Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 10 123 ... LastLast
Results 1 to 15 of 149

Thread: افسانہ نویسی کا ساتواں مقابلہ

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    12,232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    افسانہ نویسی کا ساتواں مقابلہ

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    کیسے ہیں سب امید ہے سب اللہ کے فضل سے خیریت سے ہی ہوں گے
    بہت عیاشی ہو گئی ۔
    اب تھوڑا کام شام بھی کر لیں
    بس سب کو مصروف رکھنے کے لیے پیش ہے ایک نیا نکور افسانوی مقابلہ
    ابھی تو بہت سے نئے ممبرز کا اضافہ ہوا ہے اور ہم ان کی صلاحتیوں کو ٹھیک سے جانتے بھی نہیں ہیں تو یہ ایک بہت اچھا موقع ہے کہ سب نیو ممبرز بھی اپنا چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے لائیں اور دوسروں کو انٹرٹین کریں
    لیکن یہ پرانے ممبرز کہاں جا رہے ہیں بھئی
    رکیے بھاگنا نہیں ہے
    آپ لوگوں کو ت وکہنے کی ضرورت نہیں ہے نا آپ کو تو پرانے ہونے کے ناطے ایک کی بجائے دو دو افسانے لکھ کر بھیجنے چاہیے ۔۔

    تو بس پھر شروع ہو جائیے اور اپنا چھپا ہوا ٹیلنٹ جو ابل ابل کر باہر آنے کو بے تاب ہے باہر نکالیے

    اس مقابلے میں میری ساتھی ہوں گی لبنی اور کشتاج ۔۔
    اور ہماری پوری کوشش ہو گی کہ اس مقابلے کے ذریعے سب کی صلاحتیوں کو سامنے لایا جائے ۔۔

    اب کچھ افسانوی مقابلے کے بارے میں

    افسانہ کے موضوع کی کوئی قید نہیں ہے چاہے تو مزاحیہ لکھیں کہ ہنس ہنس کر سب لوگ اپنے صوفے کرسیاں توڑ دیں
    یا غمگین لکھیں کہ آنسووں سے بالٹیاں بھر جائیں تاکہ پانی کی کمی بھی پوری ہو سکے

    بس کچھ اصول وضوابط کا خیال رکھنا ہے

    1۔۔۔ افسانہ آپ کا اپنا ہو۔
    کسی ہمسائے کا چرا کر مت بھیجئیے گا

    افسانہ کسی بھی معروف یا غیر معروف مصنف کے افسانے کی نقل نہ ہو۔
    اب کسی کا اصل افسانہ بھی نہیں بھیجنا کہ نقل نہ سہی اصل سہی

    3۔ افسانہ کسی بھی دوسری سائیٹ سے کاپی شدہ نہ ہو، اگر کہیں اور آپ کے نام سے موجود ہو تو حوالہ دے دیجئے۔

    4۔ ماخوذ شُدہ افسانے کے آخر میں ماخوذ شُدہ لکھ دیں۔

    5۔ نامعلوم مصنفوں کے افسانے پڑھنے کے لیے پوسٹ تو کیے جائیں گے لیکن مقابلے میں شامل نہ ہوں گے۔

    نامعلوم مطلب جو اپنے آپ کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں

    ان اصولوں کی خلاف ورزی کی صورت میں آپ تمام مقابلوں میں شرکت کے لیے نا اہل قرار پائیں گے۔

    ہی ہی ہی یہ وارننگ اصلی ہے

    افسانہ ہمیں بھیجنے سے پہلے اسے خود اچھی طرح پڑھ کر املاء وغیرہ کی غلطیوں کو دور کر لیں۔ ایسی غلطیاں قاری اور ججز پہ غلط اثر چھوڑتی ہیں۔اور ان کے نمبر بھی کٹ سکتے ہیں۔

    کوشش کریں کہ افسانہ مناسب سائز کا ہو۔

    ]

    افسانہ آپ مجھے لبنی کو یا کشتاج کو پی ایم کیجئیے
    یہاں ڈائریکٹ پوسٹ نہیں کرنا

    تو بس پھر ہم انتظار شروع کر رہے ہیں دھڑا دھڑ برستے گرجتے افسانوں کا
    شروع ہو جائیے اور کی بورڈ سنبھال لیجئیے

    یہ مت سوچئیے کہ ہمیں تو لکھنا ہی نہیں آتا
    یقین کیجئیے ہر بندے کے اندر ایک رائٹر چھپا بیٹھا ہے الفاظ کے چناو کی بات ہے بس
    آپ اپنے سیدھے سادھے الفاظ میں لکھیے جیسا آتا ہے لکھیے
    شرمانے ہچکچانے سے کوئی فائدہ نہیں

    کسی کو کوئی سوال پوچھنا ہو تو ضرور پوچھیے اگلی پوسٹ مٰں مختصرا افسانے کی تعریف لکھوں گی

    افسانہ بھیجنے کی آخری تاریخ 15 نومبر ہے
    تاریخ میں کسی کو کوئی مسئلہ ہو تو ہم ایڈجسٹ کر سکتے ہیں

    پہلا انعام 20 ہزار سلور پوائنٹس
    دوسرا انعام 16 ہزار سلوار پوائنٹس
    تیسرا انعام14 ہزار سلوار پوائنٹس
    چوتھا انعام 10 ہزار سلوار پوائنٹس
    پانچواں انعام 7 ہزار سلوار پوائنٹس

    اور شرکت کرنے والے ہر افسانے پر 5 ہزار سلوار پوائنٹس

    اس کے علاوہ صحیح تکے لگانے ہر اور مزے مزے کے تبصرے کرنے پر بھی انعام دیا جائے گا

    السلام علیکم

    میں آگئی ہوں جی واپس

    ابیا تو اپنے اپنے ان باکس بلاک کر لیں کہ میراکوئی میسج نہ آئے یا افسانہ بھیجیں
    کیونکہ آج سے میرا مشن پورے فورم کو دن میں تین بار میسج کروں گی

    جو افسانے آ گئے ہیں ان کو پہلی پوسٹ میں ڈال رہی ہوں

    1

    وصولی

    2

    ہنر جو تیرے ہاتھ میں ہے تو کیا غم ہے

    3

    رضائے الہی

    بقیہ حصہ رضائے الہی

    4

    وعدہ

    بقیہ حصہ وعدہ

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    12,232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نویسی کا ساتواں مقابلہ

    افسانہ کہتے کسے ہیں

    فسانہ اردو ادب کی نثری صنف ہے۔ لغت کے اعتبار سے افسانہ جھوٹی کہانی کو کہتے ہیں لیکن ادبی اصطلاح میں افسانہ زندگی کے کسی ایک واقعے یا پہلو کی وہ خلّاقانہ اور فنی پیش کش ہے جو عموماً کہانی کی شکل میں پیش کی جاتی ہے۔ ایسی تحریر جس میں اختصار اور ایجاز بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔

    افسانہ اور کہانی کی دیگر اصناف میں فرق

    داستان، ناول، ڈراما اور افسانہ بنیادی طور پر کہانی ہونے کے باوجود تکنیک کے اصول و قواعد کے اعتبار سے ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ داستان میں تخیل اور تصور کی رنگینی، ڈرامے میں کوئی نہ کوئی کش مکش، ناول میں زندگی کی وسعت اور گہرائی اور افسانہ میں موضوع کی اکائی، یہ امتیازی اور انفرادی خصوصیات ہیں۔

    وحدتِ تاثر
    افسانہ دوسری طرح کی کہانیوں سے اسی لحاظ سے منفرد اور ممتاز ہے کہ اس میں واضح طور پر کسی ایک چیز کی ترجمانی اور مصوری ہوتی ہے۔ ایک کردار، ایک واقعہ، ایک ذہنی کیفیت، ایک جذبہ، ایک مقصد، مختصر یہ کہ افسانے میں جو کچھ بھی ہو، ایک ہو۔[2] افسانے کی یہ خاصیت کہ یہ اپنے اختتام پر قاری کے ذہن پر واحد تاثر قائم کرتا ہے، وحدتِ تاثر کہلاتی ہے۔

    ضروری نوٹ ۔۔۔۔یہ سب پڑھ کر یہ نہ سمجھا جائے کہ میں بہت اچھے سے افسانہ کے بارے میں جانتی ہوں یہ نیٹ سے لیا گیا ہے

    میری طرف سے افسانے کے لیے کچھ ہنٹس جو پچھلے مقابلے میں بھی دئیے تھے وہی لکھ رہی ہوں

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    12,232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نویسی کا ساتواں مقابلہ

    چلیں جی مقابلہ ہو گیا شروع
    سب لوگ تیار ہو جائیں ایک عدد افسانہ لکھنے کے لیے

    لیکن یہ بھی یاد رہے کہ جب ہم کچھ لکھتے ہیں اور اسے دنیا کے سامنے لاتے ہیں تو تعریف کے ساتھ ساتھ تنقید کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے

    تاکہ دل نہ ٹوٹے
    اور یہ اس لیے بتا دیا کہ ہمارے پاس فی الحال ایلفی نہیں ہے ۔۔

    افسانہ لکھنے کے لیے زیادہ محنت نہیں لگتی ۔۔جیسے کہ ایک ہیرو ایک ہیروئین ۔۔کچھ
    اسلامی لیکچر۔۔۔ہیرو کا اسلام سے باغی ہونا ۔۔ہیروئین کا اسے اپنی بڑی بڑی آنکھوں اور سفید شفاف خوبصورت نورانی چہرے کے ساتھ چلتے ہھرتے ہوئے اسلام سے متاثر کر دیتی ہے اور وہ اچھا اور سچا مسلمان ہو جاتا ہے ۔۔۔۔یہ ہو گیا عمیرہ احمد ٹائپ افسانہ

    پھر ایک ہیرو ایک ہیروئین ۔۔ایک عدد دادی ۔۔۔دادا نہیں ہونے چاہیں ۔۔۔ماں جو ذرا کپتی ٹایپ ہو ۔۔۔بہن بھائی جو بندروں سے حد درجہ متاثر ہوں ۔۔۔اور ہیروئین بھی بندر کی خالہ ہی بنی پھرتی ہو ہمیشہ اس کا لمبا آنچل اس کی چھلانگ کے بعد ہیرو کے قدموں میں ہی گرتا ہو ۔۔۔چند مزے دار سے سین ۔۔درختوں سے پھل توڑنا ۔۔۔ساس بہو کی نوک جھوک ۔۔تو یہ ہو گیا فائزہ افتخار ٹایپ افسانہ

    ایک ہیرو ،،ایک ہیروئین ۔۔ڈھیر ساری سہیلیاں ۔۔۔اور سب کے عجیب وغریب نام ۔۔جس سے افسانے کے کریکٹر مریخ کی مخلوق ہی لگیں ۔۔۔پھر ہیرو کے گھر شادی میں ہیروئین کا آنا ۔۔اور بار بار ہیرو کو سامنے دیکھ کر ہارٹ اٹیک کا شکار ہوتے ہوتے رہ جانا ۔۔پھر ایک دم سیدھے چلتے چلتے ہیرو کے پاس آکر ایویں گر جانا لیکن ہیرو کا اسے بچا لینا ۔ایک دوسرے کی آنکھوں میں کھو جانا ۔اچانک ہوش آنا۔۔پھر ہیرو کی بے وفائی پر نروس بریک ڈاون ہو جانا ۔۔اور آخر میں عجیب و غریب سہیلیوں جا تو تڑاک کے ذریعے ہیرو کی سچی محبت کا یقین دلانا اور ہیپی اینڈنگ ہو جانا ۔۔۔یاد رہے اس افسانے میں امی ابو بہن بھائی نہ بھی ہوں تو چلے گا بس سہیلیاں اور ایک خوبصورت ہیرو ضرور ہو ۔۔۔۔۔یہ ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔عشنا کوثر سردار ٹایپ افسانہ

    پھر جی ایک ہیرو ایک ہیروئین ۔۔۔۔ہیرو کا ملک سے باہر کسی مشکل سے نام والے ملک میں جانا ۔۔۔اس افسانے میں زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی بس ایک ڈاکومینٹری دیکھیں اور اس ملک کے حالات لکھنا شروع کر دیں ۔۔۔ایسے جیسے ہیرو ہیروئین تو ہیں ہی نہیں افسانے میں ۔۔بو اس ملک کی پوری ہسٹری سنانی ہے ۔۔۔بس ہیرو کو لور لور سڑکوں پر پھراتے پھراتے ہیروئین کا نظر آنا ۔۔۔۔اور حیرت سے سکتہ ہو جانا کہ وہ اس کی پرانی کلاس فیلو تھی ۔۔بس پھر ان کا آپس میں رومانس اور ہیپی اینڈنگ ۔۔۔۔یہ ہو گیا فرحت اشتیاق ٹائپ افسانہ

    لیں جی اتنی مثالیں دے دی ہیں کہ اب تو افسانہ لکھنا اتنا آسان ہو جاان چاہیے جیسے پانی کا گلاس پینا

    اب بس دھڑا دھڑ افسانے بھیجنا شروع ہو جائیں سب

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    12,232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نویسی کا ساتواں مقابلہ

    اس کے علاوہ مار دھاڑ مرنے مارنے پر مبنی افسانے بھی نہایت خوشی سے قبول کیے جائیں گے

    اگر کسی کو افسانے میں کسی کو مارنے میں مشکل پیش آ رہی ہو تو پی ایم کے ذریعے مجھ سے رابطہ کر لے

  5. #5
    Senior Member Sabih's Avatar

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    10,466
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: افسانہ نویسی کا ساتواں مقابلہ

    Riffat api lubna api and kish makish sis plz chuppy hoey aur hybernate kiey hoey writers ko wesy hi nikalen bahir jesy Karachi men rangers target killers ko nikal rahi hy.

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    19,176
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نویسی کا ساتواں مقابلہ

    Quote Originally Posted by رفعت View Post

    عشناء سردار خاتون جیسے افسانے لکھنے ہوں تو تین ہیرو اور چار ہیروئنز ضرور ہوں اور کم از کم ایک کے پاس امریکہ کا ویزہ ضرور ہو تاکہ جو آخر میں خُوش قسمتی سے لوفر لفنگے ہیروز سے بچ جائے امریکہ آجائے۔ سارے ٹوٹے پھوٹے اُدھڑے دلوں والے امریکہ ہی جاتے ہیں۔;d

    امریکی ہیرو پاکستانی ہیروئن جو اپنے پراندے میں اس کا دل باندھ کر پاکستان لے آئے۔ مُنڈا سعودی عرب چند ماہ گُزار کرمسلمان ہو عمرہ اور حج کرتا ہوا سیدھا پاکستان آئے شادی کر کے پھر جہاد کرنے چلا جائے۔ پیچھے دُلہنیا بیگم غم بھرے گانے گا گا کر ادھ مُوئی ہو جائے۔ اسی عالم میں رمضان بھی گُزر گیا ہے۔۔۔ چاند رات جب وہ اپنے کاکے کو گود لیے اُداس سی باغ میں ٹہل رہی ہو تو ہیرو لمبی داڑھی سے سجے اپنے حسین مُکھڑے سے سارے عالم کو روشن کرتا ہوا سیدھا ہیروئن کے در پر حاضری دے اور عید کی خُوشیوں کو دو بالا بلکہ شہہ بالا بھی کر دے۔۔۔ یہ فارمولا ہٹ تو بہت ہے پر خُدا رااااا اس پر ہاتھ صآف مت کرنا ہر دوسری رائٹر کر رہی ہے۔۔۔۔ تُسی گریٹ رائٹر بننا ہر دوسری تیسری/دوسرا تیسرا رائٹر نہیں بننا۔۔~

    http://i53.tinypic.com/sb4i7q.png

    ************************************************** ************

  7. #7
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2010
    Posts
    3,462
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نویسی کا ساتواں مقابلہ

    اففف رفعت مزہ آ گیا پڑھ کہ سب رائٹرز کے بارے میں اور مون نے جیسی کھانی لکھی ھے پلیز اسی طرح کا لکھواوو کسی سے اور مون کو لازمی پڑھانا ،،تم تو خود لکھ سکتی ھو ایک پھڑکتا ھوا افسانہ ;d

  8. #8
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    21,997
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نویسی کا ساتواں مقابلہ

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ارے واہ۔۔۔ یہ ہوئی نا بات۔۔۔۔
    بہت ہی اچھا کام کیا آپی کہ جلدی سے تھریڈ پوسٹ دیا۔۔۔۔اب تحاریر کا انتظار شروع تو ہوگا۔۔۔
    تھریڈ ہی نہ تھا تو انتظار کا بھی انتظار ہی کر رہی تھی;d۔

    *****

    اے کشور ذرا میری لالچ تو دیکھو
    سوالی ہوں قلب کشادہ کے آگے!!!!۔

    *****

  9. #9
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: افسانہ نویسی کا ساتواں مقابلہ

    واہ واہ واہ۔۔
    یعنی کہ تھا جس کا انتظار۔۔ وہ شاہکار آ گیا۔۔

    بہت بہت شکریہ افسانہ نگاروں کی قدردان ٹیم کا۔۔

    اور آغاز سے لگ رہا ہے کہ ماشاء اللہ بہت پھڑکدار کام سرانجام پائے گا۔۔

    ویل ڈن جی۔۔
    ہیٹس آف ٹو یُو

  10. #10
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    21,997
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نویسی کا ساتواں مقابلہ

    Quote Originally Posted by فارس View Post
    Riffat api lubna api and kish makish sis plz chuppy hoey aur hybernate kiey hoey writers ko wesy hi nikalen bahir jesy Karachi men rangers target killers ko nikal rahi hy.
    یہ آپ نے فرمایا؟؟؟
    چلو شکر ہے آپ کو نکالنے کے لئے رینجرز کی طرح محنت نہیں کرنی پڑے گی۔
    لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا;d۔

    *****

    اے کشور ذرا میری لالچ تو دیکھو
    سوالی ہوں قلب کشادہ کے آگے!!!!۔

    *****

  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    16,873
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نویسی کا ساتواں مقابلہ

    نہیںںںںںںںںںںںںںںںںں نہیںںںںںںںںںںںںںںںں۔ ۔۔

    جج صاب یہ کیسا ظلم ہے میرے اوپر نہیںںںںںںںںںںںںںں۔۔

    ویسے اس بار کون جج کے فرائض انجام دیے گا اس کا بندوبست کرلیا رفعت اور کش؟

    پچھلی بار تو ہم نے " ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہن " اور "۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھائی " کو منا لیا تھا اس بار کونسی آپی باجی یا بہن اور کونسے بھائی ہونگے سوچو سوچو ۔ ۔ ۔ ۔

    Quote Originally Posted by رفعت View Post
    اس کے علاوہ مار دھاڑ مرنے مارنے پر مبنی افسانے بھی نہایت خوشی سے قبول کیے جائیں گے

    اگر کسی کو افسانے میں کسی کو مارنے میں مشکل پیش آ رہی ہو تو پی ایم کے ذریعے مجھ سے رابطہ کر لے

    اتنے لوگوں کو مروا کر بھِی تمہارا دل نہیں بھرا؟ رفعت۔۔

    الطاف بھائی کی میلے میں بچھڑی بہن تو نہیں ؟

    Quote Originally Posted by فارس View Post
    Riffat api lubna api and kish makish sis plz chuppy hoey aur hybernate kiey hoey writers ko wesy hi nikalen bahir jesy Karachi men rangers target killers ko nikal rahi hy.

    تم بھی تو مدد کرو۔۔

    ویسے پچھے بار ایک درجن سے زائد افسانے لکھ کر تم نے ہماری مدد کی تھی اس بار دو تین درجن تو لکھ ہی ڈالو۔۔

    Quote Originally Posted by مُون View Post
    عشناء سردار خاتون جیسے افسانے لکھنے ہوں تو تین ہیرو اور چار ہیروئنز ضرور ہوں اور کم از کم ایک کے پاس امریکہ کا ویزہ ضرور ہو تاکہ جو آخر میں خُوش قسمتی سے لوفر لفنگے ہیروز سے بچ جائے امریکہ آجائے۔ سارے ٹوٹے پھوٹے اُدھڑے دلوں والے امریکہ ہی جاتے ہیں۔;d

    امریکی ہیرو پاکستانی ہیروئن جو اپنے پراندے میں اس کا دل باندھ کر پاکستان لے آئے۔ مُنڈا سعودی عرب چند ماہ گُزار کرمسلمان ہو عمرہ اور حج کرتا ہوا سیدھا پاکستان آئے شادی کر کے پھر جہاد کرنے چلا جائے۔ پیچھے دُلہنیا بیگم غم بھرے گانے گا گا کر ادھ مُوئی ہو جائے۔ اسی عالم میں رمضان بھی گُزر گیا ہے۔۔۔ چاند رات جب وہ اپنے کاکے کو گود لیے اُداس سی باغ میں ٹہل رہی ہو تو ہیرو لمبی داڑھی سے سجے اپنے حسین مُکھڑے سے سارے عالم کو روشن کرتا ہوا سیدھا ہیروئن کے در پر حاضری دے اور عید کی خُوشیوں کو دو بالا بلکہ شہہ بالا بھی کر دے۔۔۔ یہ فارمولا ہٹ تو بہت ہے پر خُدا رااااا اس پر ہاتھ صآف مت کرنا ہر دوسری رائٹر کر رہی ہے۔۔۔۔ تُسی گریٹ رائٹر بننا ہر دوسری تیسری/دوسرا تیسرا رائٹر نہیں بننا۔۔~

    ہاہاہاہاہااااااا۔۔۔۔۔ طالبانی کہانی ۔۔۔۔۔;d

  12. #12
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: افسانہ نویسی کا ساتواں مقابلہ

    بھئی افسانے تو آنے شروع ہوں گے جب لکھے جائیں گے۔۔
    مقابلے کے آغاز میں ایک بات کی تعریف کھلے عام کر دوں۔۔
    خبردار جو کسی نے عاجزی سے کام لیا۔ کہ نہیں ایسا بھی نہیں۔۔۔
    تو ہاں کیا کہہ رہا تھا میں۔۔
    جی جی۔۔ پہلے تو تعریف اس خدا کی جس نے سبھی بندوں کو بنایا۔
    اور پھر ان سب میں ہر طرح کے جذبات سمو دیئے۔۔
    تو کہنا میں یہ چاہ رہا تھا کہ ون اردو فورم پر افسانوی مقابلے کی دو سویٹ میزبان بہنوں یعنی کہ رفعت اور لبنیٰ سس کو اس ذات باری تعالیٰ نے بےپناہ سینس آف ہیومر سے نوازا ہے۔
    اور اس سب کا مظاہرہ گزشتہ مقابلے میں بھی دیکھا اور اس تھریڈ کے آغاز سے ہی دیکھنے کو مل رہا ہے۔
    تو اچھی اور پیاری سی بہنو! میری طرف سے آپ دونوں کو بہترین حسِ مزاح پر ڈھیر سارا خراج تحسین۔۔
    اور اس مرتبہ تو آپ کا ساتھ نبھانے کے لیے آفت کی پڑیا، یعنی پیاری سی کشی مشی بھی موجود ہے۔
    سونے پہ سہاگہ ہو گا ان شاء اللہ

    شاد رہیئے، آباد رہیئے

  13. #13
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    21,997
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نویسی کا ساتواں مقابلہ

    Quote Originally Posted by IN Khan View Post

    یعنی میں سویٹ نہیں ہوں آفت کی پُڑیا ہوں:'(:'(۔
    عمران بھائی میں آپ سے ڈھیر سارا کٹی۔
    اب آپ تو افسانہ اگر لکھ بھی لیں تو مجھے بھیجنے کی کوشش بالکل بھی نہ کرنا غلطی سے بھی۔ ورنہ حشر نشر کر کے "پبلش" ہوگا ادھر>۔

    *****

    اے کشور ذرا میری لالچ تو دیکھو
    سوالی ہوں قلب کشادہ کے آگے!!!!۔

    *****

  14. #14
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    21,997
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نویسی کا ساتواں مقابلہ

    Quote Originally Posted by Lubna Ali View Post

    ویسے اس بار کون جج کے فرائض انجام دیے گا اس کا بندوبست کرلیا رفعت اور کش؟
    مجھ سے کیا پوچھ رہی ہیں آپی؟ میں تو خود آپ کی طرح گھیری گئی ہوں۔
    رفعت آپی کو پکڑیں۔۔

    Quote Originally Posted by Lubna Ali View Post
    ویسے پچھے بار ایک درجن سے زائد افسانے لکھ کر تم نے ہماری مدد کی تھی اس بار دو تین درجن تو لکھ ہی ڈالو۔۔
    اور دو درجن افسانے میری طرف سے ملاحظہ ہوں۔

    1. افسانہ
    2. افسانہ
    3. افسانہ
    4. افسانہ
    5. افسانہ
    6. افسانہ
    7. افسانہ
    8. افسانہ
    9. افسانہ
    10. افسانہ
    11. افسانہ
    12. افسانہ
    13. افسانہ
    14. افسانہ
    15. افسانہ
    16. افسانہ
    17. افسانہ
    18. افسانہ
    19. افسانہ
    20. افسانہ
    21. افسانہ
    22. افسانہ
    23. افسانہ
    24. افسانہ

    *****

    اے کشور ذرا میری لالچ تو دیکھو
    سوالی ہوں قلب کشادہ کے آگے!!!!۔

    *****

  15. #15
    Senior Member

    Join Date
    Jun 2013
    Posts
    1,026
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نویسی کا ساتواں مقابلہ

    Quote Originally Posted by KishTaj View Post

    مجھ سے کیا پوچھ رہی ہیں آپی؟ میں تو خود آپ کی طرح گھیری گئی ہوں۔
    رفعت آپی کو پکڑیں۔۔

    اور دو درجن افسانے میری طرف سے ملاحظہ ہوں۔

    1. افسانہ
    2. افسانہ
    3. افسانہ
    4. افسانہ
    5. افسانہ
    6. افسانہ
    7. افسانہ
    8. افسانہ
    9. افسانہ
    10. افسانہ
    11. افسانہ
    12. افسانہ
    13. افسانہ
    14. افسانہ
    15. افسانہ
    16. افسانہ
    17. افسانہ
    18. افسانہ
    19. افسانہ
    20. افسانہ
    21. افسانہ
    22. افسانہ
    23. افسانہ
    24. افسانہ

    کش
    کیا آپ مجھے بتا سکتی ہیں کہ آپ دو رنگوں میں کیوں لکھتی ہیں ؟
    بھیگی یادیں
    میں نے بہت سے انسان دیکھے ہیں جن کے بدن پر لباس نہیں ہوتا اور میں نے بہت سے لباس دیکھے ہیں جن کے اندر انسان نہیں ہوتا
    "رومی"

Page 1 of 10 123 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •