Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 6 123 ... LastLast
Results 1 to 15 of 76

Thread: پاکستان بنانے کا مقصد کیا تھا؟

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Jun 2013
    Posts
    1,026
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    پاکستان بنانے کا مقصد کیا تھا؟

    وہ لوگ جو باہر رہتے ہیں لکھتے یا بات کرتے ہیں کے پاکستان ایک ناکام ریاست ہے ، پاکستان میں رہنے والے لوگ اس شخص یا اشخاص پر لعن طعن شروع کر دیتے ہے، اور پاکستان میں رہنے والے لوگ یہ کہتے ہیں ہم دنیا میں بہتر ہیں اور یہ کہتے ہیں گھر میں بیٹھ کر جو مزے ہیں جانے دو وغیرہ وغیرہ حالانکہ کہ دنیا اب پوچھتی بھی نہیں

    بعض اوقات میں یہ محسوس کرتا ہوں کےکیا پیدائش سے پہلے مجھ سے ایک گناہ ہوا کے میں پاکستان میں پیدا ہوا ، یہ خیال اس وقت ذہین میں آتا ہے جب میں یہ دیکھتا ہوں کہ اتنے دن گزرنے کے بعد میں ایک معصوم بچی کے ساتھ جو کچھ ہوا ان لوگوں کا کوئی پتا نہیں ہے، لوگ پھر دوسرے کاموں میں مصروف ہیں، ایک سو کالڈ اسلامی معاشرہ لیکن لوگ تو سڑکوں پر بھی نہیں نکلے، بھارت میں جب بات میڈیا نے اٹھائی تو دہلی بند ہو گیا تھا، کیا جواں کیا بوڑھے سب سڑکوں پر تھے، دہلی جسے ریپ سٹی بھی کہا جاتا ہے جس میں سے ١٠٠ ریپ کیسز میں سے ایک کا بھی نتیجہ نہیں نکلا تھا اس ایک واقعہ کے بعد ١٠٠ میں سے ساٹھ کا اب نتیجہ نکلتا ہے اور عدالت نے بھی ایک پریسڈنٹ سیٹ کیا ہے
    اتنے دن ایک معصوم کے لئے کوئی انصاف نہیں
    پاکستان بنانے کا مقصد کیا تھا؟ میں سمجھنے سے قاصر ہوں، غریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جائے گا لیکن کوئی انصاف نہیں ،
    بھیگی یادیں
    میں نے بہت سے انسان دیکھے ہیں جن کے بدن پر لباس نہیں ہوتا اور میں نے بہت سے لباس دیکھے ہیں جن کے اندر انسان نہیں ہوتا
    "رومی"

  2. #2
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    19,779
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پاکستان بنانے کا مقصد کیا تھا؟

    السلام علیکم،
    پاکستان بنانے کا مقصد یہ تھا کہ آج ہم جیسے ناکارہ لوگ جو اپنی لائف کو بہتر نہیں کرسکتے کھڑے ہوکر ہر وقت یہی سوال کریں کہ پاکستان بنانے کا مقصد کیا تھا باالفاظ دیگر یہ گلہ کریں کہ پاکستان بنایا ہی کیوں تھا
    افسوس

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    11,169
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پاکستان بنانے کا مقصد کیا تھا؟

    جب اس بات کا جواب مل گیا تو مجھے بھی بتا دیجئے گا۔
    ویسے میں بھی آپکے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔ لیکن ایک دفعہ اپنے والدین سے یہ سوال ضرور پوچھئے گا اور انہیں بتائیے گا میں شرمندہ ہوں کہ میں آپکے ہاں پاکستان میں پیدا ہوا۔ مجھے اس بات سے خفت ہے میرا تعلق کبھی پاکستان سے رہا ہے۔
    اور پھر ہمیں بھی مطلع کر دیجئے گا شکریہ۔
    اے شمع تیری عمرِ طبیعی ہے ایک رات​
    ہنس کر گزار یا اسے رو کر گزار دے​

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Jun 2013
    Posts
    1,026
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پاکستان بنانے کا مقصد کیا تھا؟

    Every one is being offended but did not come through a solid reason which I raised. Let me rephrase my point, Is Pakistani people are taking Pakistan to right direction?
    بھیگی یادیں
    میں نے بہت سے انسان دیکھے ہیں جن کے بدن پر لباس نہیں ہوتا اور میں نے بہت سے لباس دیکھے ہیں جن کے اندر انسان نہیں ہوتا
    "رومی"

  5. #5
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    19,779
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پاکستان بنانے کا مقصد کیا تھا؟

    Quote Originally Posted by Muhammad Affan View Post
    وہ لوگ جو باہر رہتے ہیں لکھتے یا بات کرتے ہیں کے پاکستان ایک ناکام ریاست ہے ، پاکستان میں رہنے والے لوگ اس شخص یا اشخاص پر لعن طعن شروع کر دیتے ہے، اور پاکستان میں رہنے والے لوگ یہ کہتے ہیں ہم دنیا میں بہتر ہیں اور یہ کہتے ہیں گھر میں بیٹھ کر جو مزے ہیں جانے دو وغیرہ وغیرہ حالانکہ کہ دنیا اب پوچھتی بھی نہیں

    بعض اوقات میں یہ محسوس کرتا ہوں کے پیدائش سے پہلے مجھ سے ایک گناہ ہوا کے میں پاکستان میں پیدا ہوا ، یہ خیال اس وقت ذہین میں آتا ہے جب میں یہ دیکھتا ہوں کہ اتنے دن گزرنے کے بعد میں ایک معصوم بچی کے ساتھ جو کچھ ہوا ان لوگوں کا کوئی پتا نہیں ہے، لوگ پھر دوسرے کاموں میں مصروف ہیں، ایک سو کالڈ اسلامی معاشرہ لیکن لوگ تو سڑکوں پر بھی نہیں نکلے، بھارت میں جب بات میڈیا نے اٹھائی تو دہلی بند ہو گیا تھا، کیا جواں کیا بوڑھے سب سڑکوں پر تھے، دہلی جسے ریپ سٹی بھی کہا جاتا ہے جس میں سے ١٠٠ ریپ کیسز میں سے ایک کا بھی نتیجہ نہیں نکلا تھا اس ایک واقعہ کے بعد ١٠٠ میں سے ساٹھ کا اب نتیجہ نکلتا ہے اور عدالت نے بھی ایک پریسڈنٹ سیٹ کیا ہے
    اتنے دن ایک معصوم کے لئے کوئی انصاف نہیں
    پاکستان بنانے کا مقصد کیا تھا؟ میں سمجھنے سے قاصر ہوں، غریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جائے گا لیکن کوئی انصاف نہیں ،

    سر چیک آوٹ یور ورڈز۔۔۔ آپ نے یہ نہیں پوچھا تھا کہ پاکستان ایک صحیح ڈائریکشن میں جا رہا ہے یا نہیں۔۔ آپ نے تو سیدھے سیدھے پاکستان کے وجود پر ہی سوال کیا تھا۔۔۔
    پاکستان میں اگر سوسائٹی غلط، ناانصافی اور ڈھیر ساری برائیاں ہیں تو یہ پاکستان کی غلطی نہیں ہے اس میں بسنے والے لوگوں کی غلطیاں ہیں۔۔۔ جب ہمیں زندگی میں کچھ نہیں ملتا تو ڈائریکیٹلی اپنے وجود پر سوال نہیں اٹھاتے کہ ہمیں پیدا کیوں کیا گیا اور اگر ایسا کرتے ہیں تو ہم گناہ گار ہوتے ہیں سیم ایسے ہی اگر پاکستان میں اتنی ہی برائیاں ہیں تو پاکستان کے وجود پر ہی انگلی اٹھا دینا کہاں کی دانشمندی ہے
    دنیا کا کونسا خطہ ہے جہاں جرائم, ناانصافی ,سماجی خامیاں وغیرہ وغیرہ نہیں ہے بس ریشو کا فرق ہے ایسے میں کون اپنے خطہ کہ ہونے کو ہی غلط کہتا ہے۔۔۔
    بہرحال بحث برائے بحث سے میں دور بھلی مجھے آپ کی بات نہیں اچھی لگی اسی لئے میں نے ریپلی کردیا آپ پاکستانیوں کو برا کہتے تو شائد اتنا برا نہ لگتا مگر ٌپاکستان کو سیدھے سیدھے پوائنٹ کرنا پسند نہیں آیا اس مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ میں آپ کو محب وطن نہیں سمجھتی شائد آپ مجھ سے زیادہ ہوں

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2008
    Posts
    6,678
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پاکستان بنانے کا مقصد کیا تھا؟

    Quote Originally Posted by Muhammad Affan View Post
    Every one is being offended but did not come through a solid reason which I raised. Let me rephrase my point, Is Pakistani people are taking Pakistan to right direction?
    ان شاء اللہ تعالیٰ میں گھر واپس آ کر آپ کی باتوں کا جواب دینے کی کوشش کروں گا۔
    http://forums.randi.org/images/smili...s/PAKISTAN.gif
    http://i33.tinypic.com/dmtdhx.jpg

    میری پہچان
    http://i43.tinypic.com/296omco.jpg
    قائد اعظم ﴿رحمتہ اللہ علیہ﴾ کا پاکستان
    کافر ہے تو تابع ہے تقدیرِ مسلماں
    مومن ہے تو وہ آپ ہے تقدیرِ الٰہی

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    11,169
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پاکستان بنانے کا مقصد کیا تھا؟

    Quote Originally Posted by Muhammad Affan View Post
    Every one is being offended but did not come through a solid reason which I raised. Let me rephrase my point, Is Pakistani people are taking Pakistan to right direction?

    پاء جی تو آپ ہم پر الزام لگائیں ہم پر انگلیاں اٹھائیں۔
    ویسے فرض کریں کہ پاکستان نہ ہوتا تو پھر کیا ہونا چاہئیے تھا؟؟؟~???۔

    اے شمع تیری عمرِ طبیعی ہے ایک رات​
    ہنس کر گزار یا اسے رو کر گزار دے​

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Jun 2013
    Posts
    1,026
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پاکستان بنانے کا مقصد کیا تھا؟

    انسان جب بیٹھا ہوتا ہے اور کچھ ہو نہیں رہا ہوتا اور ہر طرف انارکی ہی انارکی پھیلی ہوتی ہے تو بہت سارے خیالات دل و دماغ میں آتے ہیں

    میں نے یہ لکھا "بعض اوقات میں یہ محسوس کرتا ہوں کے پیدائش سے پہلے مجھ سے ایک گناہ ہوا کے میں پاکستان میں پیدا ہوا ، یہ خیال اس وقت ذہین میں آتا"
    میں چاہتا تو یہی پر بات ختم کر دیتا ، لیکن ابھی تک اس فورم کی ریکی کرنے کے بعد اس نتیجے میں پہنچا ہوں کہ بات استعارہ سے نہیں یہاں ہوتی، کیونکہ ایک دو تھریڈ میں کچھ لوگوں نے صرف سطحی طرح میری بات کو پڑھا اور ایک دو سخت قسم کی پوسٹس پھڑکا دی
    میں نے اپنے محسوسات بیان کئیے اور ساتھ میں اپنے محسوسات کی تفصیل بیان کی کہ ایسا کیوں اور کب ہوتا ہے ، بات ریفرنس ٹو کانٹکس میں جب کی تو اسی ریفرنس کو تفصیل سے لکھا بعد میں لکھا اس کا مقصد یہی تھا جو ہے؟
    جس طرح کافر لوگ قران کی سورہ توبہ کی آیات کا حوالہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مشرکوں کو جہاں پاؤ قتل کر دو (آیت نمبر ٥ )
    لیکن جب اس آیت سے پہلے کیا ہے اور بعد میں کیا ہے اس کو پڑھا جائے تو پھر بات سو فیصد سمجھ آتی ہے ،

    میں نے یہ بات ایک استعارہ کے طور پر لی اور اس کی ساری تفصیل بیان کر دی، ایک صحابی کا قول ہے کے انصاف نہ ہو تو وہ معاشرہ نہیں رہ سکتا ، تو پاکستان کے معاشرے میں انصاف ہے؟
    مجھے تو اس ملک کا مقصد سمجھ نہیں آیا، میں تو ایک طالب علم ہو جو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہو، کے پاکستان کے لوگ پاکستان کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں؟
    کیا یہ ملک امیروں کے لئے ہے یا غریبوں کے لئے ہیں ؟ کیا یہاں غریبوں کو رہنا کا حق ہے؟
    یہ ملک در اصل کن لوگوں کے لئے بنا تھا؟
    بھیگی یادیں
    میں نے بہت سے انسان دیکھے ہیں جن کے بدن پر لباس نہیں ہوتا اور میں نے بہت سے لباس دیکھے ہیں جن کے اندر انسان نہیں ہوتا
    "رومی"

  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Jun 2013
    Posts
    1,026
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پاکستان بنانے کا مقصد کیا تھا؟

    میرے اتنے کچھ بیان کرنے کے بعد لوگ پھر بہ سمجھتے ہیں کہ میں نے ایک بہت مقدس ٹاپک کو چھیڑا ہے جو خود ایک بہت بڑا گناہ ہے اس پر بات ہو ہی نہیں سکتی تو پھر گفتگو کا کوئی فائدہ نہیں،

    میں ایڈمن سے التماس کرتا ہوں کہ اس تھریڈ کو بند کر دیا جائے،
    بھیگی یادیں
    میں نے بہت سے انسان دیکھے ہیں جن کے بدن پر لباس نہیں ہوتا اور میں نے بہت سے لباس دیکھے ہیں جن کے اندر انسان نہیں ہوتا
    "رومی"

  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Jun 2013
    Posts
    1,026
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پاکستان بنانے کا مقصد کیا تھا؟

    میں گفتگو اس وقت شروع کرتا ہوں جب میرے ذہن میں بہت سوال ہوں اور ان سوالوں کے جواب تلاش کروں شاید میں مزید رہنمائی پاؤں میں نے یہ تھریڈ کسی کی تذلیل اور پہلے مائنڈ بنا کر نہیں بنایا، میں اپنی گفتگو میں کسی بھی بات کو سنگل آوٹ نہیں کر رہا،
    میں تو چاہتا ہوں کے آپ کے کیا ویو ہیں یا پھر کچھ اور !
    بھیگی یادیں
    میں نے بہت سے انسان دیکھے ہیں جن کے بدن پر لباس نہیں ہوتا اور میں نے بہت سے لباس دیکھے ہیں جن کے اندر انسان نہیں ہوتا
    "رومی"

  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    11,169
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پاکستان بنانے کا مقصد کیا تھا؟

    Quote Originally Posted by Muhammad Affan View Post
    میرے اتنے کچھ بیان کرنے کے بعد لوگ پھر بہ سمجھتے ہیں کہ میں نے ایک بہت مقدس ٹاپک کو چھیڑا ہے جو خود ایک بہت بڑا گناہ ہے اس پر بات ہو ہی نہیں سکتی تو پھر گفتگو کا کوئی فائدہ نہیں،

    میں ایڈمن سے التماس کرتا ہوں کہ اس تھریڈ کو بند کر دیا جائے،

    پاء جی تھوڑا سکون کا سانس لیں۔
    ایسی بات نہیں ہے ذرا جذباتی قوم ہیں ناں سمجھا کریں۔
    آپ نے کسی مقدس گائے کو نہیں چھیڑا۔ ہاں البتہ کسی مقدس کو چھیڑا ہو تو الگ بات ہے۔
    بھیا یہ بات بلکل درست ہے کہ ہمارے حالات بد سے بد تر ہیں ، اور ہم ہیں کہ آنکھیں بند کئے ہوئے سب ٹھیک ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ آخر کو غلطیاں ہماریاں ہی ہیں تو ہمیں ہی درست بھی کرنی ہونگی۔
    لیکن یہ کہنا ہے کہ مجھ سے پاکستان میں پیدا ہونے کا گناہ ہو گیا ہے ، یہ تو سیدھا سیدھا گالی دینے کا مترادف ہوا نہ۔
    ویسے آپ خود ہی بتائیں کیا ان چیزوں سے بھاگنا ہی اس مسئلے کا حل ہے۔آپکی اپنی رائے کیا ہے اس کے متعلق۔
    اے شمع تیری عمرِ طبیعی ہے ایک رات​
    ہنس کر گزار یا اسے رو کر گزار دے​

  12. #12
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    19,779
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پاکستان بنانے کا مقصد کیا تھا؟

    Quote Originally Posted by Muhammad Affan View Post
    میرے اتنے کچھ بیان کرنے کے بعد لوگ پھر بہ سمجھتے ہیں کہ میں نے ایک بہت مقدس ٹاپک کو چھیڑا ہے جو خود ایک بہت بڑا گناہ ہے اس پر بات ہو ہی نہیں سکتی تو پھر گفتگو کا کوئی فائدہ نہیں،

    میں ایڈمن سے التماس کرتا ہوں کہ اس تھریڈ کو بند کر دیا جائے،
    Sorry to writing in Roman
    Gunha ka ward may na use kia tha Wajood ka sawal ko lay kr agar tu bhai app mjha kah raha ha k may na app ki bat ko gunha kaha ha tu mazarat may kon hoti ho kisi par gunha or sawab ka fatwa lagana wali app ghalat samjha meri bat ko or agar in totally kah raha ha tu bhi may unki taraf sy sorry hon jo asa sochta hain...
    App bara ha app ka tajarba bohat wasii ha jub app jasa log hi Pakistan k bannay pr sawal krta ha tu dukh bhi hota ha or bura bhi lgta ha... Mera walid sb bhi iss bat pr bohat behas karta ha may un sy bhi uljh jati iss bat pr iss bat ko lay kr may thora zeyada jazbati ho....
    Baqi jub tk app puri bat ko wazeh alfaz may ni kahain ga tu ap k na mukamal jumla sy jo msg mila ga hr koi usi k hisab sy re-act karay ga....
    May fourm pr 5 sal sy zeyada arsa sy ho or mera bara may koi ni kah sakta k kabhi kisi sy bhi uljhi ho, ya kabhi kisi sy hursh way may bat ki ho agar app ko meri taraf sy asa laga tu I M TRULY SORRY

  13. #13
    Senior Member

    Join Date
    Jun 2013
    Posts
    1,026
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پاکستان بنانے کا مقصد کیا تھا؟

    Quote Originally Posted by Raising Moon View Post

    میں رومن اردو نہیں پڑھ سکتا، میرے سر میں درد شروع ہو جاتا ہے ، اور یہ بات میں پہلے بھی لکھا چکا ہوں ، خدا را اپنے اوپر نے لے لیجئے گا
    یا آپ انگلش میں لکھیں یا اردو میں ،
    بھیگی یادیں
    میں نے بہت سے انسان دیکھے ہیں جن کے بدن پر لباس نہیں ہوتا اور میں نے بہت سے لباس دیکھے ہیں جن کے اندر انسان نہیں ہوتا
    "رومی"

  14. #14
    Senior Member

    Join Date
    May 2007
    Posts
    3,102
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پاکستان بنانے کا مقصد کیا تھا؟

    Quote Originally Posted by Raising Moon View Post

    سر چیک آوٹ یور ورڈز۔۔۔ آپ نے یہ نہیں پوچھا تھا کہ پاکستان ایک صحیح ڈائریکشن میں جا رہا ہے یا نہیں۔۔ آپ نے تو سیدھے سیدھے پاکستان کے وجود پر ہی سوال کیا تھا۔۔۔
    پاکستان میں اگر سوسائٹی غلط، ناانصافی اور ڈھیر ساری برائیاں ہیں تو یہ پاکستان کی غلطی نہیں ہے اس میں بسنے والے لوگوں کی غلطیاں ہیں۔۔۔ جب ہمیں زندگی میں کچھ نہیں ملتا تو ڈائریکیٹلی اپنے وجود پر سوال نہیں اٹھاتے کہ ہمیں پیدا کیوں کیا گیا اور اگر ایسا کرتے ہیں تو ہم گناہ گار ہوتے ہیں سیم ایسے ہی اگر پاکستان میں اتنی ہی برائیاں ہیں تو پاکستان کے وجود پر ہی انگلی اٹھا دینا کہاں کی دانشمندی ہے
    دنیا کا کونسا خطہ ہے جہاں جرائم, ناانصافی ,سماجی خامیاں وغیرہ وغیرہ نہیں ہے بس ریشو کا فرق ہے ایسے میں کون اپنے خطہ کہ ہونے کو ہی غلط کہتا ہے۔۔۔
    بہرحال بحث برائے بحث سے میں دور بھلی مجھے آپ کی بات نہیں اچھی لگی اسی لئے میں نے ریپلی کردیا آپ پاکستانیوں کو برا کہتے تو شائد اتنا برا نہ لگتا مگر ٌپاکستان کو سیدھے سیدھے پوائنٹ کرنا پسند نہیں آیا اس مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ میں آپ کو محب وطن نہیں سمجھتی شائد آپ مجھ سے زیادہ ہوں
    آپ نے درست کہا۔
    ہم جب بھی کوئی غلطی کرتے ہیں تو الزام دیا جاتا ہے کہ یہ پاکستان ہے۔ یہاں ایسا ہی ہوتاہے۔
    معاشرہ انفرادی اکائیوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔ ہر شخص اپنے وجود میں ایک انفرادی اکائی ہے۔ ہر کوئی اپنے آپ کو ٹھیک کر لے گا تو ملک بھی ٹھیک ہو جائے گا۔ افسوس تو اس بات پر کرنا چاہئے کہ اللہ نے کلمے کے نام پر ایک الگ ملک دے دیا اور افسوس یہ کہ ہم اپنی کوتاہیوں سے اس کی قدر نہیں کرتے۔ ہم میں سے کوئی غلطی کرتا ہے تو قصور بھی ہمارا ہی ہے۔ ملک کا اس میں کوئی قصور نہیں۔
    بچے تو کیوٹ ہوتے ہیں
    جب تک میوٹ ہوتے ہیں
    [SIGPIC][/SIGPIC]

  15. #15
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    19,779
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پاکستان بنانے کا مقصد کیا تھا؟

    Quote Originally Posted by Muhammad Affan View Post
    میں رومن اردو نہیں پڑھ سکتا، میرے سر میں درد شروع ہو جاتا ہے ، اور یہ بات میں پہلے بھی لکھا چکا ہوں ، خدا را اپنے اوپر نے لے لیجئے گا
    یا آپ انگلش میں لکھیں یا اردو میں ،
    Usually i wrote in Urdu but right now i could not becoz my lap top not allowed me to type in urdu even on urdu typing web so i m helpless, & don't worry i m not that much touchy to take everything personally..
    if anyone can translte my roman post in urdu will be appreciate otherwise i will explain you my point of view on monday...

Page 1 of 6 123 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •