کروں مجبور ہوں۔ ۔ ۔ ۔اتنی اچھی سائٹ۔
    اور اب تو خواب میں بھی ون اردو پر ہی موجود ہوتی ہوں۔ اللہ خیر کرے۔

    یہ تھی میری اور ون اردو کی مختصر(کاں چٹا اے) سی کہانی میری زبانی۔
    بہت آپ سب کی نظروں کا کباڑا کر لیا۔
    لیکن ٹھہرئیے جہاں آنکھوں کو اتنی زحمت دی تو انگشت شہادت کو بھی تھوڑا ہلا لیجئے اور تھینکس کا ٹیب دبا دیجئے۔

    ایک نصیحت ۔ ۔ حالانکہ میں خود کو نصیحت کرنے کے قابل نہیں سمجھتی پھر بھی ۔ ۔ ۔

    پیار سے بڑھ کر نہیں دنیا میں کوئی روشنی
    پی گئے یہ روشنی تو آئینہ ہو جاؤ گے
    گفتگو میٹھی کرو، ہر ایک سے جھک کر ملو
    دشمنوں کے واسطے بھی دل ربا ہو جاؤگے

    ان الفاظ کے ساتھ اجازت دیجئے۔
    بہت سی دعاؤں کے ساتھ۔
    اللہ نگہبان۔

    آج اتنی محبت نہ دو دوستو
    کہ کل کی خاطر کچھ نہ بچے۔
    آج کا پیار تھوڑا بچا کے رکھو
    میرے کل کے لئے
    کل جو گمنام ہے
    کل جو سنسان ہے
    کل جو ویران ہے
    کل جو انجان ہے
    آج اتنی محبت نہ دو دوستو
    مجھے کسی سے محبت نہیں کسی کے سوا
    میں ہر کسی سے محبت کروں کسی کے لئے
    جذبات کی صداقت کو آزمائش سے مربوط نہیں کرتے کیونکہ آزمائش پر پورا اترنا یا نہ اترنا ہمیشہ جذبات کی پرکھ کا پیمانہ ثابت نہیں ہوتا۔ بعض اوقات جذبوں کی صداقت کے باوجود آزمائش کے وقت دعوے ادھورے رہ جاتے ہیں۔
    ***************************
    Please forgive me but dont forget..

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    12,232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: میری اور ون اردو کی کہانی

    بہت ہی اچھی تحریر تمام تر جذبات کے ساتھ

  3. #3
    Site Managers

    Join Date
    Jan 2009
    Location
    Canada
    Posts
    15,080
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: میری اور ون اردو کی کہانی

    بہت اچھی تحریر ہے
    اگر ہو سکے تو کرو خود میں کشش پیدا
    ہر کسی کو حسرت سے دیکھا نہیں کرتے
    ہر شخص نہیں ہوتا ہر شخص کے قابل
    ہر شخص کو اپنے لیے پرکھا نہیں کرتے

  4. #4
    Section Managers

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    1,024
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: میری اور ون اردو کی کہانی

    بہت خوب۔۔ بہت اچھی تحریر تھی۔۔۔
    [SIGPIC][/SIGPIC]

  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Jun 2013
    Posts
    1,026
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: میری اور ون اردو کی کہانی

    آپ کی تحریر کا یہ عنوان
    بچپن سے شادی تک کا سفر"
    "ون اردو
    بھیگی یادیں
    میں نے بہت سے انسان دیکھے ہیں جن کے بدن پر لباس نہیں ہوتا اور میں نے بہت سے لباس دیکھے ہیں جن کے اندر انسان نہیں ہوتا
    "رومی"

  6. #6
    Sisters Society

    Join Date
    Jun 2008
    Location
    lahore
    Posts
    14,048
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    7 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میری اور ون اردو کی کہانی

    Quote Originally Posted by Catharsis View Post
    آپ کی تحریر کا یہ عنوان
    بچپن سے شادی تک کا سفر"
    "ون اردو


    بالکل نہیں۔ ۔ ۔ ۔

    مانا کہ تحریر میں بچپنا چھلک رہا ہے ۔ ۔ ۔ مگر یہ میرے بچپن کی ہرگز نہیں ہے کہ میں ایسا عنوان دوں اسے۔ ۔ ۔ ۔ >

    اور یہ کہ اس تحریر اور شادی کے درمیان بھی ڈیڑھ دو سال حائل ہیں ۔ ۔ ۔ ۔جو ون اردو پر زیادہ ایکٹو گزرے۔ ۔ ۔
    اس لئے آپ کا یہ عنوان ریجیکٹ۔ ۔8) ۔ ۔
    مجھے کسی سے محبت نہیں کسی کے سوا
    میں ہر کسی سے محبت کروں کسی کے لئے
    جذبات کی صداقت کو آزمائش سے مربوط نہیں کرتے کیونکہ آزمائش پر پورا اترنا یا نہ اترنا ہمیشہ جذبات کی پرکھ کا پیمانہ ثابت نہیں ہوتا۔ بعض اوقات جذبوں کی صداقت کے باوجود آزمائش کے وقت دعوے ادھورے رہ جاتے ہیں۔
    ***************************
    Please forgive me but dont forget..

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    11,946
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: میری اور ون اردو کی کہانی

    تعریف کےلئے الفاظ نہیں مل رہے ہیں .خوب لکها واہ بہت خوب

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    16,873
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: میری اور ون اردو کی کہانی

    بہت اچھی تحریر ہے منہا۔۔۔ مجھے یاد ہے وہ بے چینی جب سائیٹ بند ہوئی تھی ۔۔۔ اور سب میمبران کی دیوانگی ۔۔۔ سب کام چھوڑ چھاڑ کر بس ون اردو میں بیٹھے رہنے سب کا محبوب مشغلہ ہوا کرتا تھا۔۔۔

    مجھے حرف دعا کا سگنیچر ابھی یاد ہے جس میں وہ اپنی مصروفیت چوبیس گھنٹے ون اردو میں رہنا بتاتی تھی۔۔ اس سے اندازہ ہوتا تھا کہ ون اردو سے ان کا لگاو کتنا ہے۔۔۔جانے سب کہاں اپنے زندگی کے کاروبار میں مصروف ہوگئے ۔۔ لیکن کچھ پل کے لئے تو ان کو یہاں آنا چاہیئے ۔۔۔

  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    16,873
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: میری اور ون اردو کی کہانی

    اور یہ ہے میری ون اردو کی کہانی جو میں نے دوہزار دس کے سالگرہ کے موقع پر لکھی تھی ۔۔۔۔


    زندگی جیسے بس ایک ہی محور میں گھوم رہی تھی روز کے روٹین جیسے ہوتے بس وہی ہوتے کبھی کبھار اپنا آپ ایک روبوٹ کی مانند لگتا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سب کے ساتھ ہونے کے باوجود اپنا آپ بہت تنہا سا لگا کرتا تھا نجانے کیوں اور سب سے اچھے دوست کی کمی یہاں بے حد محسوس ہوا کرتی تھی یہ وہ دوست ہے جس سے دوستی ابو نے بہت بچپن سے کرائی ہوئی تھی لیکن یہاں پردیس میں اس دوست کی عدم موجودگی بہت شدت سے محسوس ہوتی ۔ ۔ ۔ ۔کبھی کبھار ہی اس سے ملاقات کر پاتی لیکن اس سے بھی میری تسلی نا ہوتی ۔ ۔ ۔ کبھی کبھار دل میں ایک شکوہ سا پیدا ہونے لگتا یہ کہاں آگئی میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جہاں زندگی بس ایک ربوٹ کی مانند ہوگئی ہے جہاں سب کا ایک ہی مقصد ہے اور اسی کے حصول میں دن رات ایک کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کبھی کبھار کسی کو دیکھتی تو انکی زندگی پر افسوس ہوتا پھر اللہ کا شکر ادا کرتی کہ کم از کم میں تو اپنوں کے ساتھ ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اتنی تنہا تو نہیں ہوں جیسے اور لوگ ہیں ۔
    لیکن ظاہر ہے انسان ہوں شکوہ شکایت پھر سے کرنے لگتی ہوں تو یہی شکایت اہنے ساتھی سے کہی تو انہوں نے بھی اپنی لا علمی کا اظہار کیا کہ "تمہارے دوست کہاں ہوتے ہیں اس کا مجھے علم نہیں ۔۔ ۔ ۔ میں تو جو کچھ پڑھتا ہوں یا تو نیوز پیپر یا نیٹ سے " اور میں پھر سے مایوس ہوگئی کیونکہ تب سے مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ سوائے ان مخصوص ٹاپک کے جو اکثر میرے نظروں سے گزرا کرتے تھے انکے علاوہ بھی نیٹ کی دنیا میں کچھ اور کتب ہوسکتے ہیں اب اسے میری لا علمی کہیں یا کمپیوٹر سے غیر دلچسپی میں کافی عرصے بے خبر رہی ۔
    خیر بوریت کا یہ دور کافی عرصے تک رہا کبھی کبھار کوئی دوست ملتا بھی تو جلد بچھڑ بھی جاتا

    ایک دن کسی نے باتوں ہی باتوں میں مجھے کہا کہ نیٹ میں بھی کافی دوست ملیں گیں اگر سرچ کریں تو

    تو بس اسکے بعد میں کیا کہتے ہیں ملا کی دوڑ مسجد تک میری بھی دوڑ یہاں آکر ختم ہوئی اور بس اس کے بعد یہی کی ہوکر رہ گئی اور شاید کوئی ایسا طلسم سا یہاں پھونکا ہوا ہے جس نے مجھے یہاں جکڑے رکھا ہے جس اب میں صرف یہی کی ہوکر رہ گئی ہوں کبھی کبھار سوچتی ہوں اسکی وجہ کیا ہے ؟ یہاں بھی وہی لوگ ہیں جو دنیا میں ہوتے ہیں فرق کیا ہے جو مجھے یہاں پر رہنا ان سے سے باتیں کرنا اپنے خیالات کا اظہار کرنا اچھا لگتا ہے ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہاں شاید وجہ یہ ہے یہاں صرف باتیں ہی نہیں بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملتا ہے اور اپنے آپ کو جاننے کا بھی موقع یہاں ملتا ہے کہ آپ اپنی بات دوسروں تک کس طرح پہنچا سکتے ہیں یا اپنی صلاحیت کا اندزاہ کر سکتے ہیں کہ کتنے گن ہیں آپ میں یا یہاں کا ماحول جو اتنا دوستانہ اور صاف ستھرا ہے کہ میں اس سائیٹ کو بلا جھجھک کسی کو بھی ریکیمنڈ کردوں کے یہ سائیٹ کتنی معیاری سائیت ہے
    ہاں بہت سے دوست بہت سے استاد ملے جو اگر نا ملتے تو شاید بہت کچھ سیکھنے اور پانے سے میں محروم رہتی ان سب کے لیئے سارے ون اردو میمبران کا شکریہ اور ساتھ میں ٹیم بھائی اور انکی ٹیم کا بھی ۔

    http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=72877



Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •