Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 15 of 27

Thread: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    19,176
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Talking آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    یہ سیکشن کافی ویران سا نہیں ہے؟ میں نے سوچا کہ رونق لگانے کو ہی پوچھ لوں کہ آپ کو ڈرامے دیکھنے کا کبھی اتفاق ہوا؟ اگر ہاں تو پھر کوئی ایک ایکٹر ایسا جس کا نام ہی کافی ہو دیکھنے کے لیے؟

  2. #2
    Account Deleted on Request

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    3,665
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    fahad Mustafa
    aur
    sanam baloch
    pakistani actors main
    یہ اچھا ہے کہ بہت اچھا نہیں ہوں میں
    دکھی نہ ہو گا کوئی میرے مرنے کے بعد

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    19,176
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟


    مُجھے توقیر ناصر کی اداکاری بہت پسند ہے۔ ہر رنگ اور کردار میں کیسے ڈھلتے ہیں کوئی توقیر ناصر سے پوچھے۔ انڈسٹری کے لوگ ایسے ہی نصیر الدین شاہ کے دیوانے ہوئے پھرتے ہیں وہ جو ہے سو ہے لیکن توقیر اور وسیم عباس کی اداکاری کے سامنے یہ سارے پانی بھرتے نظر آئیں گے۔

    توقیر کے بعد وسیم عباس کی اداکاری پسند ہے۔ طلعت حُسین کی شخصیت، آواز اداکاری کا تو اک ہجوم دیوانہ ہے۔

    مرحوم سلیم ناصر کا ڈرامہ ان کہی دیکھنے کے بعد مُجھے ان کے جیسا مزاحیہ کردار میں جان بھرنے والا کم ہی کوئی نظر آیا ہے۔

    مُعین اختر کا ڈرامہ روزی میرا پسندیدہ ترین ہے۔ ویسے برجستہ مزاح اور ہر طرح کی اداکاری ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل تھا۔

    اداکار نبیل بھی بہت میرے پسندید اداکاروں کی لسٹ میں آتے ہیں۔


    خالدہ ریاست کے چند ڈرامے دیکھے تھے خوبصورت اور ٹیلینٹڈ خاتون تھیں۔

    شہناز شیخ بلا شُبہہ تعریف کے قابل اداکارہ ہے۔ اب پتا نہیں کہاں ہوں محترمہ ان کے تقریبا” سارے ہی ڈرامے دیکھ رکھے ہیں۔ ان کہی میں نے اتنی دفعہ دیکھا ہے کہ حد نہیں۔

    مرینہ بھی میری پسندیدہ اداکارہ ہیں۔ ان کے ساتھ ڈرامہ سیریل نجات میں اک اداکار تھے ساجد نام ہے شاید ان کا۔۔ مُجھے وہ بھی بہت پسند ہیں لیکن صرف مزاحیہ ڈراموں میں۔

    صباحمید ( غالبا” ان کا لاسٹ نیم بدلتا رہتا ہے ) کی اداکاری بھی بہت بہترین ہوتی ہے۔ آجکل ان کی ڈراموں میں سلیکشن مُجھے اچھی نہیں لگتی لیکن ان کے بہت سے پُرانے ڈرامے میں نے بہت شوق سے دیکھے ہیں۔

    ماریہ واسطی کی اداکاری بھی مُجھے بہت میچور لگتی ہے۔ صبا اور ماریہ کا اک ڈرامہ تھا چاند پور کا چندو مُجھے بہت اچھا لگتا ہے۔ کئ دفعہ دیکھا ہے۔

    ایکٹرز کے علاوہ ایک رائٹر ہیں جناب خلیل الرحمان قمر۔ ان کے بہت سے ڈرامے میرے پسندیدہ ہیں۔ مثلا” چاند پور کا چندو، بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ، لنڈا بازار، میں مرگئ شوکت علی۔ ڈراموں کے نام عجیب لگیں گے لیکن اس بندے کی باتوں میں فلسفہ بہت ہے۔

    اشفاق احمد کے لکھے ہوئے پر کوئی بھی ڈرامہ بنا میں نے مس نہیں کیا کیونکہ اشفاق احمد کا تو صرف نام ہی کافی ہے۔



  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    19,176
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    آصف رضا میر اور وحید مُراد کی میں بہت بڑی فین ہوں۔ شکل و صورت کے ساتھ ٹیلینٹ بھی بہت تھا ان دونوں میں۔ فضول سے کریکٹرز میں بھی جان ڈال دینے کا ہُنر ان کو آتا تھا/ہے۔

  5. #5
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    Quote Originally Posted by مُون View Post
    آصف رضا میر اور وحید مُراد کی میں بہت بڑی فین ہوں۔ شکل و صورت کے ساتھ ٹیلینٹ بھی بہت تھا ان دونوں میں۔ فضول سے کریکٹرز میں بھی جان ڈال دینے کا ہُنر ان کو آتا تھا/ہے۔
    دونوں زبردست ہیں مون۔۔
    لیکن آصف رضا میر ٹی پر تو بلا شبہ نمبر ون اور ایکٹنگ بھی زبردست۔۔
    البتہ فلم میں وہ ناکام رہے۔۔ یا اس دور کے ہدائتکار ان کی صلاحیتوں سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔۔ حالانکہ بابرہ شریف تک ان کی ہیروئن رہیں


  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    19,176
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    ٹی وی اور فلم دونوں بہت الگ فیلڈز لگتے ہیں مُجھے۔ جو اک میں کامیاب ہے وہ دوسرے میں ہو یہ ضروری نہیں۔ میرا خیال ہے وحید مُراد کبھی ڈراموں میں آتے تو کامیاب نا ہوتے۔

    بابر علی کی آج تک فلم نہیں دیکھی میں نے لیکن میرا خیال ہے وہ ڈراموں میں اچھا لگتا ہے۔

  7. #7
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    Quote Originally Posted by مُون View Post
    ٹی وی اور فلم دونوں بہت الگ فیلڈز لگتے ہیں مُجھے۔ جو اک میں کامیاب ہے وہ دوسرے میں ہو یہ ضروری نہیں۔ میرا خیال ہے وحید مُراد کبھی ڈراموں میں آتے تو کامیاب نا ہوتے۔

    بابر علی کی آج تک فلم نہیں دیکھی میں نے لیکن میرا خیال ہے وہ ڈراموں میں اچھا لگتا ہے۔

    درست کہا۔۔ لیکن اداکاری کا معیار تو وہی رہتا ہے چاہے میڈیم مختلف ہوں۔۔
    ٹی وی کے زیادہ تر اداکار فلم میں ناکام ہی رہےلیکن چند ایسے بھی ہیں جو ہٹ ہوئے جیسے غلام محی الدین، انڈین شاہ رخ خان، بابر علی وغیرہ۔۔
    یہ بھی ہے کہ ہدایتکار پڑھا لکھا اور کام کو سمجھنے والا ہو تو زبردست کام لیا جاتا ہے۔۔ اور ہمارے ملک میں اس چیز کا فلم کے حوالے سے ہمیشہ فقدان رہا ہے


  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    19,176
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    میں ثانیہ سعید کو بھول ہی گئ تھی۔ ان جیسی کوئی ایکٹرس دور حاضر میں شاید ہی نظر آئے۔

  9. #9
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    Quote Originally Posted by مُون View Post
    میں ثانیہ سعید کو بھول ہی گئ تھی۔ ان جیسی کوئی ایکٹرس دور حاضر میں شاید ہی نظر آئے۔

    بالکل۔۔
    اور اسیر زادی دیکھنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے۔۔

    اس کے علاوہ جیو ٹی وی پر "نم" میں بھی بہت اہم رول ادا کر رہی ہیں ثانیہ۔ جھلکیاں دیکھی ہیں۔
    لیکن مجھے لگتا ہے کہ ایک وقت میں ایک ہی ڈرامہ ہو تو بہتر ہے۔۔
    اب نم میں انتہائی مظلوم اور اسیر زادی میں شاطر بڑی سرکار کے روپ میں بلا شبہ اداکاری تو خوب ہے لیکن کردار سے انسیت یا نفرت پیدا نہیں ہو پاتی

    ثانیہ کی ورسٹائیلٹی زبردست ہے


    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  10. #10
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2010
    Posts
    3,461
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    میں نئے ڈرامے نھی دیکھتی اس لئے نئے اداکاروں کا تو پتہ نھی البتہ عینی کی آئے گی بارات دیکھا تھا مزے کا تھا اس میں بھی کافی جانے پھچاے اداکار ھی تھے میں آج بھی تنھائیاں ان کھی ،پڑوسی دیکھتی ھون اور دھوپ کنارے کا تو جواب نھی فیملی فرنٹ بھی مجھے پسند ھے ا سلئے مجھے اداکار بھی وھی پسند ھیں ابھی کچھ ھفتے پھلے میں نے شی جی دیکھا روبینہ اشرف اور شکیل کا بھت مزے کا تھا اور نیرہ نور کی آواز میں ٹائٹل سونگ واہ ،،مرینہ خان ،روبنیہ اشرف،ثانیہ سیعد ،فضیلہ قاضی،شھناز شیخ ،راحت کاظمی،ساجدحسن حسام قاضی یہ سب اداکار مجھے پسند ھیں ،،،الفا براوو چارلی مجھے جتنی دفعہ مرضی دکھا دو ،سنھرے دن ،یہ سب مجھے پسند ھیں البتہ انڈین ڈرامے کبھی نھی دیکھے اسس لئے ان کے بارے مین نھی کھ سکتی کچھ بھی

  11. #11
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    ڈرامہ میں پرانے اداکاروں کی تو ایک طویل لسٹ ہے جو مجھے پسند ہیں۔۔
    اور سبھی ایک سے بڑھ کر ایک تھے۔۔

    موجودہ نسل میں ورسٹائل صرف اور صرف فیصل قریشی ہیں۔۔ ہر طرح کا رول یہ بندہ کر لیتا ہے اور جچتا بھی ہے۔ احسن خان ، فواد افضل اور میکال ذوالفقار اگرچہ اس وقت انتہائی مقبول ہیں لیکن یکسانیت کا شکار۔۔ اداکاری ایک جیسی ہی ہوتی ہے۔۔ کردار چاہے جو بھی ہوں۔۔

    نئی اداکاراؤں میں ہر طرف صبا قمر ہی نظر آتی ہے مگر مجھے پرسنلی صنم بلوچ اور آمنہ شیخ کی کووووووووول پرفارمنسز اچھی لگیں

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    4,813
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    Quote Originally Posted by Faaizaa View Post
    میں نئے ڈرامے نھی دیکھتی اس لئے نئے اداکاروں کا تو پتہ نھی البتہ عینی کی آئے گی بارات دیکھا تھا مزے کا تھا اس میں بھی کافی جانے پھچاے اداکار ھی تھے میں آج بھی تنھائیاں ان کھی ،پڑوسی دیکھتی ھون اور دھوپ کنارے کا تو جواب نھی فیملی فرنٹ بھی مجھے پسند ھے ا سلئے مجھے اداکار بھی وھی پسند ھیں ابھی کچھ ھفتے پھلے میں نے شی جی دیکھا روبینہ اشرف اور شکیل کا بھت مزے کا تھا اور نیرہ نور کی آواز میں ٹائٹل سونگ واہ ،،مرینہ خان ،روبنیہ اشرف،ثانیہ سیعد ،فضیلہ قاضی،شھناز شیخ ،راحت کاظمی،ساجدحسن حسام قاضی یہ سب اداکار مجھے پسند ھیں ،،،الفا براوو چارلی مجھے جتنی دفعہ مرضی دکھا دو ،سنھرے دن ،یہ سب مجھے پسند ھیں البتہ انڈین ڈرامے کبھی نھی دیکھے اسس لئے ان کے بارے مین نھی کھ سکتی کچھ بھی
    آپ کے دور میں ٹی وی ہوتا تھا کیا فائزہ آنٹی؟

    اس وقت تو شائد ریڈیو بھی تخلیق کے ابتدائی مراحل میں تھا۔۔
    ربِ زدنیِ علما

  13. #13
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2010
    Posts
    3,461
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    Quote Originally Posted by اسامہ View Post
    آپ کے دور میں ٹی وی ہوتا تھا کیا فائزہ آنٹی؟

    اس وقت تو شائد ریڈیو بھی تخلیق کے ابتدائی مراحل میں تھا۔۔
    ھاھاھاھاھھاھا جی نھی میں کیاکروں مجھے ھر چیز پرانی اچھی لگتی ھے پرانے گھر ،پرانی اینٹیک جیولری،اینٹیک سامان،ھرچیز جو ماضی سے جڑٰ ی ھو پرانی جگھیں ،پرانے قصے،مجھے لگتا ھے کہ میں بھت دیر سے پیدا ھوئ میں پرانے زمانے میں ھوتی تو اچھا تھا ،،

  14. #14
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    4,813
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    Quote Originally Posted by Faaizaa View Post
    ھاھاھاھاھھاھا جی نھی میں کیاکروں مجھے ھر چیز پرانی اچھی لگتی ھے پرانے گھر ،پرانی اینٹیک جیولری،اینٹیک سامان،ھرچیز جو ماضی سے جڑٰ ی ھو پرانی جگھیں ،پرانے قصے،مجھے لگتا ھے کہ میں بھت دیر سے پیدا ھوئ میں پرانے زمانے میں ھوتی تو اچھا تھا ،،
    دیکھا میرا گئیس ٹھیک تھا ۔
    پھر ہم نے ون اردو پہ کہا کرتا تھا
    ونس اپون آ ٹائم ان لاہور دیر واز آ فائزہ آنٹی
    ;d۔
    ویسے اگر آپ پرانے زمانے میں ہوتیں تو ون اردو کیسے یوز کرتیں؟ چلیں واپس آ جائیں نئے زمانے میں آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا:۔
    ربِ زدنیِ علما

  15. #15
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    29,003
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کو کون سے ایکٹرز پسند ہیں اور کیوں؟

    ٹی وی میں ثمینہ احمد اور عظمٰی گیلانی فیمیل اور میل میں توقیر ناصر اور عابد علی۔
    ثمینہ احمد ورسٹائل اداکارہ ہے ہر کردار میں فٹ ہو جاتی ہیں،کامیڈی ہو یا ٹریجڈی اس طرح ڈوب کر کرتی ہیں کے بالکل حقیقت کا گمان گزرتا ہے۔
    عظمی گیلانی آج کل ٹی وی اسکرین پر نظر نہیں آتی لیکن ان کے پرانے ڈرامے جب بھی آن ایئر جاتے ہیں تو بے اختیار داد دیے بغیر نہیں رہا جا سکتا۔
    توقیر ناصر زیادہ تر سنجیدہ ہی نظر آتے ہیں لیکن آواز اور چہرے کے تاثرات پر اس قدر کنٹرول ہے کہ دوسرے اداکار ایسا کم ہی کر پاتے ہیں،توقیر ناصر ایک جگہ ساکت رہ کر بھی بات کریں تو صرف چہرے کا تاثرات یا آواز کے مد و جزر سے دیکھنے والے کو سحر میں گرفتار کر لیتے ہیں۔
    دوسرے نمبر پر عابد علی پنجاب کے دیہی علاقوں کی نمائندگی کرتے نظر آتے ہیں،خالص دیہاتی زندگی کو جس طرح عابد علی پیش کرتے ہیں اور کرداروں میں جس طرح خود کو ڈھال لیتے ہیں وہ دوسرے اداکاروں میں خال خال ہی نظر آتی ہے۔

    وہ چارہ گر مرے زخموں کو چھیڑنے والا
    دوا کو چھوڑ کے دینے لگا دعائیں مجھے

Page 1 of 2 12 LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •