Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 2 of 2 FirstFirst 12
Results 16 to 27 of 27

Thread: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

  1. #16
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    19,176
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    بالکل صحیح کہا ماظق بھائی! عابد علی کے ڈرامےبہت اچھے ہوتے ہیں۔ مُجھے غلام گردش اور دوسرا آسمان بہت اچھے لگتے تھے۔ کہنے والے کہتے ہیں کہ ان کے ڈرامے طویل تھے بورنگ تھے لیکن مُجھے انٹرسٹنگ لگتے تھے۔ اک ڈرامہ دشت بھی تھا نعمان اعجاز عتیقہ اوڈھو عابد علی،ایوب کھوسو ،نیر اعجاز اور اسد تھے۔ جتنی کاسٹ اچھی تھی اتنی ہی کہانی اچھی۔

    کسی نے کبھی ایوب کھوسو کی اداکاری پسند کی ہے؟ مُجھے ان کی بھی اداکاری بہتتت پسند ہے۔



  2. #17
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    29,003
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    ایوب کھوسو کی ظاہری روپ کو دیکھیں تو ولن کے علاوہ دوسرا تصور کرنا زرا مشکل لگتا ہے لیکن واقفان حال جانتے ہیں کہ ان کی اداکاری بھی نیچرل ہوتی ہے،اسپیشلی بلوچ سندھی رورل ایریاز کی نمائندگی میں ایوب کھوسو کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ان کی خوبی یہ ہے کہ اینگری ینگ مین ٹائپ کردار میں بڑی آسانی سے ڈھل جاتے ہیں جب کہ شفقت کے نازک جذبات کو نبھانے میں ہمیشہ مشکل محسوس کرتے ہیں۔

    وہ چارہ گر مرے زخموں کو چھیڑنے والا
    دوا کو چھوڑ کے دینے لگا دعائیں مجھے

  3. #18
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2010
    Posts
    3,461
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    Quote Originally Posted by مُون View Post
    بالکل صحیح کہا ماظق بھائی! عابد علی کے ڈرامےبہت اچھے ہوتے ہیں۔ مُجھے غلام گردش اور دوسرا آسمان بہت اچھے لگتے تھے۔ کہنے والے کہتے ہیں کہ ان کے ڈرامے طویل تھے بورنگ تھے لیکن مُجھے انٹرسٹنگ لگتے تھے۔ اک ڈرامہ دشت بھی تھا نعمان اعجاز عتیقہ اوڈھو عابد علی،ایوب کھوسو ،نیر اعجاز اور اسد تھے۔ جتنی کاسٹ اچھی تھی اتنی ہی کہانی اچھی۔

    کسی نے کبھی ایوب کھوسو کی اداکاری پسند کی ہے؟ مُجھے ان کی بھی اداکاری بہتتت پسند ہے۔


    ھاں مون مجھے بھی بھت پنسد ھین یہ اور حسام قاضی بھی مرحوم بھت اچھے اداکار تھے

  4. #19
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2009
    Posts
    4,387
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    Quote Originally Posted by مُون View Post

    مُجھے توقیر ناصر کی اداکاری بہت پسند ہے۔ ہر رنگ اور کردار میں کیسے ڈھلتے ہیں کوئی توقیر ناصر سے پوچھے۔ انڈسٹری کے لوگ ایسے ہی نصیر الدین شاہ کے دیوانے ہوئے پھرتے ہیں وہ جو ہے سو ہے لیکن توقیر اور وسیم عباس کی اداکاری کے سامنے یہ سارے پانی بھرتے نظر آئیں گے۔

    توقیر کے بعد وسیم عباس کی اداکاری پسند ہے۔ طلعت حُسین کی شخصیت، آواز اداکاری کا تو اک ہجوم دیوانہ ہے۔

    مرحوم سلیم ناصر کا ڈرامہ ان کہی دیکھنے کے بعد مُجھے ان کے جیسا مزاحیہ کردار میں جان بھرنے والا کم ہی کوئی نظر آیا ہے۔

    مُعین اختر کا ڈرامہ روزی میرا پسندیدہ ترین ہے۔ ویسے برجستہ مزاح اور ہر طرح کی اداکاری ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل تھا۔

    اداکار نبیل بھی بہت میرے پسندید اداکاروں کی لسٹ میں آتے ہیں۔


    خالدہ ریاست کے چند ڈرامے دیکھے تھے خوبصورت اور ٹیلینٹڈ خاتون تھیں۔

    شہناز شیخ بلا شُبہہ تعریف کے قابل اداکارہ ہے۔ اب پتا نہیں کہاں ہوں محترمہ ان کے تقریبا” سارے ہی ڈرامے دیکھ رکھے ہیں۔ ان کہی میں نے اتنی دفعہ دیکھا ہے کہ حد نہیں۔

    مرینہ بھی میری پسندیدہ اداکارہ ہیں۔ ان کے ساتھ ڈرامہ سیریل نجات میں اک اداکار تھے ساجد نام ہے شاید ان کا۔۔ مُجھے وہ بھی بہت پسند ہیں لیکن صرف مزاحیہ ڈراموں میں۔

    صباحمید ( غالبا” ان کا لاسٹ نیم بدلتا رہتا ہے ) کی اداکاری بھی بہت بہترین ہوتی ہے۔ آجکل ان کی ڈراموں میں سلیکشن مُجھے اچھی نہیں لگتی لیکن ان کے بہت سے پُرانے ڈرامے میں نے بہت شوق سے دیکھے ہیں۔

    ماریہ واسطی کی اداکاری بھی مُجھے بہت میچور لگتی ہے۔ صبا اور ماریہ کا اک ڈرامہ تھا چاند پور کا چندو مُجھے بہت اچھا لگتا ہے۔ کئ دفعہ دیکھا ہے۔

    ایکٹرز کے علاوہ ایک رائٹر ہیں جناب خلیل الرحمان قمر۔ ان کے بہت سے ڈرامے میرے پسندیدہ ہیں۔ مثلا” چاند پور کا چندو، بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ، لنڈا بازار، میں مرگئ شوکت علی۔ ڈراموں کے نام عجیب لگیں گے لیکن اس بندے کی باتوں میں فلسفہ بہت ہے۔

    اشفاق احمد کے لکھے ہوئے پر کوئی بھی ڈرامہ بنا میں نے مس نہیں کیا کیونکہ اشفاق احمد کا تو صرف نام ہی کافی ہے۔


    کمال ہے فردوس جمال کا تذکرہ ہی نہیں کیا آپ نے۔

  5. #20
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2009
    Posts
    4,387
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    Quote Originally Posted by مُون View Post
    ٹی وی اور فلم دونوں بہت الگ فیلڈز لگتے ہیں مُجھے۔ جو اک میں کامیاب ہے وہ دوسرے میں ہو یہ ضروری نہیں۔ میرا خیال ہے وحید مُراد کبھی ڈراموں میں آتے تو کامیاب نا ہوتے۔

    بابر علی کی آج تک فلم نہیں دیکھی میں نے لیکن میرا خیال ہے وہ ڈراموں میں اچھا لگتا ہے۔
    بابر علی محمد بن قاسم کے کردار میں مجھے بہت پسند آیا تھا۔

    ڈرامہ غالبا لبیک تھا۔

  6. #21
    Section Managers

    Join Date
    May 2008
    Posts
    5,164
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    Quote Originally Posted by سمر View Post
    ۔
    عظمی گیلانی آج کل ٹی وی اسکرین پر نظر نہیں آتی لیکن ان کے پرانے ڈرامے جب بھی آن ایئر جاتے ہیں تو بے اختیار داد دیے بغیر نہیں رہا جا سکتا۔

    عظمی گیلانی کو تین چار دن پہلے ایک ڈرامے میں دیکھا ہے ۔ ڈرامہ عجیب سا تھا ۔عظمی گیلانی کا رول اس میں کالا جادو کرنے والی عورت کا ہے ۔ اس میں ریشم بھی ہے اور ثمینہ احمد بھی ۔
    جیو ٹی وی پر آرہا تھا

  7. #22
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    مجھے ثمینہ پیر زادہ، عتیقہ اوڈھو، صنم بلوچ، بشرہ انصاری، کے ڈرامے اچھے لگتے ہیں۔ مجھے اے آر وائی کے ڈرامہ داغ کی ہیروئن بھی بڑی اچھی لگی لیکن اسکا نام نہیں معلوم،
    اور فواد خان، میکال، نعمان مسعود،شبیر جان،توقیر ناصر، شکیل ۔۔۔
    پاکستان ٹی وی کو بڑے اچھے اچھے اداکاران نصیب ہوئے ہیں ماشاءاللہ، میرے کزن نے ایک بار اندھیرا اجالا ڈرامہ دیکھنے کے بعد کمنٹ کیا تھا کہ یہ پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ اسے قوی جیسا اداکار ملا۔
    ویسے یہ بھی پوچھنا چاہیئے تھا کہ کن اداکاروں سے چڑ ہے؟
    مجھے ہمایوں سعید اور نعمان اعجاز سے چڑ ہے ہر دوسرے ڈرامے میں بھاگے چلے آتے ہیں۔


    میں جن راستوں سے گزر جاتا ہوں ایک بار
    مڑ مڑ کے وہ نظارے بلاتے ہیں بار بار

  8. #23
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    اور میں بھول گئی۔۔۔ مجھے اداکار جمال شاہ کی اداکاری ہمیشہ بڑی اچھی لگی۔
    فریال گوہر کی اداکاری اور حُسن دونوں ہی باکمال لگے ۔۔۔
    اورشمیم ہلالی اور بدر خلیل بہت اچھی اداکارہ ہیں۔

    اللہ غریق رحمت کرے۔ آمین

    شفیع محمد، جمشید انصاری، سلیم ناصر، خالدہ ریاست ۔۔۔ یہ سب بڑے گریٹ اداکار تھے۔
    اور زیادہ مشہور تو نہیں تھا لیکن حسام قاضی بھی گڈ لکنگ اور اچھا اداکار تھا۔
    میں جن راستوں سے گزر جاتا ہوں ایک بار
    مڑ مڑ کے وہ نظارے بلاتے ہیں بار بار

  9. #24
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2008
    Posts
    1,722
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    وارث ڈرامے کا چوہدری حشمت یعنی محبوب عالم مرحوم بھی بہت باکمال ایکٹر تھا۔

  10. #25
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2008
    Posts
    1,722
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    ارسہ غزل بھی بہت اچھی ایکٹریس ہے پہلے پی ٹی وی کے ڈراموں میں آتی تھی اب ایک بریک کے بعد پھر سے کام شروع کیا ہے۔پی ٹی وی کا مرات العروس مجھے اسی کی وجہ سے یاد ہے۔

  11. #26
    Senior Member Sabih's Avatar

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    10,466
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    Drama serial "raahen" kis kis ko yaad he?

    Allah kher ty bery paar...
    Basoo kumhar.
    Najji sunyari
    Jhoora bhatti...
    Kubba..

  12. #27
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    19,176
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    اتنی دفعہ دیکھا ہے کہ کیا بتاؤ اب۔ میرے پسندیدہ ترین ڈراموں میں سے ایک ڈرامہ ہے۔ توقیر ناصر کی تو کیا ہی بات ہے۔

Page 2 of 2 FirstFirst 12

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •